Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گُڑ اور آپ کی تھوڑی سی دلچسپی

ماہنامہ عبقری - جون 2018

جب چینی یا بازاری گُڑ کھاتا ہوں تو میٹر بتاتا ہے کہ شوگر زیادہ ہے جبکہ دیسی گڑ استعمال کروں تو نارمل رہتا ہوں توانائی بحال رہتی ہے

ایک بات میں گُڑ کے بارے میں اکثر کیا کرتا ہوں کہ اچھا گُڑ وہ ہے جس کی شکل اچھی نہ ہو۔1۔عام طور پر بازار میں ہلکے پیلے یا سفید رنگ کے نفیس شکل کے گُڑ کیمیکل سے صاف شدہ ہوتے ہیں‘ خریدنےوالے کو عموماً اس بات کا پتہ نہیں ہوتا۔ جبکہ بغیر کیمیکلز والا گُڑ دیکھنے میں صاف شکل کا نہیں ہوتا۔ 2۔ رنگ کاٹ والا گڑ زبان ‘ باچھوں اور معدہ آنتوں کو زخمی کردیتا ہے۔ 3۔ بغیر کیمیکل والا گڑ زیادہ میٹھا لذیذ اور کسی قسم کا نقصان نہیں دیتا‘ یہ معدے‘ جگر‘ لبلبے کے انزائمز کی افزائش کرتا ہے۔ گنے میں ایک الکلائیڈ ہوتا ہے جو لبلبے کو فعال رکھتا ہےا ور شوگر سے بچاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی شوگر کے مریض ہیں‘ فرمانے لگے: جب چینی یا بازاری گُڑ کھاتا ہوں تو میٹر بتاتا ہے کہ شوگر زیادہ ہے جبکہ دیسی گڑ استعمال کروں تو نارمل رہتا ہوں توانائی بحال رہتی ہے‘ کمزوری تھکن نہیں ہوتی۔ قارئین! دیسی گڑ حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔ بس آپ کی تھوڑی سی دلچسپی اور حرکت درکار ہے۔ اپنے قریبی علاقوں میں سردیوں کے موسم میں جب گُڑ بن رہا ہو تو کسی بنانے والے سے کہہ دیجئے کہ ہمیں بغیر رنگ کاٹ کا گُڑ چاہیے‘ اس کو کوئی اعتراض نہ ہوگا اور وہ بخوشی یہ کام کردے گا۔ گنے کا رس صاف کرنے کیلئے عام طور پر گاؤزبان‘ بھنڈی‘ سکھلائی بوٹی‘ دودھ‘ لسی استعمال کیے جاتے ہیں‘ جو آپ کی طبیعت چاہے اس کےتحت بنوالیں۔ اپنے سالانہ خرچ کے مطابق بنوالیں۔ بازار میں آپ تلاش کریں تو آپ کو دیسی گڑ مل ہی جائے گا۔ اپنے کسی ملنے جلنے والے دیہات کے آدمی سے کہہ دیں تب بھی آپ کایہ کام ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ جن کو اللہ پاک نے توفیق دی ہے وہ شہد‘ کھجور‘ خشک شہتوت‘ خشک خوبانی‘ انجیر‘ کشمش موویز منقیٰ استعمال میں لائیں تو قدرتی مٹھاس جو صحت بخش اور محافظ صحت ہیں سے فائدہ لے سکتے ہیں۔ آپ اور میں ہم اپنی اپنی جگہ سنبھل جائیں اور ایک دوسرے کا حال لینے والے بن جائیں اس بات کا عہد کریں ہمارا یہ مشن ہو کہ اللہ پاک نے ہمیں جو علم و تجربہ عطا کیا ہے اس کو آگے بڑھائیں تاکہ صحت مند معاشرہ پروان چڑھے‘ مخلوق کی خدمت سے ہم خالق تک پہنچنے والے بن جائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 745 reviews.