Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے اوپر آسیب تھااور میری زندگی برباد ہوگئی

ماہنامہ عبقری - جون 2018

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے اوپر آسیب تھا اور میری حالت بہت ہی خراب رہتی تھی میں نے جگہ جگہ سے چیک اپ کروایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا‘ اس آسیب نے میری زندگی کو برباد کیا ہوا تھا‘ پھر مجھے ایک مرتبہ راولپنڈی کے بس اسٹینڈ پر عبقری دکھائی دیا‘ ایسے ہی کھڑے کھڑے پڑھا‘ اچھا لگا اور خرید لیا۔ پھر ایک دن میں نے دفتر ماہنامہ عبقری لاہور میں اسسٹنٹ صاحب سے فون پر اپنے مسئلے کے متعلق بات کی‘ انہوں نے بتایا کہ آپ ہر نماز کے بعد سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر پہلے دائیں کان میں دم کریں اور پھر درج بالا عمل سات مرتبہ پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں‘ میں نے یہ عمل تقریباً ایک مہینہ ہی کیا ہوگا کہ آسیب سے نجات حاصل ہوگئی‘ ایک جن مجھے میرے جسم مجھے محسوس ہوتا تھا‘ مگرمیں نے یہ عمل ایک مرتبہ کیا تو وہ اسی وقت جسم سے نکلتا محسوس ہوا۔ دوسرا مشاہدہ یہ کہ میرے چھوٹے بھائی کو پیلا یرقان تھا اور ہم ڈاکٹر کے پاس گئے‘ انہوں نے ادویات دیں میں نے مجالس مجذوبی میں سنا تھا کہ مولی کو رات کو باہر لٹکادیں اور پھر صبح نہار منہ کھائیں تو پیلا یرقان دور ہوجاتا ہے‘ حضرت میں نے امی کو بتایا تو انہوں نے اسی طرح مولی نہار منہ کھلائی تو کچھ ہی دنوں میں وہ ٹھیک ہوگیا۔ عبقری دواخانہ کی دوائی ہاضم خاص بہت زبردست ہے‘ ہم نے گاؤں کے بہت سے لوگوں کو ہاضمہ وغیرہ کیلئے دی سب نے دوبارہ مانگی اور ان کو لاکر دوبارہ دی۔ (وجاہت حسین‘ جنڈالہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 734 reviews.