محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی عمر اور علم میں برکت عطا فرمائے اور آپ قیامت تک آنے والے لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنیں۔ آمین! میں بتانا چاہتی ہوں کہ عرصہ چار سال سے میں گردن‘ پٹھوں کے درد اور کمر کے دردد میں مبتلا تھی‘ ہر طرح سےعلاج‘ ٹیکے‘ دم درود کروالیا تھا لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تھا میں پہلے بھی کبھی کبھی عبقری شمارہ میں ہرماہ آنے والامراقبہ اور ماہانہ روحانی محفل کرتی تھی لیکن مستقل نہ کرسکی۔ لیکن اگست کے شمارہ میں آنے والے مراقبہ اور روحانی محفل نے تو میری زندگی ہی بدل دی۔ جب میں پہلے دن مراقبہ کرنے لگی تو میں باادب ہوکر بیٹھ گئی میرا چہرہ کعبہ کی طرف خودبخود ہوگیا اور میری گردن بھی دائیں اور کبھی بائیں اور کبھی میں خودبخود سجدہ کی حالت میں جانے لگی اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے کوئی میرے ساتھ یہ سب کچھ کروا رہا ہے‘ پھر میری یہ حالت ہر نماز کے بعد ہونے لگی پورے آدھ گھنٹےتک۔ پھر مراقبہ میں موتی مسجد میں موجود بابا جی مجھ سے باتیں کرنے لگے۔ آج ایک مہینہ ہونے والا ہے۔ میری یہی کیفیت ہوتی ہے اور اب میری تمام تکالیف ختم ہوگئی ہیں‘ میرے سارے مہرے اپنی جگہ پر آگئے ہیں اور روحانی محفل کا تو میں آپ کیا بتاؤں‘ ہر مسئلہ کا حل ہے۔ (عطیہ طاہر‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں