محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! صدقہ جاریہ کیلئے میں اپنا ایک آزمودہ ٹوٹکہ لو اور ہائی بلڈپریشر کیلئے قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ ’’اسرول‘‘ پنسار کے پاس سے با آسانی مل جاتی ہے۔ دس گرام لے کر اسے بالکل باریک پسوا لیں۔ روزانہ صبح ایک کیپسول استعمال کریں۔ کیپسول ختم ہوجانے پر ڈاکٹر سے چیک اپ کروالیں۔ اگر پھربھی ہائی بلڈپریشر کی شکایت ہے تو دن میں دوبار صبح اور رات کویہ کیپسول استعمال کریں۔ اگرلو بلڈپریشر کی شکایت ہےتو صرف ایک بار رات کھانے کے بعد ایک کیپسول استعمال کریں۔ پرہیز کچھ بھی نہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ صرف ایک بار دس گرام اسرول کے استعمال سے مکمل فائدہ ہوگا۔ ورنہ دوسری مرتبہ دوبارہ دس گرام اسرول کا پاؤڈر بنا کر کیپسول کے ذریعے ضرور استعمال کریں۔ شفاء دینے والا میرا اور آپ کا رب ہے‘ دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ (ماسٹر فضل احمد‘شہداد پور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں