Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔
ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیااللہ یارحمٰنپڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
میرا سب سے بڑا مسئلہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ تھا کہ مجھے رات رات بھر نیند نہ آتی تھی‘ نیند کی دوائی کھاتا تو بمشکل نیند آتی‘ پہلے ایک گولی کھاتا تھا‘ پھر دو ہوئی پھر تین اور اب تو چار کھاتا پھر بھی تین سے چار گھنٹوں بعد جاکر نیند آتی‘اگر کبھی گولی نہ کھائی تو ساری رات کھلی آنکھوں کے ساتھ گزر جاتی۔ نیند نہ آنے کا مسئلہ سننے میں بہت معمولی لگتا ہے مگر یہ جس کو ہوتا ہے صرف وہ ہی جانتا ہے کہ یہ کتنا اذیت ناک ہے۔ ایک مرتبہ مرتبہ عبقری میں ’’مراقبہ سے فیض پانے والے‘‘ کے نام سے ایک باکس پڑھا‘ تو میرے دل میں بھی امید جاگی کہ میں بھی رات سوتے وقت مراقبہ کرتا ہوں شاید میرا مسئلہ بھی حل ہوجائے۔ میں نے روزانہ عشاء کی نماز کے بعد عبقری میں جس طرح مراقبہ کا طریقہ بتایا گیا اسی طرح مراقبہ کرنا شروع کردیا‘ میں تو حیران ہی رہ گیا کہ ایک ہفتہ مراقبہ کرنے کے بعد ایک دن میں مراقبہ کرتے کرتے ہی سو گیا اور مجھے معلوم بھی نہ ہوا صبح اٹھا تو یقین ہی نہ تھا کہ میں بغیر کسی نیند کی گولی کے اتنا پرسکون سویا ہوں اور اتنا تازہ دم ہوکر اٹھا ہوں۔ وہ دن اور آج کا دن میں نے کبھی نیند کی گولی نہ کھائی‘ بس مراقبہ کرتا ہوں اور فوری نیند کی وادی میں کھوجاتا ہوں۔ (شوکت علی‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 662 reviews.