Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تسبیح خانہ کی برکات

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

محترم قارئین! میں رزق حلال پر یقین رکھتا ہوں‘ میرے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا اور پریشانی رہتی تھی۔ میں نے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ تسبیح خانہ میں ہر جمعرات درس سننے کیلئے حاضری دینا شروع کی۔ جس میں ہم کبھی کوئی غیرحاضری نہیں کرتے تھے۔ بچوں کی کم عمری‘ موسم کے اثرات بھی ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنتے۔ اس وقت میرے بچوں کی عمریں 8 سال‘ 6 سال اور 3 سال تھیں‘ میرے بچے تسبیح خانہ میں بتائے گئے ہر عمل پر گھر میں ایک دوسرے سے بحث کرتے ہیں اور اپنی عمروں کے حساب سے عمل بھی کرتے ہیں۔ تسبیح خانہ کی خیروبرکت سے گھر کے تمام لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے اور رزق حلال میں اتنی برکت ہوئی جس کا میں نے اپنی زندگی میں کبھی خواب بھی نہ دیکھا تھا۔ تسبیح خانہ میں بتائے گئے انمول موتی میں نے اپنی زندگی کا حصہ بنالیے ہیں ہر کام کے حل کیلئے۔
میری بیو ی کے پیٹ میں دو رسولیاں تھیں جس کا ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا تھا۔ میری بیوی نے یہ عمل تقریباً پندرہ دن کیا جس سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُس کے پیٹ کی رسولیاں بالکل ختم ہوگئیں۔ میرا مکمل یقین ہے کہ تسبیح خانہ کی ہر جمعرات کی حاضری سے تمام دینی اور دنیاوی حاجات پوری ہوتی ہیں۔ میرا یہ عہد ہے کہ آئندہ میں اپنی فیملی کے ساتھ تسبیح خانہ کی حاضری کو یقینی بناؤں گا اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے پیارے نبی ﷺ کے وسیلہ جلیلہ سے مجھے اس پر عمل کرنے کی ہمت دے۔ آمین! (منور حسین جعفری‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 471 reviews.