چہرے کے داغ دھبوں اور برص کا علاج: سوکھا آلو بخارا ایک پاؤ منگائیے‘ دو دانے رات کو آدھی پیالی پانی میں بھگوئیے۔ صبح مل کر گٹھلیاں نکالیے۔ ایک چمچ چینی اور تھوڑا سا اور پانی ملا کر دن کے دس بجے پی لیجئے۔ ایک ماہ اس طرح کرنے سے فرق پڑے گا۔ دوسری بات یہ کہ دو کینوؤں کے چھلکے لیجئے اور باریک پیس کر سکھائیے۔ اس میں آدھا کپ بیسن‘ آدھا چمچ پسی ہلدی ملا کر رکھئے۔ ایک چمچ سفوف میں تھوڑا سا پانی ملا کر اسے چہرے پر ابٹن کی طرح روزانہ ملئے۔ گھیگوار یا کنوارگندل کی ایک شاخ لیجئے تھوڑا سا ٹکڑا کاٹ کر اس کا گودا اور لیس دار لعاب چہرے پر ملئے۔ وہ دس منٹ میں سوکھ جائے گا۔ یہ رات کو سوتے وقت لگائیے۔ ایک گھنٹے بعد منہ دھوئیے یا رات بھر لگا رہنے دیجئے۔ رہی تھریڈنگ کی بات تو آپ ٹیلکم پاؤڈر لگا کر تھریڈنگ کیجئے۔ اس کے بعد تھوڑا سا نمک لے کر ہونٹوں کے اوپر نیچے ملئے اور دس منٹ بعد صاف کیجئے۔ بچوں کی کالی کھانسی اور بادام کا ٹوٹکہ:کالی کھانسی واقعی بہت تکلیف دہ بیماری ہے بچہ بے حال ہوجاتا ہے، صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی، آپ بادام والا ٹوٹکا آزمائیے، پانچ بادام لے کر شام کو پانی میں بھگو دیں، صبح چھیل کر اس میں تھوڑی مصری ملائیے۔ ایک دیسی لہسن کی کلی چھیل کر ملائیے اور تینوں چیزیں باریک پیس لیں اور بچے کو کھلادیں۔ تین دن ایساکیجئے انشاء اللہ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔بزرگ خواتین لونگ کو آگ پر بھون کر شہد میں ملاتی اور چٹاتی تھیں، اس سے بھی فائدہ ہوتا تھا۔ اسی طرح لہسن کا رس، شہد اور پانی ملا کر پینے سے فرق پڑتا ہے۔ ناریل کا تیل خالص خود نکلوالیں جس میں ملاوٹ نہ ہو۔ ایک سالہ بچے کو دن میں تین چار بار یہ چار گرام تیل پلانے سے سکون ملتا ہے۔ دیہات میں لہسن کی کلیاں دھاگے میں پروکر ہار کی طرح گلے میں ڈالتے ہیں تاکہ اس کی خوشبو سے کھانسی ٹھیک ہوجائے، رس بھی پلاتے ہیں۔
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘
خواتین کے ہر طبی ‘ روحانی ‘نفسیاتی ظاہر و پوشیدہ مسئلے کا آسان گھریلو علاج اورکچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں