Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دوسروں کی مدد کا جذبہ اور سکون صحت پانے کے چند راز مجھ سے جان لیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

دوسروں کی مدد کا جذبہ اور سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو‘ ایک منفرد اور اچھا ماہنامہ نکالنے پر آپ پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت فرمائے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں ایک سکول میں ایجوکیٹر ہوں‘ حکیم صاحب میرا تجربہ یہ ہے کہ میں نے جوکام بھی خالص نیت سے دوسروں کیلئے کیا اس کا فائدہ مجھے خود ہوا۔ ایک سکول میں میری نوکری ہوئی میں نے دل سے کام کیا‘ سکول کے ساتھ ایک ملحقہ پلاٹ تھا جس میں جھاڑیاں تھیں‘ میں نے اللہ کی رحمت و مدد سے وہ جھاڑیاں صاف کیں اور اس کو سکول کے ساتھ ملا لیا‘ سکول وسیع ہوگیا‘ خوبصورت ہوگیا۔ اس کا فائدہ مجھے خود ہوا مجھے جو دلی بے سکونی تھی وہ ختم ہوگئی اتنا سکون ملا کے بیان سے باہر ہے‘ میں نے اپنی نوکری ایمانداری اور محنت سے کی۔ میرے رزق میں خوب برکت ہوئی۔ یہی سکول عرصہ چالیس سال سے بنا ہوا تھا وہ پلاٹ بھی اسی وقت سے پڑا تھا‘ اس میں مچھر پیدا ہوتے‘ لوگ گندگی کرتے اور پھینکتے‘ اب وہ پلاٹ خوبصورت بن کر سکول کا حصہ بن گیا ہے اور اس میں آم کے پودے لگائے گئے ہیں۔ بچوں کیلئے خوبصورت گراؤنڈ کا کام دے رہا ہے۔ جب بھی اس پلاٹ اور اس میں لگے آم کے پودے دیکھتا ہوں تو دل کو عجب سکون ملتا ہے‘گندگی اور تعفن کا خاتمہ ہوگیا۔ میری عبقری قارئین سے التماس ہے جو کام کریں‘ محنت‘ ایمانداری سے کریں۔ لوگ تعریف کریں نہ کریں‘ برا کہیںلیکن آپ اچھا کام کریں‘ پھر دیکھی آپ کی بے سکونی کیسے سکون میں بدلتی ہے۔ اگر آپ کے اردگربھی کوئی گندگی کا ڈھیر ہے اور آپ کی تھوڑی سی کوشش سے وہ اگر خوبصورت بن سکتا ہے تو پھر دیکھئے جب بھی آپ اس جگہ کے قریب سے گزریں گے جو پہلے گندگی کا ڈھیر تھی مگر تھوڑی سی محنت سے وہ اب خوبصورت میدان بن گیا ہے اور اس میں پودے لہلہلا رہے ہیں تو آپ کا سینہ خوشی سے پھولے نہ سمائے گا۔ ایک عجب خوشی کا احساس ہوگا جو مجھے آج تک ہوتا ہے۔ نہ نجانے کیوں میں ان کو خوشحال نہیں دیکھتا: قارئین! میرے علاقہ میں کچھ لوگ مچھلی کا شکار کرتے ہیں اور بلاوجہ کرتے ہیں‘ وہ شکار کیلئے کیچوے کنڈی پر لگاتے ہیں اور ایک ایک کنڈی پر بے دردی سے دس دس کیچوے لگاتے ہیں‘ جو بھی اس طرح شکار کرتے ہیں میں نے ان کو آج تک خوشحال نہیں دیکھا‘ مجھے لگتا ہے کہ وہ مخلوق خدا پر ظلم کرتے ہیں اس وجہ سے ان پر ہروقت کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ عبقری قارئین سے گزارش: قارئین! راستے کشادہ کریں‘ تنگی نہ کریں‘ اللہ کی زمین ہے‘ اللہ کی مخلوق کیلئے اپنی زمین کی زکوٰۃ دو‘ لوگوں کو راستہ دو‘ ایمبولینس کو راستہ دیں‘ راستے میں پانی کا بندوبست کریں ہوسکے تو پانی کا نَل لگوادیں‘ لوگ وضو کریں‘ پانی پئیں‘ جانوروں کو پلائیں‘ پرندے پئیں‘ اللہ آپ سے راضی ہوگا۔ (سہیل احمد‘ دائرہ دین پناہ)
صحت پانے کے چند راز مجھ سے جان لیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت والی کامل زندگی عطا فرمائے اور آپ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ عبقری سے میرا رشتہ جنوری 2014ء سے جڑا ہوا ہے الحمدللہ بہت ہی برکات اور فضیلتیں عطا ہوئی ہیں۔ میرے پاس اچھی صحت کیلئے کچھ اصول ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو انسان مرتے دم تک صحت مند رہتا ہے اور موٹاپا تو اس کے قریب بھی نہیں پھٹکتا۔
1۔ علی الصبح کم از کم فجر سے پہلے بستر سے اٹھ جانا چاہیے۔ 2۔ بعدازاں ایک گلاس پانی پئیں‘ اس سے پرانی سے پرانی قبض ختم ہوجاتی ہے۔ 3۔ روزانہ کم ازکم ایک بار غسل کرنا بہت ضروری ہے‘ گرمیوں میں اگر دو بار کرلیں تو اور بھی مفید ہے۔ (کمزور حضرات سخت سردیوں میں کم از کم ہفتے میں دو بار تو لازمی نہائیں) صبح کا غسل انسان کو سارا دن ترو تازہ اور ہشاش بشاش رکھتا ہے اور انسان اپنے کام کاج میں دلجمعی سے مصروف رہتا ہے۔ 4۔ صبح کے وقت اپنے خالق حقیقی کے آگے سجدہ ریز ہونا انسان کا فرض ہے۔5۔ موسم گرما میں صبح سویرے ننگے پاؤں چہل قدمی ضرور کریں۔ اگر قریب کوئی ندی یا نہر یا دریا ہو تو اور بھی بہتر ہے۔ 6۔ اگر آپ صبح کے وقت چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو رفتہ رفتہ اس عادت کو ترک کردیں‘ اس لیے کہ چائے اور کافی انسان کی چھپی دشمن ہے ان دونوں کی بجائے لسی یا کوئی اور مشروب استعمال کریں۔ 7۔ بخار کی حالت میں ضرور غسل کریں‘ غسل بخار کا دشمن ہے۔ 8۔ شدید بیماری کی حالت میں دوپہر تک کچھ نہ کھایا جائے تو بہتر ہے بعض مریض اس اصول کی پابندی کرنے سے بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ 9۔ بیماری کے دوران پانی پینا دوا ہی کی طرح مفید ہے۔ 10۔ کام کے دوران جب بھی سستی یا غفلت محسوس کریں یا چکر آنے لگیں تو فوراً ٹھنڈا پانی پی لیں اس سے آپ پھر سے ترو تازہ ہوجائیں گے۔ 11۔ اگر بدہضمی کے باعث ڈکار آرہے ہوں تو ہر نصف یا ایک گھنٹے کے وقفے سے ایک ایک گلاس پانی پئیں‘ بدہضمی دور ہوجائے گی۔ 12۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ بخار خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو لگاتار پانی پینے سے اتر جاتا ہے۔ 13۔ فاقہ کشی اور پان کا استعمال بہت سے امراض کا خاتمہ کردیتا ہے۔ 14۔ بدہضمی کے باعث اگر متلی ہورہی ہے تو ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیجئے‘ قے ہوکر پیٹ صاف ہوجائے گا۔ 15۔ پیشاب، قے، بھوک، پیاس، چھینک اور جمائی وغیرہ کو ہرگز نہ روکیں‘ ان کے روکنے سے اکثر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 16۔ کھانا وقت پر کھائیے اور صرف بھوک لگنے پر کھائیں۔ 17۔ جتنی بھوک ہو اس سے ہمیشہ کم ہی کھائیے۔ اگر بھوک نہ لگے تو محض پانی پر اکتفا کیجئے۔ 18۔ کھانے سے بیشتر دماغی کام کچھ دیر پہلے ہی بند کردیجئے۔ کھانے کے دوران غوروفکر اور باتوں سے مکمل پرہیز کریں۔ وگرنہ آپ کی صحت متاثر ہوگی جب آپ بستر پر لیٹ جائیں اور سوجانا مقصود ہو تو ذہن کو ہر سوچ سے خالی کردیں۔ اس طرح آپ کو گہری اور میٹھی نیند آئے گی۔ 20۔ جلدی سوجائیے اور جلدی اٹھیے‘ آٹھ گھنٹے سے کم سونا صحت پر بُرا اثر ڈالتا ہے۔ کام کے دوران آرام ضرور کریں تاکہ آپ کے جسم کوتازگی ملے۔ 21۔ غذا کو خوب چبا چبا کر کھائیے تاکہ دانتوں کا کام آنتوں کو نہ کرنا پڑے۔ 22۔ علاج ہمیشہ قابل معالج سے کرائیں اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔ 23۔ اپنی غذا میں پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔ انسان دراصل پھل کھانے والا جانور ہے لیکن گوشت خوروں میں شامل ہوگیا ہے۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ بے شمار امراض میں گِھرچکا ہے‘ پھل آپ کے حسن اور صحت کی حفاظت کرتے ہیں۔ 24۔ تیز نمک‘ مرچ اور مصالحوں سے پرہیز کریں۔ 25۔ کپڑے ہمیشہ صاف ستھرے پہنیں‘ اچھی خوشبو کا استعمال کریں۔ 26۔ پھل اور سبزیاں دھو کر استعمال کریں۔ 27۔ کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ اچھی طرح دھولیں۔ 28۔ ہمیشہ مثبت سوچیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ 29۔ بڑوں کا احترام کریں اور چھوٹوں سے پیار کریں۔ 30۔ صدقہ دیں‘ غریبوں کی مدد کریں‘ لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں۔ ان تمام اصولوں پر عمل کرکے یقیناً آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور آپ خوش رہیں گے۔ (راحیلہ نواز‘ لاہور)
جب میرے شوہر غیر عورت کو گھر لے آئےتو
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا درد صرف وہی عورت سمجھ سکتی ہے جن کے شوہر ان کے سامنے غیرعورت کو گھر لاتے ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! میں تقریباً دو ماہ قبل آپ کے ماہنامہ عبقری سے وابستہ ہوئی۔ میرے گھریلو حالات شروع دن سے خراب تر خراب ہوتے چلے جارہے تھے‘ میری شادی کو پانچ برس ہوچکے‘ دو بچے ہیں لیکن ازدواجی زندگی میں جن جن مصائب کا سامنا کیا ہے اس کے بعد ایک عورت تھک کر ایسے لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کرلیتی ہے لیکن میں نے بچوں کی خاطر ہر دن صبر کے ساتھ گزار دیا۔ پہلے تو میرے شوہر میری غیرموجودگی میں غیرعورتوں کو گھر لانے لگے تھے‘ اس کے علاوہ رات دیر تک فیس بک پر غیرعورتوں کے ساتھ تعلق قائم کرتے رہتےتھے مگرمجھے وہ رات آج تک نہیں بھولی جب میرے شوہر میرے سامنے ایک غیرعورت کو گھر لائے اور مجھے دوسرے کمرے میں گالیاں نکالتے ہوئے بھیج دیا۔ میں بہت روئی‘ گڑگڑائی مگر میری کسی نے نہ سنی۔ بس جب بے بس ہوگئی تو سجدے میں گرپڑی اور رو رو کر اللہ سے فریاد کی‘ یااللہ مجھے کوئی راستہ دکھادے‘ سجدے کی حالت میں ہی گڑگڑا رہی تھی کہ میری آنکھوں کے سامنے قرآن کی آیت آئی‘ میں نے وہ آیت بار بار پڑھی اور لاتعداد پڑھی۔ ہرروز اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے میں وہ آیت پڑھتی رہی۔ میں حیران ہوں کہ میرے شوہر میں تبدیلی آرہی ہے‘ مجھے یقین ہے کہ اللہ نے مجھے راستہ دکھایا ہے اور اسی آیت کے وسیلے سے میرے شوہر ایک دن مکمل میری طرف لوٹ آئیں گے۔ آیت یہ ہے: اس آیت کے علاوہ میں روزانہ 786 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے انہیں پلاتی رہی اور ساتھ سوا لاکھ مرتبہ پڑھا‘ جس سے شوہر کے رویے میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔(پوشیدہ)
میرے اور میری نانی اماں کے آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں قارئین عبقری کیلئے معالج اور مریضوں کے آزمودہ تجربات و مشاہدات لکھ رہا ہوں۔ یقیناً قارئین کو اس سے بھرپور فائدہ ہوگا۔ بواسیر کیلئے: یہ ٹوٹکہ میری نانی امی نے بتایا تھا۔ جس کو بواسیر ہو وہ چائے میں چینی کی بجائے سکرین استعمال کرے‘ روزانہ ایک کپ یہ چائے پیے‘ بواسیر کی تکلیف میں بہت جلد افاقہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
اپنڈکس کیلئے: یہ ٹوٹکہ ایک آدمی کا آزمودہ ہے اس نے مجھے بتایا تھا‘ جس آدمی کو اپنڈکس کا درد ہو اس کو میٹھا سوڈا ایک کیپسول بڑے سائز کا فل بھر کر دودھ کے ساتھ دیں‘ اس کا اپنڈکس ٹھیک ہوجائے گا۔بخار کیلئے: یہ ٹوٹکہ ایک ہندو ڈاکٹر جو کہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں کام کرتا ہے اس نے بتایا‘ اس کا کہنا تھا کہ جس کو بخار ہوجاتا ہو‘ ٹوٹتا نہ ہو‘ بار بار ہوجاتا ہو‘ وہ مریض دو چمچ شہد ایک گلاس نیم گرم دودھ میں حل کرکے رات کو پی لیا کرے‘ چند دنوں میں اس کا نہ ٹوٹنے والا بخار ٹھیک ہوجائے گا۔ ملیریا بخار کیلئے: یہ نسخہ میرے ایک دوست جو کہ ہومیوپیتھک کے ڈاکٹر ہیں نے بتایا‘ ان کا کہنا تھا کہ ملیریا بخار کو ختم کرنے کیلئے بارہا کا آزمودہ نسخہ ہے: ھوالشافی: China-30، اس دوائی کے دس قطرے پانی میں ڈال کر دن میں تین مرتبہ پینے سے ملیریا ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ اس ڈاکٹر نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص بغیر ملیریا بخار کے اس دوائی کو استعمال کرے گا تو اس کو ملیریا بخار ہوجائےگا۔خون کی کمی اور کمزوری کیلئے: ایک عدد سیب لے کر اس کی گول کاشیں چینی کی پلیٹ میں رکھ کر رات کو چھت پر رکھ دیں‘ اس کو ڈھانپنا نہیں ہے اس پر شبنم پڑنے دیں‘ پھر صبح کو اٹھ کر اس کو نہا رمنہ بغیر صاف کیے یا دھوئے کھالیں اور ایک گلاس دودھ پی لیں‘ دو گھنٹہ تک بعد میں کچھ بھی نہیں کھانا پینا۔ اس کے ستعمال سے بھوک بھی خوب لگے گی اور کمزوری بھی دور ہوجائے گی۔ ان شاء اللہ صرف ایک ہفتہ میں واضح فرق محسوس ہوگا۔ بچوں کے موشن: چھوٹے بچوں کے موشن اگر نہ رکتے ہوں تو جامن کی گٹھلی یا انار کا چھلکا سکھا کر پیس لیں‘ تھوڑا سا سادہ پانی کے ساتھ دے دیں ان شاء اللہ اس کے موشن ٹھیک ہوجائیں گے۔ آزمودہ ہے۔ جوڑوں کے درد کیلئے: ہلدی کے درمیان کیپسول بھرلیں‘ ایک کیپسول روزانہ استعمال کرنے سے جوڑوں کا درد کم ہوتے ہوتے ختم ہوجاتا ہے‘ یہ ٹوٹکہ میرے خالو استعمال کرتے ہیں۔ تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔ جوڑوں کے درد کیلئےدوسرا ٹوٹکہ: یہ ٹوٹکہ ایک عورت نے دیا تھا جو کہ جوڑوں کے درد کی مریضہ تھی‘ اب بالکل ٹھیک ہے اور سیڑھیاں انتہائی آرام سے چڑھ اور اتر لیتی ہیں۔ ھوالشافی: بوہڑ کی ڈاڑھی جو کہ تنے کے ساتھ لٹک رہی ہوتی ہے لے کر اس کو چھاؤں میں خشک کرلیں۔ رات کو تقریباً سو گرام کے قریب لے کر اس کو دو کپ پانی میں ڈال کر ابالیں‘ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اس میں تھوڑی سی چینی اور اگر تازہ اور خالص دودھ میسر ہو تو اس میں تھوڑا سا ڈال کر استعمال کریں‘ ان شاء اللہ تین سے چار دن میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ (ع۔و)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 449 reviews.