محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! ہم گزشتہ چند سالوں سے عبقری سے منسلک ہیں۔ گزشتہ تین ہفتوں سے میری دائیں سائیڈپورے جسم کی بے جان ہورہی تھی‘ دائیں طرف گردن نہیں موڑ سکتی تھی۔بہت ادویات کھائیں‘ ڈاکٹرز کے پاس گئے مگر مسئلہ حل نہ ہوا‘ کوئی مالش کیلئے تیل دیتا‘ کوئی بڑے بڑے کیپسول اور گولیاں لکھ دیتے جن کے کھاتے کچھ آرام آتا مگر پھر وہی حال۔اسی مہینے کے آخر میں اسم اعظم کے روحانی دم کا میسج ملا‘ میں دم میں شریک ہوئی تو ایسا محسوس ہوا جیسےاب آرام ہے تب سے اب تک جتنے بھی دم ہوئے شرکت کر رہی ہوں‘ اِسی لیے چلتی پھرتی ہوں۔ بے جان جسم میں جان آگئی ہے۔ ساری کمزوری ختم ہوگئی ہے۔ اسم اعظم کے روحانی دم میں شرکت کی وجہ سے ہمارے اور بھی بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں۔ الحمدللہ !(س۔ا، لاہور)
نوٹ:آپ نے دم کرایا‘ فائدہ ہوا ضرور لکھیں!
عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں