Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خاص ایام میں یورپی خواتین ادرک کی چائے کیوں پیتی ہیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

گھر میں سب کو نزلہ زکام ہوا ہے ۔ کسی کے سرمیں درد ہے ، کسی کو ٹھنڈ لگ رہی ، کسی کا ہاضمہ خراب ہے ۔ اب میں ادرک سے سب کا علاج کرو ں گی۔ ادرک کا تھوڑا سارس نکالوں گی ۔ صبح ابلتے گرم پانی میں ایک چمچہ شہد اور ایک آدھ چمچ ادرک کا رس ملاکر پلاؤں گی ۔

ادرک!موسم سرما کا خصوصی تحفہ جس کے غذائی وطبی فوائد بیش بہا ہیں ‘سردی کی خنکی شروع ہے ۔ایسے میں نزلہ زکام کی وجہ سے عموماً سب لوگ بےزار نظر آتے ہیں ۔ نزلے اور بخار کے بعد سینہ بلغم سے جھکڑا ہوتا ہے ۔ گلے کی خراش اور باربار اٹھنے والی کھانسی سے تکلیف ہوتی ہے ۔ نزلہ جمنے سے کنپٹیوں میں درد رہتاہے ۔ اتوار بازار میں دیکھا کہ ایک بوڑھی خاتون بھائو تائو کرکے ڈھیر ساری ادرک تلوا رہی ہیں۔ ان سے پوچھا : ’’ آپ اتنی ادرک خرید کر کیا کریں گی ؟‘‘ ہنس کر کہنے لگی : ’’ سردی ہے اللہ رکھے پانچ چھ بچے ہیں ۔ آگےاُن کی اولاد ہے۔ کتنے دن ہو گئے بڑے کو بخار ہوا تھا ۔ ڈاکٹر کی دوا کھاتے کھاتے ابھی تک کھانسی ٹھیک نہیں ہوئی ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں وائرس ہے ۔ گھر میں سب کو نزلہ زکام ہوا ہے ۔ کسی کے سرمیں درد ہے ، کسی کو ٹھنڈ لگ رہی ، کسی کا ہاضمہ خراب ہے ۔ اب میں ادرک سے سب کا علاج کرو ں گی۔ ادرک کا تھوڑا سارس نکالوں گی ۔ صبح ابلتے گرم پانی میں ایک چمچہ شہد اور ایک آدھ چمچ ادرک کا رس ملاکر پلاؤں گی ۔ اس سے سینہ صاف ہو گا۔ نزلہ زکام ، بلغم ، کھانسی ،گلے کی خراش اور درد ختم ہو جائے گا۔ ادرک کا رس نکال کر تیل میں پکا کر رکھوں گی ۔ سردی میں دردوں کےلیے یہ تیل بڑا مفید ہے ۔ مجھے خود گنٹھیا کی تکلیف ہے ۔ ادرک کا تیل ملتی رہتی ہوں ۔ اس سے آرام رہتا ہے ‘‘
بزرگ خاتون کی باتیں سن کر میں حیران رہ گئی۔ ادرک کا مربہ تو میں نے بھی کھایا تھا۔ اس کے کھانے سے ہاضمہ صحیح رہتاہے ۔ بھوک خوب کھل کر لگتی تھی۔ تازہ جڑکو ادرک اور خشک کو سونٹھ کہا جاتاہے ۔ طبی خواص میں ادرک کاایک خاص مقام ہے ۔ بوڑھی خواتین کو معلوم تھا ادرک غذا کی اصلاح کرتی ہے ، چنانچہ وہ ماش کی دال یا گوبھی میں اسے ضرور شامل کرتی تھیں ۔ گائے کے گوشت کے کباب بناتے وقت وہ ادرک کاٹ کر ملاتیں ۔ اسی طرح کوفتوں میں ادرک ڈالی جاتی ۔ گائے کے پائے اور نہاری میں بھی اس کےبغیرمزہ نہیں آتا۔ سردی کے موسم میں اگر ہاتھ پاؤں سرد ہونے لگیں تو ادرک کا تھوڑا سا ٹکڑا پانی میں ڈال کر اس میں چائے یا قہوہ ملاکر پئیں تو جسم میں حرارت کی لہردوڑ جاتی ہے ۔ عام چائے میں آدھی چمچی ادرک کا رس ملاکر پی سکتے ہیں ۔ہاضمے کی قوت تیز ہوتی ہے ۔ گیس خارج ہو جاتی ہے ۔ادرک کی سلاد گیس کے لیے بے حد مفید ہے ۔ ادرک
کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر معمولی سانمک چھڑک کر کھایا جائے تو پیٹ صحیح ہوتا ہے ۔ پیٹ میں سے ریح خارج ہو کر آرام ملتا ہے قبض بھی نہیں رہتی۔ متلی کی شکایت ہو تو ادرک کے ٹکڑے فرائی پان میں ہلکا سا سینک کر نمک لگا کر چوستے جائیں ، آرام آجائے گا ۔ ایک چمچہ ادرک کے رس میں ایک چمچ لیموں کا رس ،ایک چمچ پودینے کا رس اور دو چمچ شہد ملاکر فرائی پان میں معمولی آنچ پر گاڑھا کر کے اتار لیں۔ تھوڑا تھوڑا یہ مرکب چاٹنے سے متلی دور ہو جائے گی ۔ جو لوگ بہت ٹھنڈا پانی پیتے ہیں ، اس سے دانتوں کو نقصان پہنچنے سے تکلیف ہوتی ہے ، ادرک چبانے سے لعاب زیادہ پیدا ہوتا ہے اور منہ کی غلیظ رطوبات خارج ہو جاتی ہے، منہ کی بدبو دور ہوتی ہے ٹھنڈے پانی سے جو نقصان ہو تا ہے وہ بھی درست ہو جاتا ہے اسی طرح گلے کی صفائی ہو جاتی ہے ،حلق کی خشکی ، خراش اور ورم کو آرام آجاتا ہے ، حلق میں اگر بلغم پھنسا ہو تو وہ بھی اس کے کھانے سے نکل جاتا ہے ۔ نزلے کی سوزش ہو ، ناک سے پانی باربار بہہ رہا ہو ،چھینکیں آئیں تو اس کے لیے بھی ادرک کی چائے یا شہد ملے گرم پانی میں ادرک کارس مفید ہے ۔ کھانسی میں ادرک کا استعمال کرنا چاہئے ۔ بعض دفعہ تو یہ دمے تک کو فائدہ دیتی ہے ۔ ادرک معدے کو طاقت دیتی ہے ۔ نفخ اور بدہضمی دور کرتی ہے ، ہاضم ہے ، عام طور پر اطباء چورن میں سونٹھ ضرور شامل کرتے ہیں۔ جگر کے لیے بھی ادرک مفید ہے ۔ اس کے استعمال سے جگر کی پرانی کمزوری دور ہو جاتی ہے ۔ یہ مثانے اور گردے کے امراض میں جسم کو طاقت دیتی ہے ۔ خواتین کے لیے بہت مفید ہے ۔ آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ یورپ میں خواتین ادرک کی چائے خاص ایام میں پیتی ہیں۔ سردی کی وجہ سے بندش ہو جائے تو ادرک کی چائے پینے سے بندش دور ہو کر آرام آجاتاہے۔ خواتین کی بہت سی اندرونی تکالیف اس سے درست ہوتی ہیں ، ہمارے ہاں طبیب معجون زنجیل اسی مقصد کے لیے بناتے ہیں ۔ ادرک میں خون پتلا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔غذا کی بے اعتدالی اور ورزش نہ کرنے کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول کی وجہ سے بگاڑہوتا ہے ۔ ادرک خون کی نالیوں میں جمی چربی کی تہہ اتارتی اور دل کو مضبوط بناتی ہے۔ جو لوگ بہت زیادہ د ماغی کام کرتے ہیں ۔ ان کے لیے دو تولے ادرک کا پانی ساتھ آٹھ تولے دودھ میں ملاکر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ جب وہ آدھا رہ جائے تو سوتے وقت چینی یا مصری ملاکر پینے سے دماغ کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
اور بوجھ کم ہو جاتاہے۔
طب ہندی میں اس کے خواص بہت زیادہ مبالغے کے ساتھ مرقوم ہیں ۔ اسی لیے ادرک کو مہااور شدبھی یعنی سب دے بڑی دوا کہا جاتاہے ۔طب یونانی نے بھی اس کی بری تعریف کی ہے ۔ جالینوں اور یونان کے دوسرے حکماء نے بھی عضلاتی و مفاصلی امراض میں اسے مجرب قرار دیا ہے ۔ طب اسلامی نے اس کی بے حد تعریف کی ہے بلکہ طب عربی نے اسے عام مقوی ،باہ ادویات میں شمارکیا ہے ۔ طب مغربی میں اس کے فوائد ہیں ۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھی امراض کی علامات دیکھ کر اس کو zingertone کے نام سے مختلف پوٹھنسی میں دیتے ہیں ۔ مالا بار کے دید تازہ ادرک کا پانی نکال کر استقاکے مریضوں کو تھوڑا تھوڑا کرکے دیتے ہیں ۔ ڈاکٹر سیر پ آف جنجر یا فنکچر آ ف جنجر بھی تجویز کرتے ہیں ۔ میں نے سعودی عرب میں جنجر کی بنی ہوئی ٹافیاں دیکھیں۔ خرید کر کھائیں تو بڑے مزے کی نکلیں ۔ منہ کا مزا بہتر ہوا اور ہاضمہ بھی ٹھیک رہا۔دیدک کتابوں میں ادرک کی تعریف کی گئی ہے ۔ چرک سنگھنا ، بھاؤ پر کاش اور دھنوتری نگھنئو میں اس ہاضمے ، بلغم دور کرنے ،قبض اور اپھارو،گٹھیا گلے کے امراض اور دل کو طاقت دینے کی دوا کہا گیا ہے ۔ بھائی پر کاش میں ہے کہ بخار میں جب کھانے کی طرف طبیعت راغب نہ ہوتی ہوتو ادرک ے رس میں سیندھا نمک ملاکر منہ میں رکھنے سے بھوک کھل جاتی ہے ۔ ادرک چھیل کر اس کے باریک ٹکڑے کرکے کھانے سے پہلے اسے کھانے سے حرارت ہاضمہ بڑھتی ہے ۔ پرانے وید کہتے تھے آپ ادرک میں شہد ملاکر چاٹنے سے دمہ کھانسی اور زکام دور ہوتے ہیں ۔ بلغم ختم ہو جاتا ہے ۔ بھارک ے دید ادرک کھنڈ آردرک ماتولنگ اولمسھہ بر ہت آگئی کی رس بناتے ہیں اور مختلف امراض میں کامیابی سے استعمال کرتے ہیں اچھا بھیدی ریس دیدک دواخانوں کی معتبر دوا ہے ۔ امراض شکم کے لیے فائدہ مند ہے ، اسی طرح سنعمدنی گٹکا ہاضمہ کیلئے مفید ہے ۔ ادرک کا مربہ اور لوق تیار کیا جاتاہے ۔ ادرک کی گولیاں بنتی ہیں۔ کشتوں میں ادرک کا کام آتا ہے ۔کشتہ نقرہ آب ادرک والا دل دماغ معدہ جگر کو طاقت بخشتاہے ۔ جسم کی طاقت کو بحال رکھتا ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ کے ہیلتھ میگزین میں آج سے چھ سال پہلے ادرک کے فوائد پر ایک مضمون چھپا تھا سال پہلے ادرک کے فوائد پر ایک مضمون چھپا تھا جس میں لکھا تھا امریکہ اور ڈنمارک میں ادرک کی افادیت کا جائرزہ لیا گیا تو دواؤں کے مقابلے میں ادرک مفید ثابت ہوئی ۔ قے،متلی اور دوران سرکی شکایات ٹھیک ہوگئیں ۔ جانوروں کو ادرک کھلانے سے ان کی خون میں کولیسٹرول کی سطح گر گئی۔ ادرک کامزاج گرم اور خشک ہے اس لیے طبیب ضعف معدہ ، کمی اشتہا، لطخ شکم اور خراش دار کھانسی میں استعمال کراتے ہیں ۔ جن لوگو ں کو جزام ، بھس، جریان خون ،زخم ، بخار ،جلن کی شکایت ہوا نھیں یہ نقصان دے گی ۔اس کی مقدار چھ ماشے سے لے کر اڑھائی تولے تک ہے ۔ ایک بار میں نے حکیم صاحب سے پوچھا ادرک کتنی کھانی چاہئے؟ کہنے لگے اس قدر جس سے معدہ کا منہ تر ہو جائے ۔ ادرک لکے چھوٹے تین ٹکڑے کی قاشیں کافی ہیں ۔دو تین چھوٹے باریک ٹکڑے آپ مربے میں کھا سکتے ہیں ۔اس سے کھانا ہضم ہو گا ۔ ادرک کے چار پانچ قسمیں ہیں ۔ جو ریشے کے بغیر ہو دوہ سب سے عمدہ ہوتی ہے ۔ پہاڑی ادرک چھوٹی مگر بہت تیز چرچری ہوتی ہےعام ادرک کے موتے موٹے ڈلے ہوتے ہیں۔ اس کی تیزی کم ہوتی ہے زنجیل ہندی اور شامی بھی مشہور ہے ۔ اس کی صرف گانٹھیں استعمال میں آتی ہےسکھاکررکھ لیں تو وہ سونٹھ کہلاتے ہیں ادرک کو سفوف، معمون، گولیوں ،مربے ،اچار اور روغن کی شکل میں اندرونی طور پر استعمال کیا جاتاہے اس کا تیل ضماد ، طلایا پلٹس بیرونی طور پر استعمال کیا جاتاہے ۔ تاکہ بدن سردرہے ، بے حسی بڑھ جائے تو بھی اور مفاصلی یعنی جوڑوں کے امراض میں اسے اندرونی بیرونی طور پر مریضوں کو دیا جاتاہے ۔ جس سے جلد میں تحریک ہو کر دوران خون تیز ہوجاتا ہے اور امراض دور ہو تے ہیں ۔ادرک کو خاص طریقے سے سکھا کر سونٹھ بنائی جاتی ہے ۔اس کے کھانے سے گیس کارج ہوتی ہےت، بھوک لگتی ہے ، حافظہ تیز ہوتا ہے ، گٹھیا اور کمر کا درد دور ہو جاتا ہے ۔
ادرک کے اجزا
رطوبت 76.99
لحمیات 5.2
چکنائی 5.0
راکھ 6.1
ریشہ 7.2
حل پذیر نشاستہ 62

تھوڑی سی پسی ہوئی سونٹھ میں گڑ ملاکر تھوڑا تھوڑا کھانے سے سردی کم لگتی ہے اسی لیے سردی میں عموماََ حلوہ جات میں تھوڑا سا ادرک یا سونٹھ ملا کار کھایا جاتاہے ۔ سونٹھ سفید رنگ کی سخت دیکھ کر خریدیے ۔ خراب سونٹھ سے فائدہ نہیں ہوتا۔ ایک چمچہ سونٹھ پسی ہوئی لیں اور اس میں نمک پسا ہوا آدھا چمچہ ملا کر شیشے کے پیالے میں رکھیے ۔اس میں لیموں نچوڑیے ،اتنا رس ہو کہ سفوف بھیگ جائے، جب خشک ہو تو الٹ پلٹ کر کے لیموں کا رس ڈالیں ، تین بار ایسا کرکے سفوف سنبھا ل کر رکھیے۔ اس کی خوراک چٹکی بھر ہے تقریباََ ایک گرام ۔ کھانا کھانے کے بعد یہ سفوف کھانے سے بھوک کھل کر لگے گی ۔ پیٹ کا درد، اپھارہ درد ہو گا ۔ اگر سو گرام سونٹھ ہو تو کالا نمک بیس گرام لیں ۔اسی طرح پچاس گرام سونٹھ پیس کر سو گرام شہد میں ملاکر رکھیے۔ تین تین گرام صبح شام کھائیے ۔اس سے حافظہ تیز ہو گا ۔ یا دداشت بہتر رہے گی اگر کمر میں درد رہتا ہو تو وہ بھی کم ہو جائے گا خواتین کا آزمودہ ٹوٹکا ہے جن لوگو ں کو دودھ ہضم نہ ہوتا ہو ، دودھ پینے سے اپھارہ ہو جائے ،دست آجائیں وہ دودھ جوش کرتے وقت سونٹھ کو چھوٹا ساٹکڑا ڈال لیا کریں ۔ دیہات میں سونٹھ کا چھوٹا سا ٹکڑا دانت درد میں منہ میں دبا کر رکھتے ہیں سفوف ہاضم گھریلو ں طور پر یوں بنتا ہے : سونٹھ ،قلفل سیاہ ، قلفل دراز،زیرہ سیاہ اصلی،سیندھا نمک ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیجئے ۔آدھا چمچ صبح آدھا شام کھانے کے بعد لینے سے معدہ قوی ہوتا ہے اور ہاضمہ درست ہو جاتا ہے ۔ لعوق زنجیل گھریلو طور پر بنانے کے لیے اچھی سونٹھ لے کر پیس لیجئے، ایک حصہ سونٹھ اور چار حصے

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 446 reviews.