Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسوانی حسن میں کمی اور ماؤں کی لاپرواہی ’’اسمارٹ‘‘ بننے کا خواب دیکھتی ہوں بڑی بہن سے شدیدنفرت ہے

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

نسوانی حسن کی کمی :میرے پاس خاصے خط جمع ہو گئے ہیں۔ نوجوان بچیوں نے اپنے مسائل لکھے ہیں ۔ انہوں نے طرح طرح کی اشتہاری اور بازاری کریمیں اور ادویات استعمال کی ہیں جن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بہت سی بچیاں ہیں جنہوں نے نام دینے سے منع کیا ہے ۔ ایسےخطوط میں جوابی لفافہ پتہ لکھا ہوا ساتھ بھیجنا چاہئے ۔ انسانی جسم خو د نہیں بنتا بلکہ اس کی ساخت قدرت کی طرف سے ہوتی ہے کچھ بچیوں کا جسم بہت بھاری ہوتا ہے اور کچھ کا نہ ہونے کے برابر ۔اب ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ مائیں بچیوں کے بالغ ہونے پر انہیں کچھ نہیں بتاتیں، سوائے پڑھی لکھی ماؤں کے۔ بچیاں اپنی سہیلیوں سے پوچھتی ہیں یا اخبارات میں اشتہار پڑھ کر ادویات استعمال کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ مجھے ماؤں سے اتنا کہنا ہے کہ آپ کی بچی بالغ ہو جائے تو اسے طہارت کے بارے میں بتائیں ، وضو اور غسل کے بارے میں ہدایات دیجئے ۔ ایک بچی ص م دینی گھرانےکی ہے ۔ اس نے تفسیر پڑھی ہے ، دینی کتب پڑھتی ہے مگر اسے آج تک کسی نے نہیں بتایا کہ غیر ضروری بالوں کی صفائی کیسے کی جائے ۔ اس بچی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ۔ ص م صاحبہ ! آپ تھوڑی سی ہمت کیجئے اور اپنی والدہ سے کہئے کہ وہ آپ کو بازار سے کوئی کریم یا لوشن لادیں تاکہ آپ کا یہ مسئلہ حل ہو۔ والدہ سے نہیں تو کسی سہیلی سے کہ کر آپ منگوا سکتی ہیں ، مگر بہتر یہ ہے کہ اپنی والدہ سے خود بات کیجئے تاکہ ان کو احساس ہو اور آئندہ آپ کودقت نہ ہو۔ یہ بات اس لیے تحریر کررہی ہوں کہ ماؤں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو۔خدارا جھجک نہ کریں اور بچیوں کو مسائل بتائیں۔حسن کی کمی کا علاج :زیتون کے تیل کی ہلکی مالش نیچے سے اوپر کی جانب روزانہ کرنے سے کچھ فرق پڑسکتا ہے ۔ دودھ پھل سبزیاں زیادہ استعمال کریں ۔ آس پاس بوہڑکا درخت ہو تو اس کی نرم نرم ڈاڑھی کی شاخیں لیجئے اور پانی میں پیس کر گاڑھا لیپ کیجئے ‘دو ہفتے ایسا کرنے سے فرق پڑے گا ۔ جسم کا چھوٹا یا بڑا ہونا اپنے اختیارمیں نہیں ۔ آپ احتیاط کر سکتی ہیں ۔
اسمارٹ بننے کا خواب دیکھتی ہوں :میرا جسم روز بروز پھولتا جارہا ہے ۔ بھوک بہت لگتی ہے ۔ میری تمام سہیلیاں دبلی پتلی ہیں ۔ ان کے درمیان میں بہت بری لگتی ہوں ۔ میرا دل چاہتا ہے کہ ساری آسائشیں حاصل ہو جائیں ۔ میں پڑھنا چاہتی ہوں ، کچھ بن کے دکھانا چاہتی ہوں مگر ایک محرک چاہیے جو مجھے تحریک دے سکے ، میرے بال گر رہے ہیں ۔ میری ڈاڑھ میں کیڑا لگا ہے میں کیا کروں؟ فیشل اور مساج گھر میں کیسے کرسکتے ہیں؟ (ت ع)
مشورہ: فیشل مساج آپ گھریلو طریقے پر یوں کر سکتی ہے سب سے پہلے منہ دھو کر چہرہ صاف کرکے کلینزنگ کیجئے گھر میں جو کولڈ کریم ہے وہ آہستگی سے چہرے پر اچھی طرح لگا کر ٹشو پیپر سے صاف کیجئے ۔ بھاپ لیتے وقت چہرہ تقریباََ بارہ انچ دور رہنا چاہئے بہت زیادہ چکنی جلد کے لئے دس انچ فاصلہ ہو ۔ سر پر بڑا تولیہ لیجئے ۔ حساس جلدکے لیے تین منٹ ،نارمل اور خشک جلد کے لیے چار منٹ اور چکنی جلد کے لیے چھ تا سات منٹ تک بھاپ دینا کافی ہے ۔ نیم گرم پانی سے منہ صاف کر کے ماسک لگائیے ۔ انڈے کی سفیدی کا ماسک عموماََ گھریلوطورپر لگایا جاتا ہے ۔ دس منٹ بعد منہ صاف کرکے ٹھنڈے پانی کے چھینٹے دے کر چہرہ صاف کر لیجئے ۔ پھر منہ اور گردن پر بے بی لوشن سے ہلکا ہلکا مساج کیجئے ۔ یہ بالکل عام طریقہ ہے ‘سمارٹ بننے کے لیے آپ کو کھانے پینے میں احتیاط برتنا ہو گی ۔ اپنے اوپر کنٹرول کیجئے ۔عموماََ لڑکیاں بڑے جوش کے ساتھ ڈائٹنگ شروع کردیتی ہے پھر ہفتے دو ہفتے بعد تیزی سے کھا پی کر وزن برابر کر لیتی ہیں چاول ، روٹی کھائیے مگر کم ۔ آپ دو چاردنوں میں دبلی نہیں ہو سکتیں ۔ تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں ۔ کھاتے وقت بڑی پلیٹ نہ اٹھائیں۔ چھوٹی پلیٹ میں سلاد ،مولی، گاجر وغیرہ ڈالئے اور آہستہ آہستہ چباچباکر کھائیے ، جب بھوک بہت زیادہ لگتی ہے تو چند منٹ صبر کرلیں تو بھوک کی شدت ختم ہو سکتی ہے ۔ ایسے میں اپنے آپ کو کسی کام میں مصروف کرلیجئے ۔ صبح شام چہل قدمی کیجئے ۔ ہلکی ورزش اپنائیے۔صبح سویرے اٹھ کر نماز اور قرآن پاک پڑھ کر اپنی کتابیں سنبھالیے۔ نماز پڑھنے سے آپ کو سکون ملے گا ۔ آپ خوش رہنے کے لئے دوا پوچھتی ہیں یاد رکھئے زندگی قدرت کا عطیہ ہے اس میں نشیب و فراز ہیں جب ہماری خواہشات پوری ہوجاتی ہیں تو ہم گلہ نہیں کرتے اور جب کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو زندگی کی محرومیوں کا گلہ کرتے ہیں ۔ جو لوگ زندگی کے سفر میں صبر اور شکر سے ہر مصیبت برداشت کر کے خوش رہنا سیکھ لیتے ہیں ،وہی کامیاب زندگی بسر کرتے ہیں ۔ ہنستے مسکراتے لوگ سب کو اچھے لگتے ہیں، آپ منہ چڑھاکر غصے سے بات کریں گی تو کون آپ کو ساتھ دے گا۔
بڑی بہن سے شدیدنفرت ہے :میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ ہوں ۔ میری بہن مجھ سے چار سال بڑی ہے ۔ ہم دونوں کو ایک دوسرے سے شدید نفرت ہے ۔ وہ میری شکایت امی سے لگاتی ہے ۔ امی مجھے ڈانٹتی ہے ۔ ان کی ہر بات میں طنز ہوتا ہے ۔ میں سوچتی ہوں ماں کی نافرمانی کرنے والے کو اللہ نا پسندکرتاہے پھر اپنے آپ کو تسلی دیتی ہوں کہ بہن کی شادی ہو جائے گی تو امی ٹھیک ہو جائیں گی ۔(غ۔کوئٹہ)
مشورہ:غ بی بی ! آپ کی بڑی بہن سے میری بات ہوتی تو وہ بھی ضرور آپ کی شکایت کرتی ۔ آپ کی بڑی بہن ہے۔ آپ کی کوئی خامی دیکھ کر وہ امی سے کہتی ہے ۔ آپ سے براہ راست بات نہیں کرتی ۔ اسے آپ کا خیال ہے ورنہ وہ آپ سے خودکہتی ۔ اپنے آپ کو تھوڑا سابدل کر دیکھئے گھر کے کاموں میں دلچسپی لیجئے ۔ سارا بوجھ بڑی بہن کے سر پر ہے ۔ جب وہ چلی جائے گی تو آپ ہی کام سنبھالیں گی ۔ امی کے بغیر کہے آپ گھر یلو کاموں میں بہن کا ہاتھ بٹائے ، بڑی بہن ماں کے برابر ہوتی ہے اسے یقیناََ آپ سے پیار ہو گا۔ آپ چھوٹی ہیں ۔ آگے بڑھ کر کام کاج میں حصہ لیں گی تو امی خوش ہوں گی ۔ماں اپنے بچوں سے محبت کرتی ہے ۔ نفرت نہیں ۔ آپ کی بھلائی کے لیے وہ بولتی ہیں ۔
بلغم کا علاج: مجھے بلغم بہت زیادہ آتی ہے اس کا حل بتائیے۔ میرے چہرے پر بال بھی بہت زیادہ ہیں۔(فائزہ ‘ اسلام آباد)
مشورہ:بلغم اتنی مقدار میں بننا اچھا نہیں ۔ تھوڑے سے نیم کے پتے دو گلاس پانی میں ابال کر رکھئے اور صبح شام وضو کی طرح ناک میں یہ چھنا ہوا پانی ڈالئے ۔ نماز پڑھ کر پانچوں وقت اللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔وہ مسبّب الاسباب ہے ، کوئی نہ کوئی صورت نکل آئے گی ۔ اللہ کی ذات سے ناامید نہیں ہونا چاہئے۔ چہرے کے بال دور کرنے کے لیے مستقل طور پر ابٹن کا استعمال کیجئے اس سے آہستہ آہستہ چہرہ ٹھیک ہو جائے گا ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 445 reviews.