محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو آپ کے اہل خانہ کو، آپ کے ساتھیوں اور تمام نظام کو سدا سلامت رکھے اور اللہ تعالیٰ آپ کو حیاتِ خضرعنایت فرمائے۔ آمین!!! حضرت صاحب کب سے سوچ رہا تھا کہ آپکو لکھوں کہ عبقری سے میرا تعارف کیسے ہوا۔ آج عرض ہے۔ لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ جتنا آپ مخلوق خُدا کو خُدا کی حقیقی پہچان سنتِ نبوی ﷺپر چلتے ہوئے کروا رہے ہو۔ ویسے ہی اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو آپ کی طرف متوجہ فرما رہے ہیں۔حضرت صاحب! میرا مسئلہ ناممکن تھاجس کا حل مجھے نہیں مل رہا تھا۔ یہ بات 2013 ءکی ہے‘ میں نے اِسے حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی‘ عالموں‘ پیروں‘ فقیروں سب کے پاس گیا۔ مگر سب بے سود ثابت ہوا۔ میں خود بھی روحانیات کا طالب علم تھا۔ مگر کچھ نہ کر پایا۔ میرے ایک محسن نے مجھے بتایا کہ میں رات کو سوتے وقت کھلے آسمان کے نیچے سر اور پاؤں ننگے ہوں پڑھوں اور اللہ سے اِس مسئلہ کے حل کی دعا کروں۔ میں نے ایسا کرنا شروع کیا تو دوسرے دِن خواب میں لفظ ’’عبقری ‘‘ دکھایا گیا۔ صبح اُٹھ کر سوچا کہ یہ کیا ہے ۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ تیسری رات پھر یہی لفظ دکھایا گیا۔یہ لفظ مسلسل تین راتیں دیکھتا رہا ۔ میں نے غور کیا تو پتہ چلا کہ یہ لفظ سورۃ رحمٰن میں ہے لیکن کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکا۔ پھر ایک دن اچانک اخبار فروش کے سٹال کے قریب سے گزر رہا تھا تو عبقری لکھا ہوا دیکھا۔ بس پھر کیا تھا۔ رسالہ خریدا اور کام چھوڑ کر گھر آ گیا اِسے اُلٹ پُلٹ کر دیکھا ۔ وظائف اچھے لگے۔ آپ سے بالکل تعارف نہ تھا۔ میں نے جھٹ چھوٹا سا لیٹر آپ کو لکھ دیا‘ مایوسی کے سے انداز میں !! میری خوش قسمتی کہ آپ کا جواب پورے 8ماہ کے بعد ملا۔ مسئلہ اپنی انتہا کو پہنچ چکا تھا۔ آپ نے انمول خزانہ بتایا۔ میں نے دِن رات پاگل ہو کر پڑھا اور مجھے مل گیا ایک آپ جیسا ایک کامل راہنما اور میرا خُدا اور رسول ۔ جن کو میں مانتا تو پہلے بھی تھا۔ لیکن اِن کی پہچان آپ نے کروا دی۔ اب میں بہت خوش ہوں اپنی اور آپ کی دنیا میں ’’شکریہ عبقری‘‘۔ میرے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ وہ مسائل جو ناممکن تھے جن کا حل مجھے کہیں سے بھی نہ مل رہا تھا ان مسائل کا حل مجھے ماہنامہ عبقری سے مل گیا۔ میں اب بھی بیٹھ کر سوچتا ہوں کہ اگر مجھے عبقری نہ ملتا تو آج میں کہاں ہوتا؟(ن۔ز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں