Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹوٹکہ ایک فوائد بے شمار

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں
اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

قارئین اس سے پہلے آلو بخارے کے فائدے اور کمالات آپ پڑھ چکے ہیں‘ آج آلو بخارے کے دوٹوٹکے آپ کی خدمت میں پیش ہیں:۔ٹوٹکہ نمبر ایک:تین دانہ آلوبخارا کا رس‘(یعنی تین آ لو بخارے یا پانچ یا سات یا نو حسب طبیعت‘ حسب مزاج‘ حسب عمر خشک اچھی حالت میں‘ کنکر مٹی سے دھو کر رات کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں صبح اچھی طرح مل کر( چھانیں نہیں) اس میں عناب کا شربت تین چمچ ملا لیں۔ اگر عناب کا شربت میسر نہیں یا آپ میٹھا پسند نہیں کرتے یا آپ کو موافق نہیں تو بغیر شربت کے بھی اسی کونہار منہ پی سکتے ہیں۔ یہ ہائی بلڈپریشر کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔ کتنے بے شمار مریض ایسے تھے جو ہائی بلڈپریشر میں ادویات کھا کھا کر مایوس ہوچکے تھے اور کوئی علاج معالجہ ان کو موافق نہیں آیا اور بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آئے حتیٰ کہ حاملہ کا ایسا ہائی بلڈپریشر کے جس میں ڈاکٹر سرجری کو تجویز کررہے تھے یا بہت پریشانی تھی کہ اب شاید بلڈپریشر ختم نہ ہو یا بڑھاپے میں بلڈپریشر جہاں کوئی دوائی موافق نہیں آتی اگر ایک دوائی کھاتے ہیں دوسری جگہ اس کا نقصان ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ ٹوٹکہ ایک نہایت آخری حالت میں اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب انسان ہر دوائی سے شاید مایوس ہوجاتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اب مایوسی ہی اس کا آخری حل ہے اور موت کا انتظار کرتا ہے۔
ایک شاہی مزاج شخص میرے پاس مسائل او رمشکلات کی لمبی داستانیں بیان کرنے کے بعد کوئی وظیفہ چاہنے لگا جب میں اس کو وظیفہ دے کر فارغ ہوا تو اٹھتے اٹھتے مجھے کہنے لگے کہ آپ کے پاس کوئی ایسا ہائی بلڈپریشر کا ٹوٹکہ ہے جس میں لمبی چوڑی ادویات نہ کھانی پڑیں کیونکہ ڈھیروں گولیاں کھاکر میں بہت زیادہ اکتا گیا ہوں اور اکتاہٹ کا عالم یہ ہے کہ اب ادویات کے نام سے چاہےوہ دیسی ہوں یا ڈاکٹری یااور کوئی طریقہ علاج میں اکتاگیا ہوں اور تھک گیا ہوں۔ میں نے انہیں یہی ٹوٹکہ بتایا اور اسی ٹوٹکے کو مسلسل استعمال کرنے کامشورہ دیا آپ یقین جانیے کہ جب اس نے یہی ٹوٹکہ استعمال کیا اور اسی ٹوٹکے کو مستقل چند دن‘ چند ہفتے ہی استعمال کیاتھا تو اس کا اتنا رزلٹ ملا کہ وہ ہمیشہ کیلئے ادویات کو چھوڑ بیٹھا اور اسی ٹوٹکے کا گرویدہ ہوگیا۔ بعد میں اس شاہی مزاج شخص نے ایک اور چیز جو انوکھی بتائی کہ اس کے اور فوائد بہت ہوئے جس میں مجھے معدہ کانظام‘ تیزابیت‘ دل کی دھڑکن کی تیزی‘ دو چار سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتا تھا‘ میرے سینے میں درد بڑھ جاتا تھا‘ دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی اور میرے اعصاب کھچ جاتےٹانگوں کی سکت ختم ہوجاتی تھی اور ایسا محسوس ہوتا کہ گھبراہٹ اور بے چینی سے شاید میری جان نکل جائے گی۔ بس! جب سےیہ ٹوٹکہ استعمال کیا ہے چند دنوں سے فرق شروع ہواا ور چند ہفتوں میں تو میں نے اس ٹوٹکہ کےجو فوائد دیکھے وہ گمان اور خیال سے بالاتر ہیں۔قارئین! اس طرح کے کتنے واقعات ایسے ہیں جو میں نے اپنی زندگی میں خشک آلو بخارے سے فائدہ پاتے ہوئے دیکھے انوکھی بات یہ ہے کہ ہر موسم اور ہر مزاج کیلئے میں نے اس کو بہت مفید سے مفید تر پایا اور اس کے فوائد کمالات نتائج اور رزلٹ انتہائی بہترین تھے جب بھی مجھے آلوبخارے سے واسطہ پڑا کسی بھی اس طرح کی بیماری میں یقین جانیے مجھے مایوسی نہیں ہوئی اور ہمیشہ آس اور امید سے صحت یابی کا مہکتا مسکراتا ہوا ایک کھلتا پھول ملا۔ دوسرا ٹوٹکہ بھی آلو بخارے سے منسلک ہے وہ بھی اسی سے ملتا جلتا ہے۔دوسرا ٹوٹکہ: آلو بخارے تین دانے خشک‘ نیم گرم پانی میں رات کو بھگودیں‘ صبح اس کو اچھی طرح مل لیں اور چسکی چسکی پئیں۔الٹی جس طرح کی بھی ہو اور کسی بھی شکل میں نہ رک رہی ہو چاہے وہ بچے کی ہو‘ جوان کی ہو‘ حاملہ عورت کی ہو‘ کینسر زدہ مریض کی ہو یا کسی بوڑھے کی ہو‘ اس کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو ہمیشہ نفع ہوا ہے اور فائدہ ہوا ہے اور بہت زیاہ نفع ہوا ہے۔ قارئین! سائنسی دور پھر سےٹوٹکوں کی طرف لوٹ رہا ہے اور سائنس کی دنیا اپنی ساری ایجادات کے بعد آخرکار ٹوٹکوں کو آزمانے کیلئے اتنا سرمایہ استعمال کررہی ہے جتنا سرمایہ شاید چاند پرجانے کا بھی انہوں نے نہ لگایا ہو اور وہ سرمایہ حیرت انگیز ہے جو کہ جڑی بوٹیوں اور ٹوٹکوں پر خرچ ہورہا‘ انسان بنیادی طور پر فطرت پسند ہے‘ یہ جب بھی فطرت کے اصولوں سے ہٹے گا دو چار دن کے مزے کے بعد واپس فطرت کی طرف لوٹ آئے گا۔آپ نے شاید محسوس کیا ہو کہ گُڑ اور گُڑ سے بنی ہوئی چیزوں کا استعمال بڑھ رہا ہے‘انسان پھر سے مدھم روشنی کی طرف لوٹ رہا ہے‘ بہت زیادہ تیز اور پریشر ہارن سے آخر کار نجات پانے کیلئے قانون بنائے جارہے ہیں۔ رنگ برنگی گولیاں فائیو سٹار ہوٹل نما ہسپتال لیکن انسان آخر تھک جاتا ہے دوسری طرف سرمایہ کا بحران ہے اور سرمایہ آہستہ آہستہ چند ہاتھوں میں جاتا نظر آرہا ہے ویسے بھی جس معاشرے میں سود ہوگا چاہے وہ مسلم معاشرہ ہو یا غیرمسلم‘ اس معاشرے میں ہمیشہ بحران ‘معاشی نظام کی خرابی‘ حالات کی تنگی‘ غربت‘ قتل و غارت اور نفرتیں عام ہوجائیں گی اور سرمایہ چند مختصر ہاتھوں میں چلا جائے گا اور انسان پریشان اور بہت زیادہ تنگ دست ہوگا۔ قارئین! میری شروع سے یہ کوشش ہے کہ میں ایسے ٹوٹکے استعمال کراؤں جن ٹوٹکوں سے انسانیت کو نفع ہو بڑے بڑے حیرت انگیز اور ہوش ربا علاج ہسپتال‘ ڈاکٹر‘ لمبی لائنیں اور نسلوں کا سرمایہ چند محدود ہاتھوں میں چلا جانا علاج کے نام پر میں اس کا کبھی بھی قائل نہیں رہا۔ اس لیے سینے کے راز ہمیشہ کھوج کھوج کر لوگوں سے بھی لیتا ہوں اور خود بھی آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ کیا خیال ہے! اگر آپ کے گھر میں آلوبخارا ہو اور آپ آلو بخارے کو ہر کھانے کے بعد آزمالیا کریں‘ یقین جانیں! آپ کا ازلی اور بہترین ساتھی ہے۔ اس ساتھی سے کیوں روگردانی کرتے ہیں اور اس ساتھی سے کیوں دو ررہتے ہیں آئیں! ایک بار پھر ٹوٹکوں کی دنیا میں کھوجائیں اور ہاں آپ کے پاس کوئی آزمایا ٹوٹکہ ہو تو مجھے ضرور لکھیں وہ انسانیت کی امانت ہوگی۔ ان شاء اللہ مخلوق تک پہنچانا میری ذمہ داری اور کوشش ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 428 reviews.