Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بڑے بڑےکاموں کیلئے چھوٹے چھوٹے چٹکلے

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

چونے کے گاڑھے پانی سے ہاتھ پر ڈیزائن بنالیں اسے سوکھنے دیں ، پھر سادی مہندی کا لیپ ہاتھ پر کریں ۔ مہندی سوکھ جائے تو اتار لیں جہاں جہاں چونے کا پانی لگا ہو گا وہ جگہ سفید رہے گی ، باقی حصہ سرخ ہو گا ۔ آپ اس طرح باریک ڈیزائن ہاتھ پر بنا سکتی ہیں۔

یہ کوئی معمولی چٹکلے نہیں ہیں بلکہ بہت احتیاط سے میں نے ان کا انتخاب کیا ہے ۔ آپ جب ان کو آزماکر دیکھیں گی تو خود ہی حیران رہ جائیں گی کہ ارے اتنی معمولی سی چیز سے بھی ایسے ایسے کام لئے جاسکتے ہیں ۔ یہ ٹوٹکے حادثاتی طور پر دریافت نہیں ہوتے بلکہ ان کے پیچھے برسو ںکا تجربہ ہے اس لئے انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں ۔ بلکہ ان کو نہ صرف خود آزمائیں بلکہ دوسروں کو بھی بتائیں کہ دیکھیں ہم نے کس طرح معمولی چیزوں سے کیسے عظیم الشان فوائد حاصل کئے ہیں ۔ چلیں ہم آپ کو چٹکلے بتانا شروع کرتے ہیں۔
برف کے ٹکڑے:آپ اپنے فریزر میں برف کے ٹکڑے بنانا چاہتی ہیں۔کوئی بات نہیں ۔ فریزر کے اندر تھوڑا سا عام نمک چھڑک دیں ۔ آپ پھر جس انداز کے کرسٹل ٹکڑے بنانا چاہیں گی وہ بن جائیں گے ۔ مچھروں سے نجات:آپ نے مچھروںسے نجات کے کیسے کیسے طریقے نہیں آزمائے ہوں گے ۔ اس کے باوجود مچھروں کی وجہ سے آپ کو پرسکون نیند نہیں آسکی ہو گی ۔ آئیں! میں آپ کو ایک بہت ہی آسان اور سستا طریقہ بتا دیتی ہوں ۔ کسی کپ یا پیالے میں تھوڑا سا پانی لیںاور اس میں کافورکے دو چار ٹکڑے ڈال دیں‘ بس اس کے بعد آرام سے ساری رات سوتی رہیں مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے۔مہندی کے داغ: مہندی ہاتھوں پر بہت اچھی لگتی ہے ۔ لیکن یہی مہندی اگر کپڑوں پر لگ جائے تو جان عذاب میں آجاتی ہے ۔ ایسے دھبوں کو گرم دود ھ میں گھنٹے کے لئے رہنے دیں ۔ لیجئے مہندی کے دھبے غائب۔
مچھلی کی بو :آپ اگر مچھلی پکا ر ہی ہیں تو اس کی بو یقیناً پورے گھر میںکیا بلکہ پورے محلہ میں پھیل رہی ہو گی اور آپ کی پڑوسن کو یہ معلوم ہو رہا ہو گا کہ آج آپ کے گھر مچھلی بن رہی ہے ۔ تو کیوں نہ اس بو اور اس راز کو چھپانے کا ایک آسان نسخہ بتا دیا جائے ۔ وہ نسخہ یہ ہے کہ مچھلی پکاتے وقت باورچی خانے میں ایک بھیگا ہوا تولیہ لٹکا دیں ۔ وہ تولیہ مچھلی کی بو جذب کرلے گااور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ آپ نے مچھلی بنائی ہے ۔مرچوں کی جلن :کبھی کبھی ہاتھوں میں مرچ چھونے سے بہت بری طرح جلن ہونے لگتی ہے اور ہاتھ دھونے کے باوجودیہ جلن ختم نہیں ہوتی ۔ اس جلن سے نجات کا آسان طریقہ یہ ہے کہ لائم جوس میں تھوڑی سی چینی ملا کر اس محلول سے ہاتھوں کو دھو لیں ۔ بس جلن ختم ۔ بھوک کم ہو جائے :آپ سیب کی روٹی پکائیں ۔ کھٹے سیب خرید لیں اور ان کا رس نکال کر اس میں ایک روٹی کا آٹا گوندھ لیں ۔ سات دن یہ روٹی کھائیں ۔ روزنہ تازہ رس نکال کر روٹی پکائیں ۔اس سے معدہ میں طاقت آئے گی اور بھو ک لگے گی۔کھٹے سیب سستے مل جاتے ہیں۔ جھاڑو کابرش: سیدھا رکھیں۔ اسے پانی اور فینائل سے آٹھ دن بعد دھولیا کریں ۔ گندگی اور میل صاف ہو گا ۔ جھاڑودھو کر کھڑی نہ کریں ۔ اس کی تیلیاں مڑ جائیں گی۔بلکہ فرش پر ڈال دیں ۔ جھاڑوں کی پتلیاں خراب نہیں ہو گی فرش زیادہ گندا ہو تو آپ جھاڑوبھگو کر صاف کریں ساری مٹی جھاڑو میں آجائے گی ۔ اسے پھر دوبارہ دھولیں۔ جھاڑو ڈوری سے کس کر باندھیں ۔ اس طرح وہ بندھی رہے گی جھاڑو دینے میں بھی آسانی رہے گی ۔ نئی جھاڑوں کی نرم تیلیاں آگے سے پکڑ کر قینچی سے کاٹ دیں ۔ اس طرح صفائی کرنے میں بہت آسانی ہو گی ۔ نرم تیلیوں سے صفائی نہیں ہوتی۔صابن کے بیکار ٹکڑے کام میں لائیں : صابن کے چھوٹے ٹکڑے بچ جائیں تو آپ انہیں کسی لفافے میں جمع کرتی جائیں ۔ جب کافی ٹکڑے اکٹھے ہو جائیں تو آپ کسی گہرے فرائی پان کو کاغذ سے صاف کرکے اس میںذرا ساپانی ڈالیں اور صابن کے ٹکڑے ڈال دیں ۔ ہلکی آنچ پر گرم کریں ۔ جب صابن پگھل جائے تو ایک پیالے میں تھوڑا ساتیل اندر کی چاروں طرف مل دیں ۔ اس میں یہ صابن الٹ کر ٹھنڈی جگہ رکھ دیں اگلے دن آپ پیالہ الٹ کر صابن کا پیالہ نکال لیں ۔ یہ صابن کا پیالہ اب نہانے دھونے کے کام آسکتاہے ۔ صابن اگر پیالے سے لگ جائے تو تیز چھری کی مدد سے نکال لیں۔ مہندی کا باریک ڈیزائن بنانے کےلئے :چونے کے گاڑھے پانی سے ہاتھ پر ڈیزائن بنالیں اسے سوکھنے دیں ، پھر سادی مہندی کا لیپ ہاتھ پر کریں ۔ مہندی سوکھ جائے تو اتار لیں جہاں جہاں چونے کا پانی لگا ہو گا وہ جگہ سفید رہے گی، باقی حصہ سرخ ہو گا ۔ آپ اس طرح باریک ڈیزائن ہاتھ پر بنا سکتی ہیں۔ کنگھی صاف کرنے کے لئے :کنگھی میلی بری لگتی ہے ۔ ویسے بھی ہر پندرہ دن کے بعد انہیں دھولینا چاہئے۔ ایک برتن میں پانی گرم کریں اور کسی تسلےمیں کنگھیاں ڈال دیں۔ اب آپ کنگھیوں پر سرف چھڑک دیں ۔ کھولتا ہوا پانی کنگھیوں پر ڈالیں‘ رکھ دیں ۔ پانی نیم گرم رہ جائے تو آپ برش سے کنگھیاں صاف کریں ۔ صاف پانی میں دھو کر تھوڑے سے پانی میں ڈیٹول کے چند قطرے ڈالیں۔ اس میں کنگھیاں بھگو کر نکالیں ۔دھوپ میں سکھا لیں۔ کنگھیاں صاف ستھری ہو جائیں گی ۔تازہ پھلوں کا جوس چہرے پر لگائیں :ایک انڈہ توڑ کر اس کی زردی کسی پیالے میں الگ کر لیں اس میں دو چائے کے چمچے بادام روغن ملا لیں ۔ ایک چائے کا چمچہ لیموں کا عرق شامل کرلیں ۔پھر ان سب چیزوں کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے ۔ پھر اسے آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں ۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں ۔ چہرے کی جلد کی شکن دور کرنے کے لئے دن میں دو مرتبہ تازہ عرق لیموں ملیں ۔ آدھے گھنٹے بعد کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں ۔ آدھاپاؤ گرم دودھ میں دو عدد لیموں کا رس نچوڑ لیں جب دودھ اچھی طرح پھٹ جائے تو اس کا پانی علیحدہ نکال کر ایک بوتل میں ڈالیں۔ اس پانی کی مقدار کے برابر اس میں عرق گلاب شامل کرلیں۔ اس لوشن کو روزانہ سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں ۔ صبح منہ اچھی طرح دھو کر پھر تھوڑا سا چہرے پر مل لیں ۔ انڈا ایک عدد دودھ ایک تولہ اور تھوڑا سا شہد لے لیں۔ اس کا آمیزہ تیار کرکے چہرے پر صبح شام ملیں اور آدھے گھنٹے بعد منہ دھولیں ۔ خربوزے کے بیج چھلکوں کے بغیر پانی میں پیس کر چہرے پرلیپ کریں۔ تازہ دہی چہرے پر ملنے سے چہرے کی سیاہی دور ہو جاتی ہے شہتوت کے درخت سے کچھ کچھ پتے لے کر دودھ کے ساتھ ایک پتھر پر گھس کر اس کا لیپ روزانہ رات کے وقت چہرے پر کریں۔ خشخاش باریک پیس کر چہرے پر ملیں۔ کھیرے کا رس دھوپ سے سیاہ رنگت کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 417 reviews.