Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آزمودہ وظیفہ!مٹی میں ہاتھ ڈالوں تو سونا بن جائے

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

وظیفہ نمبر 1میں نے اس لیے شروع کیا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد فرمائیں اور جو بچوں کے والدین مجھے جان بوجھ کر فیسیں نہیں دیتے وہ وقت پر فیسیں دیں۔ اور میرے رزق میں اضافہ اور برکت ہو

 صبح 313

چونکہ میں نے وظیفہ نمبر 2کو میٹرک میں آزمایا تھا اورمیں میٹرک میں بڑی آسانی کے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوا تھا۔(اس کامکمل احوال میں پہلے بھی عبقری قارئین کیلئے لکھ چکا ہوں) اس لیے میں نے سوچا کہ اس کو دوبارہ شروع کروں اور کم از کم بی ایس سی میں نا کام نہ ہوں۔ (اور جو طالب علم میرے پاس پڑھتے ہیں میں ان کو بھی یہی وظیفہ استعمال کروایا اور سب بڑے اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے )۔ وظیفہ نمبر 1میں نے اس لیے شروع کیا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد فرمائیں اور جو بچوں کے والدین مجھے جان بوجھ کر فیسیں نہیں دیتے وہ وقت پر فیسیں دیں۔ اور میرے رزق میں اضافہ اور برکت ہو ۔میں اگرمٹی میں بھی ہاتھ ڈالوں تو وہ سونا بن جائے والی کیفیت ہو اور ایسا ہی ہوا اورمیری تمام خواہشات پوری ہوئیں۔
سورۂ فلق سے روزی میں برکت و اضافہ : حضرت امام ابو الحسن شاذلی ؒ فرماتے ہیں کہ سورۂ فلق کثرت سے پڑھنے والے پر روزی بارش کے قطروں کی طرح برستی ہے لہٰذا صبح و شام دورد شریف گیارہ بار سورۂ فلق 41بار پھر درود شریف گیارہ بار معمول بنا لیں ،بہت جلد اثرات ملنے شروع ہوں گے ۔ہر قسم کا روحانی علاج:ہم نے یہ عمل کئی دفعہ کیا ہے ۔ اس سے ہمیں بہت فائدہ پہنچا ہے گھر میں کہیں کسی کو بھی درد وغیرہ میں ہو تو یہی عمل کریں پھر ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ عمل:اگر کسی کو پسلی یا سینہ میں یا کمر میں درد ہو تو دوسرا شخص با وضو ہو کر درد کی جگہ سات مرتبہ یَا اللہ انگلی سے خالی یا سیاہی وغیرہ سے لکھے اور دن میں سات دفعہ اس عمل کو کریں۔ انشاءَ اللہ درد جاتا رہے گا۔
اصلاح بچگان:جو والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی صحیح طریقہ سے تربیت ہو اور وہ نیک و صالح بنیں۔ ان کے اندر دینی شعور پیدا ہو تو اس مقصد کے لیے ذیل کا عمل بے حد مفید اور نافع ہے ۔ وہ والدین اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے بچوں کو درودِ قدسی سکھائیں جس کے ورد سے بچے ہر گندے کام سے برائی سے بفضلِ خُدا حفاظت میں  رہیں گے درودِ قدوسی یہ ہے

(تسلیم اختر،فیصل آباد)۔چہرے کے دانے صاف:میری چھوٹی بہن کے کالج میں اُس کی ایک دوست تھی اُس کے منہ پر بہت سارے دانے تھے تو بہن نے اُسے

شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر پڑھنے کو بولا تو وہ سالوں سے ڈاکٹر سے علاج کر وارہی تھی لیکن اُس کا چہرہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہواتو اُس نے یہ قرآنی آیت پڑھی اور کچھ دن پڑی تو اُس کے دانے صاف ہونا شروع ہوگئے ۔ میری بہن کے سکول میں ایک دوست ہے وہ سکول کی سیڑھیوںمیں سے بہت بری طرح گری ‘ سیڑھیاں بہت زیادہ تھیں تو اُس کی حالت بہت خراب ہو گئی‘ وہ کھڑی نہیں ہو سکتی تھی ‘ میری بہن نے اُسے انمول خزانہ پڑھنے کو دیا تو اُس کی امی نے اُسے انمول خزانہ پڑھ کر دم کر کے پانی پلا یا اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے اور وہ اپنے سہارے سے بیٹھ بھی جاتی ہے اور وہ اب خود انمول خزانہ پڑنا شروع ہو گئی ہے ۔ میری باجی کے ساتھ جنات کا مسئلہ ہے اُسے ہر وقت چیزیں نظر آتی ہیں ایک مرتبہ ہم سونے لگے تو باجی نے شور مچانا شروع کر دیا۔ تو میں نے باجی سےکہا کہ بیت الخلاء والی دعا پڑھ کر اپنے پر پھونک مارو‘ انہوں نے 11مرتبہ بیت الخلاء والی دعا اور اول و آخر ۷ مرتبہ درود پاک پڑھ کر پھونک مار دی اور وہ سکون میں ہو گئیں اور ساری رات آرام سے سوتی رہیں اور اگر نیند نہ آئے تو بیت الخلاء کی دعا پڑھ کر اپنے پر پھونک مار دی جائے تو فوراً نیند آجاتی ہے۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 413 reviews.