Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پرانی بڑی بوڑھیوں سے امرود کے فوائد جان لیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

امرود کے ایسے درخت کی چھال کہ جس پر ابھی پھل نہ آیا ہو بارہ گرام لیکر صاف پانی سے دھوکر کچل کر ایک پیالی پانی میں رات کو بھگو دیں صبح اٹھ کر نہار منہ یہ پانی پی لیا کریں کچھ دن اس طرح کرنے سے اسہال جو معدے اور آنتو ں کی کمزوری سے آتے ہیں دور ہوجاتے ہیں

بہترین امرود وہ ہے جو خوب میٹھا ہو ، خوب نرم ہو، بیج اس میں کم ہوں اور نرم ہوں ، رنگ اس کا باہر سے سفید زردی مائل ہو ، امرود غذا اور دوا کی دوا ہے پرانی بڑی بوڑھیاں تو انکے درخت سے بھی فائدے حاصل کر لیا کرتی تھی۔ امرود کے خواص سے مستفید ہونے کیلئے ضروری ہے کہ امرود کامزاج معلوم ہو۔امرود کا مزاج دو طرح کاہے ۔ اگر امرود کاٹنے پر گلابی نکلے یا اس کا ذائقہ ترشی مائل ہو رنگ ہرا ہو تو اس میں خشکی اور سردی ہوتی ہے چنانچہ امرود کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے اس کے بر خلاف پیلے پکے ہوئے شیریں امرودکا مزاج تروگرم ہے اس طرح یہ ایک دوسرے کے مصلح ہیں ۔ جس امرود کا مزاج سرد و خشک ہے یعنی گلانی امرود یا ترش سبزی مائل نیم پخت امرود یہ بلغمی شکایات کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس پر کالی مرچ نمک چھڑک کر کھانے سے زکام جلد پک جاتا ہے اور بہہ کر ختم ہو جاتاہے ۔ گدرے یانیم پخت امرود پر آٹا چڑھا کر گرم راکھ میں دبا دیتے ہیں جب آٹا روٹی کی طرح سرخ ہو جاتا ہے تو اس کو باہر نکال کر امرود کو صاف کرکے اس پرکالی مرچ نمک چھڑک کر کھالیتے ہیں ۔ یہ زکام کا بہت ہی عمدہ علاج ہے ۔ اس سے نہ صرف زکام رفع ہو جاتا ہے بلکہ کھانسی کو آرام آتا ہے اور گلے یا ٹانسلز کو بھی مفید ہے ۔ گدرا یانیم پخت امرود ایسے مریضوں کے لئے مفید ہے جن کو ہمیشہ پتلا پاخانہ آتا ہو کیونکہ یہ امرود قبض کرتا ہے حکیم محمد شریف خان صاحب جد امجد مسیح الملک حافظ محمد اجمل خان صاحب شہیدؒنے گدرے امرود کو مقوئ معدہ اور مقوی امعاء لکھا ہے فرماتے ہیں یہ معدے اور آنتوں کو طاقت دیتاہے ۔ ان کے کسی دوست کو آنتوں کی کمزوری کی وجہ سےجلا ب آتے تھے گدرے امرود کو احتیاط کے ساتھ کھلایاجاتا رہا کہ کم مقدارمیں بتدریج دیا گیا ۔ اس سے ان صاحب کی دستوں کو فائدہ ہو گیا۔
اسہال معوی کیلئے ایک اکسیری نسخہ
امرود کے ایسے درخت کی چھال کہ جس پر ابھی پھل نہ آیا ہو بارہ گرام لیکر صاف پانی سے دھوکر کچل کر ایک پیالی پانی میں رات کو بھگو دیں صبح اٹھ کر نہار منہ یہ پانی پی لیا کریں کچھ دن اس طرح کرنے سے اسہال جو معدے اور آنتو ں کی کمزوری سے آتے ہیں دور ہوجاتے ہیں اور مریض ٹھیک ہو جاتاہے اگر غذا کے بعد لونگ باریک کرکے دو چٹکی دی جائے تو یہ سونے پر سہاگہ ہو جاتاہے یعنی مریض کو بہت جلد آرام آجاتاہے ۔ اب ہم دوسری قسم کے امرود کے فائدوں پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ سفید یا زرد ی مائل سفید امرود جن کا ذائقہ بہترین ہو خوشبو تیز ہو اور ان کے بیج سخت نہ ہوں ان کا مزاج صفرادی ہوتاہے ۔ یعنی گرم مگر مائل بہ تری ۔ ان میں تری اور گرمی ہوتی ہے ۔ خشکی نہیں ہوتی ، اس مزاج کو مدنظر رکھا جائے تو مشاہدہ اور تجربہ اسی مزاج کے تحت اس قسم کے امرودوں کے حسب ذیل فوائد کی تصدیق کرتاہے ۔ اس قسم کے امرود دائمی قبض کو دور کرتے ہیں ۔ آنتوں کی خشکی ان کے کھانے سے دور رہتی ہے ۔ ہر قسم کی بواسیر کے مریضوں کو سفید نرم زردی مائل شیریں خوشبودار امرود بہت فاہدہ پہنچاتے ہیں ۔ ان کے کھانے سے نہ صرف یہ کہ کھل کراجابت ہوجاتی ہے ریاح کابننا بھی بند ہو جاتا ہے‘ پیٹ میں دھاگہ نما کیڑے ہوں تو وہ بھی ایسے امرود ں کے کھانے سے ختم ہو جاتے ہیں ۔ کبھی کوئی سرد خشک یا گرم خشک چیز گوشت آلو وغیرہ کھانے سے بادی بواسیر کی علامات ظاہر ہونے لگیں یا قبض ہو کر طبیعت میں تکدر پیدا ہوجائے تو اس قسم کا امرود کھانے سے حیرت انگیز طور پر یہ کیفیات ختم ہو جاتی ہے ۔ کھل کر اجابت ہو جاتی ہےریاح کا صعود ختم ہو جاتاہے آنتوں کی چبھن اور جلن جاتی رہتی ہے۔ ہمیشہ اس قسم کا امرود کھاتے رہنے سے بواسیر خواہ کسی قسم کی ہو نہیں ہوتی ۔یوں تو امرود سردی گرمی دونوں میں آتا ہےمگر سردی کے موسم کا امرود سیب کا قائم مقام ہے ۔ یعنی اس سے مراد یہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں امرود کھانے سے دل کو طاقت اور فرحت حاصل ہوتی ہے اور جس طرح دل کیلئے سیب کوفوائد بیان کیے گے ہیں تقریباََ اسی طرح کے فائد وں سے خالی نہیں ہے چنانچہ امرود کے درخت کی چھال کو پانی میں جوش دیکر کلیاں کرنے سے مسوڑھوں کی سوجن جاتی رہتی ہے پائیور یا کی وجہ سے اگر مسورھوں میں پیپ پڑگئی ہو تو وہ بھی جاتی رہتی ہے ۔ مسوڑھے ڈھیلے ہوگئے ہوں یا ان سے خون پیپ آتی ہو تو امرود کے درخت کی چھال کو پانی میں اس طرح جوش دیں کہ پانی آٹھواں حصہ رہ جائے پھر اسے ٹھنڈا کرکے اس سے اچھی طرح کلیاں کرلیں اور کچھ دیر پانی کو منہ میں رکھ کر کلی کریں۔
امرودکے وہ پتے جو درخت سے پیلےہوکر خود بخود گر جاتے ہیں انہیں احتیاط سے جمع کرتے رہیں جب بہت سے پتے جمع ہوجائیں تو ایک کوری ہانڈی میں بھر دیں اور اوپر ڈھکنا رکھ کر مٹی سے لیپ دیں تا کہ جوڑسے ہوا اند ر داخل نہ ہو سکے پھر اسے گرم تنور میں دال دیں گھنٹے دو گھنٹے کے بعد اسے نکال کر ٹھنڈا کرکے کھولیں پتے کوئلے کی طرح سیاہ ہو گئے ہوں گے انہیں باریک پیس کر رکھ لیں ۔ یہ سیاہ راکھ ہر قسم کی کھانسی میں بہت مفید ہے ۔ دن میں چار بار دو دو چٹکی نیم گرم پانی کے گھونٹ سے پھانک لیں ۔ ٹھنڈی کھٹی چیزوں سے چاول ،دودھ ، دہی،لسی ،ٹھنڈی ہوا، ٹھنڈے پانی سے بچیں ۔ امرودکے سخت بیج نکال دینے چاہیں امرود کھاکر کبھی بھی پانی نہیں پینا چاہیئے امرود دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد ہی کھانا چاہئے ۔
چربی اور سفوف مہزل
آنے سفوف مہزل کا ذکر کیا ہے موٹاپے کو دور کرنے کیلئے ۔ یہ چربی کو آہستہ آہستہ حل کردیتا ہے ۔تو یہ عرض کرنا ہے کہ چربی تو جسم کیلئے انتہائی ضروری ہے مثلاََ گردوں کے گرد چربی پانی کے فاضل اخراج سے بچائو، سردی میں گرمی کیلئے توانائی کے ذخیرے کو طور پرو غیر ہ وغیرہ تو کیا سفوف مہزل سے یہ چربی حل نہ ہو جائیگی ۔ اس سفوف کو استعمال کرنے کی مدت بھی بتائیں (عابد ہ حسین جھنگ)
مشورہ
یہ سفوف ایسے لوگوں کیلئے تجویز نہیں کیاجاتاہے جن میں چربی کی مقدار نارمل ہو۔ یہ سفوف صرف ایسے لوگوں کیلئے تجویز کیاجاتاہے جن میں فاضل چربی ہو یعنی ضروت سے زیادہ چربی ہو ۔ اوریہ تو آپ جانتی ہی ہوں گی کہ ہرچیز اپنے اعتدال میں ہی اچھی ہوتی ہے اعتدا ل سے بڑھ جائے تو وہ مرض بن جاتی ہے اعتدال سے گھٹ جائے جب بھی مرض ہے ۔ اعتدال ہی کا نام صحت ہے ۔ تو یہ سفوف آپ اس وقت تک استعمال کریں جب تک آپ کا جسم نارمل نہ جائے ۔ سفوف مہزل بہت پرانا نسخہ ہے اور یہ قرابادین یعنی فارماکو پیامیں شامل ہے تقریباََ تمام ہی چھوٹے بڑے دواخانے اسے تیار کرتے ہیں آپ کو جس دواخانے پر اعتماد ہو اسی کا بنا ہواخرید کر حسب ضرورت استعمال کر سکتی ہیں۔ امیدہے آپ کی تشفی ہو گئی ہو گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 408 reviews.