اللہ پاک نے ہم پر کرم کیا کہ ہمارے گھر بڑا فریزر آگیا اور ساتھ میں جرنیٹر کے لیے بھی دعا کی اور تھوڑے ہی دنوں بعد بڑا جرنیٹر بھی مل گیا ۔ہمیں تو اُمید ہی نہیں تھی یہ صرف اور صرف سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کی بدولت ہوا۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اکثر لوگوں کے تجربات و مشاہدات عبقری رسالہ میں پڑھتی ہوں کہ لوگوں کو اس رسالہ میں چھپے وظائف سے کیا کیا کچھ ملتا ہے۔ میں تو شروع میں پڑھ کر اکثر ہنستی تھی کہ بھلا ایسا بھی ممکن ہے کہ بندہ ایک آیت یا اسم پڑھے اور اس کی ضرورت پوری ہوجائے۔ مگرجب میں نے آزمایا تو جو چاہا وہ پالیا پھر تو پڑھتی چلی گئی اور پاتی چلی گئی۔آج میں خود دیگر قارئین کی طرح اپنے تجربات ومشاہدات عبقری قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں۔ ضرور پڑھیے اور آپ بھی آزما کر دیکھ لیجئے۔قارئین! ہمارے گھر میں فریج نہیں تھی ‘گرمی بہت زیادہ ہوتی اور پریشان بھی اتنے زیادہ ہوتے۔عبقری رسالہ میںایک مرتبہ سورۂ مائدہ کا عمل پڑھا کہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ مرتبہ پڑھ کردل میں جو چاہیے اس کا تصور کرکے آسمان کی طرف منہ کرکے تین مرتبہ پھونک مارنی ہے۔
اللہ پاک نے ہم پر کرم کیا کہ ہمارے گھر بڑا فریزر آگیا اور ساتھ میں جنریٹر کے لیے بھی دعا کی اور تھوڑے ہی دنوں بعد بڑا جرنیٹر بھی مل گیا ۔ہمیں تو اُمید ہی نہیں تھی یہ صرف اور صرف سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کی بدولت ہوا۔دوسرا واقعہ: میں ایک دفعہ کپڑے دھو رہی تھی تو مشین بند ہو گئی وہ چلتے چلتے اکثر بند ہو جاتی‘ کپڑے ہاتھ سے دھونے پڑتے‘ اکثر بھائی جاکر ٹھیک کرواتے یا اس کے الیکٹریشن کو گھر لاتے اور پھر کہیں جاکر یہ چلتی۔ میں نے پھر یہاں بھی سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کو آزمایا اور کیا کمال کا پایا کہ جب بھی مشین بند ہوتی میں درج بالا عمل کرتی اور ادھر آسمان کی طرف منہ کرکے پھونک مارتی ادھر مشین چل پڑتی اور میرا سارا کام سکون سے مکمل ہو جاتا تھا ۔تیسرا واقعہ:قارئین! ہم نے بریانی پکائی‘ بریانی بڑی مزیدار بنی‘ اب سب کی خواہش تھی کہ بریانی رات کو بھی کھائی جائے۔جب میں نے ڈھکن اٹھا کر بریانی دیکھی تو بریانی تو ایک وقت کیلئے بھی مجھے کم دکھائی دے رہی تھی۔ میں نے عبقری میں سورۂ کوثر کا عمل پڑھا تھا۔ میں نے اول وآخر تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھی اور بریانی پر دم کردی۔
الحمدللہ! جو بریانی مجھے لگ رہی تھی کہ ایک وقت بھی نہ چلے گی وہ ہم نے دو وقت پیٹ بھر کر کھائی۔اب جب بھی کوئی کھانا بناتے ہیں میں یہی عمل کرتی ہوں اور دو وقت کے بعد بھی اکثر بچ جاتا ہے جبکہ پہلے اکثر رات کو یا تو دوبارہ بنانا پڑتا تھا یا بازار سے منگوانا پڑتا تھا۔چوتھا واقعہ: ہمارے گھر کمپیوٹر نہیں تھا‘ ہمارے گھر بہت زیادہ پریشانیاں تھیں‘ ہم سب نے لائیو درس سننے کا ارادہ کیا اور مجھے کافی سالوں سے موبائل کا بہت شوق تھا میں نے سورۂ معائدہ 11مرتبہ اول و آخر 7مرتبہ درود پاک پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک مار دی تو اللہ پاک نے کمپیوٹر بھی دیا اور بڑے موبائل کا شوق تھا تو اللہ پاک نے بڑا موبائل بھی دے دیا۔ پانچواںواقعہ: جب ابو گھر میں گھی کا ڈبہ لے کر آتے تھے۔ تو ہم نے اُس گھی پر 41مرتبہ سورۂ کوثر اول و آخر 3بار درود پاک پڑھ کر گھی پر دم کر دیا جو ہمارا گھی کا ڈبہ دس پندرہ دنوں میں ختم ہوتا تھا اب وہ ایک ماہ چل جاتا ہے۔ چھٹا واقعہ: میرے بھائی نے کمیٹی ڈالی ہوئی تھی اُسے پیسوں کی بہت زیادہ ضرورت تھی کمیٹی پرچیوں پر تھی تو اُس کی کمیٹی نہیں نکلتی تھی تو کمیٹی عصر کی نماز کے بعد نکلتی تھی تو بھائی نے عصر کی نماز کے بعد 21مرتبہ سورۂ الم نشرح اور ایک مرتبہ انمول خزانہ پڑھ کر دعا کی تو کمیٹی بھائی کی نکل آئی اور اگلی دفعہ پھر پیسوں کی ضرورت پڑھی تو یہی عمل پھر کیا اور دوسری مرتبہ بھی کمیٹی میرے بھائی کی نکل آئی یہ سب عبقری میگزین میں پڑھے اعمال کی بدولت ہوا۔ساتواں واقعہ: میری چھوٹی بہن کی ایک دوست ہے اُس کے دل میں سوراخ تھا ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا آپریشن ضرور ہونا ہے اور جلد از جلد ہونا ہے ہم نے فوراً دفتر ماہنامہ عبقری فون کر کے وظیفہ لیا تو انہوں نے
کا وظیفہ دیا ہم نے اُسے بتا دیا‘ اُس نے صرف دو ہفتے ہی پڑھا‘ اُس کا رزلٹ 20% نیگیٹو آیا لیکن دوسرے ہفتے یہ وظیفہ کرنے کے بعد اِس کا رزلٹ 75% پوزیٹیو آیا تو ڈاکٹر کہنے لگا کہ آپ کوئی اور دوائی بھی کھا رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ دوائی نہیں ہم ماہنامہ عبقری کےاعمال کر رہے ہیں تو ڈاکٹر بہت حیران ہوا۔ اتنا بڑا مرض دو ہفتوں میں کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے اورکہنے لگا کہ اعمال نہ چھوڑنا اور ساتھ ہی دوائی بھی کھاتے رہیں ۔ اس وقت وہ بالکل ٹھیک ہے اور اُس کا آپریشن بھی نہیں ہوا اورابھی بھی اعمال سارے گھر والے کر رہے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں