Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر کا کرایہ‘ بچے کی فیس اور جمعرات کی حاضری

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں 2ماہ سے مستقل اور مسلسل تسبیح خانہ میں جمعرات کو ہونے والے درس میں شریک ہوتی ہوں مجھے یہاں پر آنے سے جو فیض ملا ہے یا جو میرے ساتھ واقعات پیش آئے ہیں وہ یہ ہیں ابھی مجھے تسبیح خانہ سے جُڑے 5ویں جمعرات تھی کہ میرے گھر کا کرایہ جو گذشتہ 4ماہ سے ادا نہیں کر سکی تھی اللہ کے فضل و کرم اور تسبیح خانہ کی برکت سے میرے بھائی جو کراچی میں ہوتے ہیں اُنہوں نے 4ماہ کا کرایہ بھجوایا تا کہ میں ادا کرسکوں یہ میں نے اُن سے نہیں مانگا اُنہوں نے خود سے دیا۔ دوسرا فائدہ میں نے اپنے بچے کی ٹیچر کے 10ہزار روپے دینے تھے جومیں نے قرض لیا تھا وہ بھی 5ویں جمعرات کے بعد ہفتہ کی رات شب 11-30پر میری بیوہ بہن فیصل آباد سے آئی اور 5ہزار مٹھائی کے ساتھ دے کر گئی کہ بیٹے نے کاروبار شروع کیا ہے اور 5ہزار جوڑے کا اُس کے بیٹے کی شادی تھی اورخالہ کےلیے یعنی مجھے 10ہزار دے کر گئی۔ 5منٹ میرے دروازے پر رُکی اور رقم تھما کر چلی گئی جو میں بروز اتوار صبح 6بجے جا کر ٹیچر کو دے آئی اور اُسے اپنے دونوں مسئلے جس طریقے سے حل ہوئے بتایا کہ یہ سب تسبیح خانہ سے جُڑنے اور درس سننے کا انعام ہے اور درس روحانیت و اَمن کے فیض سے میں

 مستفید ہوئی ہوں۔ گزشتہ 4جمعرات سے وہ ٹیچر بھی اب میرے ہمراہ جمعرات کو درس سُننے کے لیے آتی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو ایک اور خاتون بھی ہمارے ساتھ تسبیح خانہ میں آئیں جو کہہ رہی تھی کہ ہر جمعرات کو مجھے بھی ساتھ لے کر جایا کرو۔ اللہ بزرگ و برتر ہمیشہ آپ کا فیض ہم گنہگاروں کے لیے جاری و ساری رکھے (آمین) اور اِسطرح دین کی باتیں ہم سب کو بتا کر برائیوں سے بچنے کی ترغیب فرماتے رہیں۔ آمین ثم آمین۔ (مسز طارق‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 391 reviews.