Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کسی کے باپ کو گالی دینا بہت بڑا گناہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’بہت بڑے بڑے گناہوں میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین (کو گالی دے یا ان) پر لعنت بھیجے‘‘ دریافت کیا گیا کہ یارسول اللہ ﷺ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص اپنے ہی والدین پر لعنت بھیجے؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ اس طرح کہ کوئی شخص دوسرے شخص کے والد کو گالی دے اور وہ جواباً اس کے والدین کو گالی دے۔‘‘ (بخاری شریف‘ مسلم شریف)۔نیکی کا اجر: حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک شخص راستہ میں چلا جارہا تھا کہ اسے راہ میں ایک کانٹے دار ٹہنی پرنظر پڑی‘ نظر آئی اور اس نے اسے اٹھا کر گزرگاہ سے دور کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اس نیکی کا یہ اجر دیا  کہ اسے بخش دیا۔‘‘ (بخاری شریف‘ مسلم ) ۔ باہمی شفقت‘ محبت: رسول کریم ﷺ نے فرمایا: ’’مومن باہم ایک دوسرے کے لیے ایسے ہیں جیسے عمارت میں ایک اینٹ دوسری اینٹ کو سہارا دئیے ہوئے اس کی پختگی کا باعث بنتی ہے۔ (بخاری)۔کبیرہ گناہ:  رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا‘ والدین کی نافرمانی کرنا اور یاد رکھو جھوٹ بولنا سب سے بڑے گناہوں میں سے ہیں۔ ‘‘ (بخاری‘ مسلم)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 388 reviews.