محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خواتین کے خاص نمبر کا سنا‘ بہت خوشی ہوئی۔ میں اپنی ان بہنوں کیلئے ایک آزمودہ نسخہ لکھ رہی ہوں جو کمر کی تکلیف کی وجہ سے ادویات کھا کھا کر تنگ آچکی ہیں مگر کمر کی تکلیف ان کی جان نہیں چھوڑ رہی۔ یہ میر اآزمودہ ہے بلکہ بہت زیادہ خواتین کا آزمودہ ہے ضرور آزمائیے۔ ھوالشافی: ببول کی گوند کمر کے لیے بہت اچھی ہے۔ہم اِس کو اِس طرح بناتے ہیں۔ ببول کی گوندتقریباً پچاس گرام کوٹ کر باریک کر لیتے ہیں پھر اس کو ٰخالص دیسی گھی میں بھونتے ہیں دیسی گھی اتنا ہو کہ اس پر کور چڑھ جائے ۔ پھراس میں حسب ذائقہ چینی اور دودھ ڈال دیتے ہیں‘ دودھ میںخوب پک کر تیل نکل آئے تو کھائیں خوب لذیذ ہو گا۔ باقاعدہ چند ہفتےاستعمال سے فائدہ ہو گا۔محترم حکیم صاحب میرے پاس تو یہی آزمودہ نسخہ تھا جو میں نے اپنی بہنوں کیلئے لکھ دیا۔ باقی عبقری میگزین اور آپ کے دروس نے مجھے ذکر پر لگا دیا ہے‘ ذکر میں سارا دن خوب کرتی ہوں۔ لوگوں سے ملنا جلنا نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب تو یہ عالم ہے جب ذکر کر رہی ہوتی ہوں اچانک دل اللہ کی محبت سے بھر آتا ہے اور میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں اور دل میں کہتی ہوں اے اللہ! مجھے تجھ سے پیار ہے اور وہ پیار میرے دل میں چھلک رہا ہوتا‘کیسا سکون محسوس ہوتا ہے میں لکھ نہیں سکتی۔ سکون اور عافیت جو اللہ نے مجھے اور میرے گھر والوں کو دی ہے اس سے بڑھ کر مجھ پر اس کریم کی اور کیا کریمی ہوسکتی ہے۔(والدہ محمدعلی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں