قارئین عبقری! آزمودہ نسخہ لکھ رہا ہوں‘ صرف اور صرف اللہ کی رضا کی خاطر‘ ورنہ یہ عام نسخہ دینے کے قابل نہیں کیونکہ بے قدرے لوگ بھی ہیں‘ یہ نسخہ صرف قدر والوں کے نام! کم و بیش 9 ماہ بیشتر کا ذکر ہے کہ میں نے اپنے ایک دوست کے پاس عمر بھر بال پیدا نہ کرنے کی دوا دیکھی‘ جو انہوں نے ایک دوا فروش کمپنی کے ہاں سے منگوائی تھی۔ اس سے قبل کئی طبی و صنعتی کتب و رسائل کا بغور مطالعہ کیا‘ کئی نسخہ جات آزمائے‘ جن کے استعمال سے کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔ آخر کار دوا کا رزلٹ بہتر تھا اور رب العزت کی مہربانی سے دوا فروش سے دوا منگوائی گئی‘ دوا پر انتہائی ریسرچ کے بعد فارمولہ مل ہی گیا‘ آزمایا اور بہت خوب پایا۔ بغیر سائیڈ ایفیکٹ کے۔ اب آتا ہوں نسخہ کی طرف۔ ھوالشافی: ڈھاک کی لکڑی لے کر راکھ بنالیں‘ پھر اس میں پانی ملا کر اس جگہ پر ملیں جہاں کے بال اڑانے ہوں‘ بال مردہ ہوجائیں گے‘ پھر ان کو موچنا سے اکھاڑ لیں اور وہاں پر مندرجہ ذیل لیپ کریں۔ تین سے چار دن بعد یہی عمل دوبارہ دہرائیں۔ ان شاء اللہ بالوں کا اگنا موقوف ہوجائے گا اور اگر وہاں بال نکل آئیں تو چھ سے سات مرتبہ استعمال کرنے سے ساری زندگی دوبارہ بال اگنا بند۔ لیپ یہ ہے:۔ اونٹ کی مینگنیاں جلا کر خاکستر بنالیں پھر اسی قدر سرکہ ڈالیں اور پتلا سا لیپ بن جائے گا۔ یہ مفت میں بننے والا اکسیری نسخہ ہے۔ قدر کریں۔ (صوفی ایم اے قریشی‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں