محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس عبقری خواتین قارئین کیلئے ایک زبردست روحانی ٹوٹکہ ہے جو کہ ہمارا آزمودہ ہے۔اگر ہاتھوں پر خارش‘ الرجی‘ سکن کمزور اور ہاتھوں کا پھٹ جانا معمول ہو تو سورۂ بقرۂ کی آیت نمبر 266 جتنی مرتبہ باوضو آسانی سے پڑھ سکیں روزانہ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار دیا کریں۔ ان شاء اللہ چند ہی دنوں میں آپ کے ہاتھ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے اس کے علاوہ اگر جلد پر بھی خارش ہے یا جلد خراب ہورہی ہے تو یہ وظیفہ اس کیلئے بھی لاجواب ہے۔ (مسز ثاقب‘ پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں