انار کے بارے میں بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ یہ جنتی پھل ہے اور اس کے ہیروں جیسے دانوں میں ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے لہٰذا اسے کاٹتے، چھیلتے اور کھاتے وقت بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے تاکہ ہم اس مقدس دانے کے حصول میں بامراد ہوں لیکن ایک روایت یہ بھی ہے کہ وہ دانہ صرف قسمت والوں ہی کے ہاتھ آتا ہے یا جنہیں اللہ تعالیٰ اس قابل سمجھے، انہیں عطا کر دیتا ہے۔ روایت کے مطابق ہوتا یوں ہے کہ وہ دانہ کہیں نہ کہیں ضرور گر جاتا ہے اور گرتا بھی ایسی جگہ ہے جہاں سے اٹھانے کو جی نہیں چاہتا، یوں یہ قیمتی دانہ ضائع ہو جاتا ہے لہٰذا انار کو ہمیشہ خاص احتیاط سے کاٹیے اور کھایئے۔ظاہری خوبصورتی کے ساتھ ساتھ لذت سے بھرپور انار مجسم شفا بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے موسم برسات کے خاص تحفے کی حیثیت سے پیدا فرمایا ہے یعنی یہ اس موسم کے تمام امراض کا علاج ہے۔انارکا آبائی وطن ایران اور افغانستان ہے وہاں سے یہ برصغیر پہنچا۔ جب آریا ہندوستان آئے، یہ خود روپودا یہاں موجود تھا۔ بعض مورخین کا کہنا ہے کہ یہ شفا بخش پودا آریاﺅں کے ذریعے یہاں منتقل ہوا۔ چین اور کشمیر میں یہ اب بھی خود ر و پودوں میں شمار ہوتاہے۔ انار کے درخت کی عمر کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رسیلا پھل عموماً دس یا بارہ سال بعد لگتا ہے۔ ایک صحتمند درخت چالیس پچاس سال تک پھل دیتا ہے۔
غذا کی صلاحیت
انار کے سو گرام خوردنی حصے میں 78فیصد رطوبت، 1.6فیصد پروٹین 0.1فیصد چکنائی، 0.7فیصد معدنی اجزا، 5.1 فیصد ریشے اور 14.5 فیصد نشاستے پائے جاتے ہیں۔ اس کے سو گرام معدنی اور حیاتینی اجزاءمیں کیلشیم 10ملی گرام، فاسفورس 70ملی گرام، فولاد 0.3ملی گرام، وٹامن سی 16ملی گرام اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس شامل ہے۔ ایک سو گرام انار انسانی جسم کو 65حراروں کے مساوی توانائی فراہم کرتا ہے۔
اسہال
انار اسہال کا خاص علاج ہے۔ اس کے مریض کو وقفے وقفے سے تقریباً 50ملی لیٹر انار کا رس پلایا جائے، تو افاقہ ہو گا، اسہال میں انار کا” ملک شیک“ بھی مفید ہے۔ اگر ملک شیک نہ بنانا چاہیں تو انار کا رس دہی میں ملا کر دیں اور چینی کی بجائے نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔ یہ محض دوا ہی نہیں مکمل غذا بھی ہے۔ چھوٹے بچوں کو اسہال میں انار کی کونپلوں کی چٹنی بنا کر بھی دن میں تین سے چار بار دی جاتی ہے۔ اس سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔
پیٹ درد
انار (ترش یا شیریں) کے دانے نکالئے، پھر ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر تقریباً 100گرام کھایئے۔ انشاءاللہ ہر قسم کا پیٹ درد ٹھیک ہو جائے گا۔ اس ضمن میں ہمدرد والوں کی دوا انارین بھی اکسیر ہے۔
جمالگوٹے کا تریاق
انارجمالگوٹے کا تریاق ہے، اگر طبیعت دستوں سے نڈھال ہو اور دست کسی طرح رکنے میں نہ آئیں تو مریض کو دس دس منٹ بعد ایک ایک مٹھی انارکے دانے کھلائیں یا ایک ایک گھونٹ انار کا رس پلائیں، افاقہ ہو گا۔ اگر دستوں کے ساتھ خون آتا ہو تو وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔
یرقان
انار کے پانچ تولہ رس میں رات کو لوہے کا ایک بالکل صاف ٹکڑا ڈال کر رکھ دیں اور صبح نکال کر رس میں مصری اور پانی ملا کر پینے سے چند روز میں یرقان دور ہو کر جگر میں خون صالح پیدا ہونے لگے گا۔ چہرے کی رنگت سرخ اور خوش نما ہو جائیگی۔
سنگرہنی
انار کا رس اس مرض میں بھی بہت مفید ہے۔
بخار
انار کا رس دافع بخار بھی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 814
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں