Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جون 2017

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

رمضان المبارک میں میرے آزمودہ نسخے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل ٹوٹکے میرے آزمودہ ہیں اور میں عبقری قارئین کی نذر کرتی ہوں۔ جس نے بھی روزہ رکھنا ہو اور چاہتا ہو کہ بھوک‘ پیاس نہ ستائے وہ درج ذیل ٹوٹکہ آزمائے انشاء اللہ بھوک پیاس کا سارا دن احساس نہ ہوگا۔ جب سحری کا وقت ہو تو کھانا کھانے کے بعد تین عدد کھجوریں لیں‘ پہلی کھجور سے گٹھلی نکال لیں اور منہ میں ڈال کر دانتوں سے خوب اچھی طرح چبائیں پھر پانی کا ایک گھونٹ منہ میں ڈال کر ایک سے دو منٹ تک کھجور کے ذروں کو پانی کے ساتھ منہ میں دائیں بائیں پھیرتے رہیں اور پھر وہی کھجور کے ذروں والا پانی نگل لیں‘ اسی طرح تینوں کھجوریں نگل لیں‘ انشاء اللہ۔ روزے کی حالت میں بھوک پیاس نہیں ستائے گی۔ اس کے علاوہ دو ٹوٹکے آپ کی مشہور زمانہ کتاب ’’رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے‘‘ جو ہم دفتر ماہنامہ عبقری لاہور سے منگوائی اس سےآزمائے‘ سوفیصد نتائج سامنے آئے۔ یقین کے ساتھ کریں‘ نبی کریمﷺ سحری و افطاری کھجور اور پانی سے فرماتے تھے‘ دوسرا آسان لاجواب نسخہ جنہیں بھوک سے زیادہ پیاس ستاتی ہے اور روزہ رکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے پیاس اور گرمی کی وجہ سے وہ سحری کے وقت آدھے گلاس دودھ میں آدھا گلاس پانی ملاکر ایک چٹکی نمک ڈال کر استعمال کریں تو پورا دن بہت پرسکون حالت میں گزرتا ہے‘ جن لوگوں کے خون میں حدت بڑھتی ہے اندرونی گرمی ہوتی ہے وہ لوگ ضرور آزمائیں اور ان کے بھیجنے والوں اور پڑھنے والوں کیلئے دعائیں کریں جنہوں نے اس کتاب میں اپنے نسخے اور ٹوٹکے بھیجے تھے۔ (فوزیہ جبیں‘ تلہ گنگ)
مردو زن کی پوشیدہ بیماریوں کا کامیاب علاج
ھوالشافی: بکھڑا 200 گرام‘ پھٹکڑی سفید 50 گرام‘ پیس کر صبح و شام کچی لسی دودھ والی میں نمک ڈال کر ایک ایک چمچ لیں۔ جریان‘ لیکوریا‘ گرمی سے پیشاب کی جلن‘ کثرت احتلام‘ عورتوں مردوں کیلئے یکساں مفید ہے۔ کم از کم چالیس دن تک استعمال کریں۔
مثانہ کا درد رفع کرنے کیلئے: چولائی کے پتے دو تولہ تھوڑے سے پانی میں جوش دیں پھر چھان کر تھوڑی سی چینی ملا کر پینے سے گردہ و مثانہ کی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔
لیکوریا کا بہترین علاج: کیکر کے پھول‘ گوند کتیرا‘ چھوٹی الائچی‘ موصلی سفید‘ سرمہ سفید‘ مغز بادام‘ سب ایک تولہ ‘ کھوپرا(گری) ایک پائو‘ مصری ایک کلو لے کر ان سب چیزوں کو کوٹ کر دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ اور زیادہ مرض ہوتو رات کو بھی کھائیں۔
سفوف ٹھنڈک: یہ نسخہ گرمیوں کا تحفہ ہے‘ مثانہ کی گرمی‘ پیچش‘ دھات‘ قطرے‘ پیشاب میں جلن وغیرہ کیلئے یہ نسخہ بہت ہی مجرب ہے۔ ھوالشافی:طباشیر اصلی بانس والا 10 گرام‘ صندل سفید 10 گرام ‘ کشنیز 50 گرام‘ الائچی خورد 25 گرام‘ گل نیلوفر 20گرام مصری 50 گرام‘ کشتہ عقیق 10 گرام‘ کشتہ سنگ یشب 10 گرام‘ کشتہ مرجان 10 گرام‘ کشتہ البرک سفید 10 گرام‘ زیرہ خطائی 10 گرام‘ ان سب چیزوں کو ملاکر سفوف بنالیں۔ خوراک آدھی چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
نوجوانوں کی پوشیدہ بیماریوں کیلئے اکسیر نسخے
نسخہ نمبر 1: درخت دیسی کیکر کے پانچوں اجزاء یعنی پتے‘ پھول‘  گوند‘ چھال‘ پھلی ہر ایک برابر وزن لے کر سفوف بنائیں‘ ہموزن چینی ملائیں خوراک 9 ماشہ سے ایک تولہ صبح و شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم سے استعمال کریں۔
نسخہ نمبر2: سنگ جراحت‘ چھلکا اسپغول‘ مغز بیج املی ہر ایک تولہ ہمراہ دودھ گائے دیں‘ جریان سرعت اور ذکاوت حس کو دور کرتا ہے‘ قبض نہیں کرتا۔
نسخہ نمبر3: پھلی ببول ایک تولہ‘ تال مکھانہ 6 ماشہ‘ بیج بند تین 6 ماشہ‘  مصری اڑھائی تولہ‘ سب کا باریک سفوف بناکر چھ ماشہ صبح و شام گائے کے دودھ کے ساتھ کھلائیں‘ ہر قسم کے جریان کیلئے فائدہ مند ہے۔
نسخہ نمبر 4: برہمی بوٹی 3 تولہ‘ مغز بادام 6 تولہ‘ چہار مغز 2 تولہ‘ دھنیا 6 ماشہ‘ الائچی خورد 6 ماشہ‘ طباشیر6 ماشہ‘ موصلی سفید 6 ماشہ‘ مصری 5 تولہ‘ تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنائیں خوراک تین ماشہ ہمراہ دودھ دیں ‘ جریان‘ ذیابیطس اور دماغی کمزوری کیلئے مفید ہے۔
نسخہ نمبر5: پیپل کی جڑکی چھال‘ پیپل کا پھل برابرباریک پیس کر اور ہر دو کے برابر چینی ملاکر سفوف بناکر رکھیں۔
ؕخوراک: چھ ماشہ سے نو ماشہ ہمراہ دودھ بکری دیں ‘ جریان کیلئے بے حد مفید ہے۔
خاندانی منصوبہ بندی: نیم کی نمولی شدھ ایک کھلانے سے ایک سال تک اور دو کھلانے سے دو سال تک حمل قرار نہیں پاتا۔ مغز ارنڈ شدھ سالم ایک عدد کھانے سے ایک سال اور دو کھانے سے دو سال تک حمل قرار نہیں پاتا۔(حکیم فاروق‘ مظفرگڑھ)
ہر قسم کی کمزوری کا بہترین علاج
کھجور کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے رنگ سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے یہ کئی اقسام کی ہوتی ہے اور بے شمار ممالک میں پائی جاتی ہے۔ عراق کی کھجور بہت مشہور ہے دنیا کے کئی ممالک میں پیدا ہونے والی کھجور سے اس کے ذائقے اور فوائد میں نمایاں فرق ہے۔ ان میں سب سے اعلیٰ قسم عجوہ ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کا پودا حضور نبی کریمﷺ نے خود اپنے ہاتھ مبارک سے لگایا تھا۔ مدینہ کی کھجور حضور نبی کریمﷺ کے صدقے ایک خاص قسم کا تحفہ ہے فوائد میں بے نظیر ہے حکماء کے مطابق یہ مؤلد خون ہے ہاضم ہے‘ مقوی باہ ہے‘ معدہ اور جگر کو طاقت بخشتی ہے‘ امراض باردہ خاص کر لقوہ اور فالج کیلئے ازحد مفید بتائی جاتی ہے اس کی گٹھلی کا سفوف زیادتی پیشاب اور پیچش کیلئے مفید بتایا گیا ہے اکثر لوگ اس کی گٹھلی کو جلاکر پائوڈر بناکر سرمہ تیار کرتے ہیں اور جن کی آنکھوں سے پانی ہر وقت بہہ رہا ہو بطور سرمہ لگانے سے اس بیماری سے صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
طب نبویﷺ: نہار منہ کھجور کھانا پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتا ہے زہر کے اثر سے محفوظ رکھتا ہے‘ اگر کسی نے زہر کھلادیا ہو یا غلطی سے خود کھالیا ہوتو شروع ایام میں تین تین پھر پانچ پانچ پھر سات دانے کھجور کھلائیں زہر کا اثر مکمل طور پر ختم ہوجائے گا کھجور اور کھیرا اکٹھا کرنے سے دبلا پتلا آدمی موٹا ہوجاتا ہے اس کیلئے کھجور کمزوری کا بہترین علاج ہے۔ سات دانے رات کو کسی مٹی کے پیالہ میں پانی ڈال کر بھگودیں صبح مل چھان کر پی لیں۔ عورتوں میں ماہواری کی شدت اور بار بار آنے کی اذیت کیلئے تازہ کھجور سے بہتر کوئی دوا نہیں۔ کھجور پیشاب آور ہے گردہ اور مثانہ کی پتھری نکالتی ہے کمر درد‘ عرق النساء اور نقرس کیلئے مفید ہے مقعد اور خصیوں کا ورم دور کرتی ہے درد زہ میں چند دانے کھجور کھلانے سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔ عجوہ کھجور کے سات دانے بمعہ گٹھلیوں کے پیس کر صبح نہار منہ کھانے سے دل کے امراض کا دفعیہ ہوجاتا ہے اس کے علاوہ اس کے کھانے سے جادو کے اثرات بالکل ختم ہوجاتے ہیں یہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے۔ کھجور اگر بطور دوا استعمال کی جائے جیسا کہ اوپر تحریر کیا گیا ہے ایک گھنٹہ تک کوئی اور چیز نہ کھائے اور نہ پی جائے۔ گٹھلیوں کو پیسنا آسان نہ ہوتو پانی میں نرم کرکے بھی پیس سکتے ہیں یا کسی گرینڈ کرنے والی مشین سے سفوف تیار کرواسکتے ہیں۔ ان کا پائوڈر بھی عام مل جاتا ہے ایک چمچ سات گٹھلیوں کے برابر ہوتا ہے کھجوروں کو خاص کر عجوہ کھجور کو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر ہاتھ لگائیں دھوئیں اور استعمال کریں۔ اگر کھاتے وقت درود شریف پڑھا جائے تو شفاء یقینی ہے۔ حضور نبی کریمﷺ کی ہر بتائی ہوئی دوا اور غذا بغیر بسم اللہ پڑھے نہ کھائی جائے تو اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ پر یقین رکھتے ہوئے استعمال کرنا فائدے کا باعث بنے گا۔ (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)
نبی کریم ﷺ نےنانا ابو کو
میرےبارے میں کیا فرمایا؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے عبقری رسالے سے جڑے ہیں ہمارے بہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں‘ ہماری صبحیں اور شامیں اعمال میں گزرتی ہیں۔ میں پہلے باقاعدگی سے نماز نہیں پڑھتی تھی مگر اب کوئی نماز چھوڑتی نہیں ہوں۔ عشاء کی نماز کے بعد کی تسبیح پڑھتی ہوں۔ یہ تسبیح میرے بھائی جان نے آپ کے درس سے سنی تھی اور مجھے بھی پڑھنے کی تلقین کی تھی۔ میں یہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ چند ہفتے پہلے فجر کی نماز پڑھ کر سوئی تو میں نے دیکھا کہ ایک خوبصورت دودھ کی طرح سفید ہنس نما پرندہ تھا جس کے پیچھے بہت خوبصورت بگھی لگی ہوئی تھی میں اس میں ٹیک لگا کر بیٹھی تھی اور وہ پرندہ مجھے آسمان کی طرف لے کر جارہا تھا راستے میں مَیں نے بہت پیارا سبزہ بھی دیکھا اور پھر وہ پرندہ اور اوپر چلا گیا پھر میری آنکھ کھل گئی اور حضرت صاحب مجھے کبھی دن یا کبھی رات کو چند لمحوں کیلئے ایک سفید چمکتا ہوا تارا نظر آتا ہے اور کبھی تو میرا دل کرتا ہے کہ میں بس خلوت میں بیٹھ جاؤں کسی سے بات تک کرنے کو دل نہیں کرتا دل کہتا ہے بس مجھے نہ کوئی دیکھے نہ مجھ سے کوئی بات کرے اور میں بس اللہ کریم کا ذکر کرتی رہوں۔ اس کے علاوہ میری بہن (ک) بھی عبقری کے وظائف کرتی ہے اس کو دو مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ کی خواب میں زیارت نصیب ہوئی اور حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی‘ حضرت خواجہ غریب نواز‘ حضرت سخی سلطان حق باہو‘ حضرت خواجہ رحم الدین چشتی‘ کلیئر شریف والے باباجی کی بھی زیارت نصیب ہوئی ہے۔ میری بہن نے ایک مرتبہ خواب میں دیکھا کہ اس کی کلاس ٹیچر اسے ڈھونڈتی ہوئیں اس کے پاس آئیں اور کہنے لگیں کہ تمہارے نانا ابو مجھے ملے تھے اور کہتے تھے کہ میں نبی کریمﷺ سے ملا اور کہا کہ (ک) میری نواسی ہے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ وہ تمہاری نواسی ہے تو میری بھی نواسی ہے‘‘۔ وہ تو خوشی سے پھولے نہیں سمارہی۔ یہ سب اعمال کی برکت ہے۔ (پ۔ک)
ہر حاجت کیلئے نماز حاجت پڑھیے!
نیت: چار رکعت نماز حاجت خالص اللہ کی رضا کیلئے۔ پہلی رکعت میں بعد سورۂ فاتحہ دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد بیس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تیس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد چالیس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ پھر سلام پھیر لیں اور ستر مرتبہ درود پاک پڑھیں۔ پھر ستر مرتبہ پڑھ کر اپنے اور اپنے کام کیلئے اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعاکریں۔ (ش،ت۔ کوئٹہ)
رمضان خاص عمل سےنیک سیرت وصورت شوہر ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو عزت‘ شہرت اور ڈھیر ساری خوشیاں اور لمبی عمر برکت والی عطا فرمائے۔ حضرت صاحب آپ نے رمضان میں شادی والا جو عمل بتایا تھا کہ رمضان شریف کی گیارہویں اور بارہویں روزے درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کرکے 12نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے کم از کم 15 منٹ تک دعا کریں۔ میری بہن (ف) نے کیا‘ گزشتہ رمضان کیا تو عید کے بعد اسکی منگنی ہوگئی اور اس رمضان سے پہلے اس کی شادی ہوگئی‘ اس وظیفے کی برکت سے میری بہن کے شوہر بہت نیک اور اچھی سوچ والے انسان ہیں۔ اللہ پاک آپ کو ڈھیروں  عزت دے۔(ج۔ر)
بلڈپریشر اور خون کی خرابی کیلئے نایاب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر اور اس میں برکت عطا فرمائے‘ آپ کے رزق‘ جان ‘ مال میںبرکت دے‘ آج کے اس پریشان کن دور میں الجھے ہوئے‘ پریشان لوگوں کی خدمت کاموقع اللہ کریم نے آپ کو عطا فرمایا۔ اللہ کرے آپ اسی طرح پریشان لوگوں کی ہمیشہ خدمت کرتے رہیں۔ میں عبقری کا بہت پرانا قاری ہوں۔ عبقری قارئین کیلئے بلڈپریشر کا نایاب نسخہ بھیج رہا ہوں‘ جس سے خون کی تمام خرابیاں ایک ہفتہ میں ختم ہوجائیں گی‘ ھوالشافی: سرکہ انگوری ایک بوتل‘ ست پودینہ چھ ماشہ ملا کر تین دن تک دھوپ میں رکھنے کے بعد ڈراپر میںبھر لیں‘ سات قطرے صبح‘ سات قطرے شام تازہ پانی میں حل کرے استعمال کریں۔ (حکیم محمود احمد‘ ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 873 reviews.