Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں۔

ماہنامہ عبقری - جون 2017

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں قارئین آپ بھی بخل شکنی کریں آپ نے کوئی روحانی جسمانی نسخہ ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہواور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہوتو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ۔چاہے بے رابطہ ہی لکھیں صفحات کے ایک طرف لکھیں ‘  

تین دن میں شوہر تندرست
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کے پاؤں کے انگوٹھے پر ’’پوری‘‘ نکل آئی تھی‘ ہماری ہندکو زبان میں تو اس کو ’’پوری‘‘ ہی کہتے ہیں اردو میں نامعلوم اس کو کیا کہتے ہیں۔ وہ اتنی زیادہ بڑھ گئی تھی کہ ڈاکٹرز نے کہا یا تو آپریشن کروانا پڑے گااگر آپریشن کامیاب نہ ہوا تو پھر انگوٹھا کاٹنا پڑے گاہم انتہائی پریشان تھا ۔ہمارے محلے میں ایک عورت تھی‘ وہ وفات پاچکی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت نصیب کرے۔ انہوں نے بتایا کہ کوڑتمہ یا تنبہ جو خربوزے کی شکل میں ہوتا ہے اور پہاڑوں وغیرہ میں بکثرت ملتا ہے‘ کانٹے دار جھاڑی کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیموں کے سائز کا ہوتا ہے وہ لے کر دو حصوںمیں کاٹ کر ایک حصہ صبح اور ایک حصہ شام کو ’’پوری‘‘ پر باندھ دیں‘ میرے شوہر نے صرف تین دن یہ ٹوٹکہ آزمایا تو پوری ایسے غائب ہوئی کہ جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ ڈاکٹر تو حیران ہی رہ گئے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ اس بات کو کافی سال بیت چکے ہیں۔ ہمارے گھر کی کیاری میں کبھی کبھی وہ جھاڑی اُگتی ہےتو میرے شوہر اسے اکھاڑتے نہیں بلکہ کہتے ہیں یہ بہت کام کی چیز ہے لگی رہے۔
لیکوریا کیلئے بہت کام کانسخہ: ھوالشافی: پسا ہوا کھوپرا‘ کچے چاول ہموزن لے کر پیس لیں اور حسب ضرورت چینی یا دیسی شکر ملالیں‘ میٹھا صرف ذائقہ کیلئے ہے‘ ویسے ضروری نہیں ۔ پھر چاہے تو صبح و شام یا سارا دن تھوڑا تھوڑا کھاتے رہیں۔ اللہ کے کرم سے جلد ہی آرام آجائے گا۔ یہ نسخہ ہماری ہمسائی نے کیا تھا ان کو بہت پرانا لیکوریا تھا الحمدللہ اس نسخہ سے انہیں آرام آگیا ہے۔ (سنیہ کرن‘ اٹک)
آپ کو ملازمت دے دی گئی ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کراچی میں مکتب چلاتا ہوں‘ میرے پاس لوگ آکر اپنے تجربات و مشاہدات بتاتے ہیں جو میں من و عن اپنے پسندیدہ شمارہ عبقری میں بھیج دیتا ہوں تاکہ لاکھوں لوگ کا بھلا اور میرے اور سنانے والے کیلئے صدقہ جاریہ بنے۔ ان تجربات و مشاہدات میں ایک پیغام ایک نصیحت اور سبق ہوتا ہے۔ الحمدللہ عبقری قارئین بھی اس پیغام اور نصیحت سے سبق حاصل کرتے ہیں۔ ایک اللہ والے مجھے کہتے ہیں کہ مجھے نوکری کی تلاش تھی اس کیلئے بڑی محنت اور کوشش کررہا تھا لیکن مجھے کامیابی نہیں ہورہی تھی میں نے کسی سے مسئلہ عرض کیا انہوں نے میرے نام کے اعداد کے مطابق مجھے اسماء الحسنیٰ نکال کر دئیے اور انہیں مستقل چالیس روز تک پڑھنے کیلئے فرمایا میں نے اس عرصہ میں سوا لاکھ اسماء الحسنیٰ پڑھا۔ الحمدللہ مجھے ایک جگہ ملازمت ملی جو کہ پرائیویٹ تھی کچھ عرصہ بعد میں نے سوچا کہ اب سرکاری ملازمت کیلئے کوشش کرتا ہوں‘ ہمارے علاقہ میں ہمارے ایک عزیز سینئر ہیں‘ انہوں نے سفارش کی ان کے کہنے پر انہیں کاغذات بھی بھجوائے بارہا انہیں یاددہانی بھی کروائی لیکن کام نہ ہوا پھر میں نے روزانہ تین ہزار مرتبہ

ڑھنا شروع کی زبان سے نہیں دل ہی دل میں یعنی بڑی توجہ اور دھیان کے ساتھ اکتالیس دن میں میں نے سوا لاکھ کی تعداد میں

پڑھ لی‘اس کے بعد مجھے خواب میں اشارہ ہوا کہ آپ کا کام ہوگیا ہے میں نے اپنے عزیز کو فون کیا اور اسے عرض کیا کہ میں نے جو کاغذات جمع کروائے تھے ان کا کیا بنا‘کیا وہ منظور ہوگئے ہیں؟ کہنے لگے نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں‘ میں نے عرض کیا کہ آپ معلوم تو کروائیں شاید منظور ہوگئے ہوں؟ جب انہوں نے میرے اصرار پر معلومات لیں اور حیرت سے بتایا کہ واقعی آپ کی نوکری کی درخواست منظور کرلی گئی ہے اور آپ کو فلاں ادارے میں ملازمت دے دی گئی ہے لیکن آپ کو کیسے پتہ چلا مجھے ابھی تک علم نہیں ہوا تھا‘ میں نے کہا بس ایسے ہی میرا دل کہہ رہا تھا۔
درودشریف کاکمال! آپ بھی جانیے
وہ مزید کہنے لگے کہ میرے والدصاحب ایک غیرملکی کمپنی میں ملازم ہیں یہ کمپنی کسی وجہ سے اپنا کام بند کررہی تھی جس کی وجہ سے ان کی ملازمت خطرے میں تھی جس کی وجہ سے یہ کافی پریشان تھے میں نے انہیں ان کے نام کے اعداد کے موافق اسماءالحسنیٰ نکال کر دئیے کہ یہ پڑھیں ساتھ ہی درود

پڑھنے کو عرض کیا‘ انہوں نے اکیس روز یہ عمل کیا‘ جس روز اکیسواں دن تھا ان کی کمپنی کا مالک دورے پر آیا اور کام کی ساری تفصیلات معلوم کرکے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ابھی ایک سال اس کام کو مزید جاری رکھو۔اسی طرح میرے والد صاحب ایک مکان بیچنا چاہ رہے تھے لیکن وہ بک نہیں رہا تھا۔ انہوں نے مکان بیچنے کی نیت سے

پڑھنا شروع کردیا اور ساتھ ہی یہ منت بھی مانی کہ اگر یہ مکان بک گیا تو میں روزانہ سات ہزار بار درودشریف پڑھا کروں گا۔ الحمدللہ! درودشریف کی برکت سے یہ مکان بک گیا اب میرے والدصاحب سات ہزار بار درودشریف پڑھتے ہیں‘ اسی طرح میرے والدصاحب کا عرصہ ساڑھے تین سال سے 786 مرتبہ روزانہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھنے کا معمول ہے‘ الحمدللہ! اس کی برکت سے جس کسی پر دم کرتے ہیں تو ان کا ہر دکھ‘ ہر تکلیف دور ہوجاتی ہے۔
روضہ رسولﷺ پر جانےکے شوقین متوجہ ہوں!
مجھے عمرہ ادا کرنے کا بڑا شوق ہے‘ میں نے اپنے شیخ سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں دیار رسول ﷺ کی زیارت کرکے سعادت پانا چاہتا ہوں‘ کاش! میرے نصیب بھی جاگ اٹھیں کوئی عمل وظیفہ بتائیں‘ فرمایا یہ درود شریف

 اور اسماء الحسنیٰ سے

کثرت سے پڑھیں‘ انشاء اللہ آپ کی تمنا و حسرت پوری ہوگی۔ میں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا جیسے ہی نوے دن پورے ہوئے میرے والدصاحب نے میرے عمرے کیلئے سارےانتظام کردئیے اور یوں مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی دیکھنا نصیب ہوئی‘ لطف اور مزے کی بات جس پر میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ مجھ جیسے ناچیز بندے پر ان کا اتنا کرم‘مجھے ریاض الجنہ میں عین نماز کے دوران سجدے کی حالت میں محبوب کائنات حضور نبی کریم سیدنا محمدﷺ کی زیارت ہوئی‘ الحمدللہ! اسی طرح میں نے تین عدد پیپر دینے تھے‘ باقی دے چکا تھا‘ میرے دوستوں کا اصرار تھا کہ کچھ رقم دے دلا کر اپنا کام نکالو لیکن میرے ضمیر نے گوارہ نہ کیا کہ ایک اللہ والے سے بیعت ہوکر ایسا کام کرو مجھے یہ زیب نہیں دیتا‘میں نے جیسے تیسے کرکے وہ تین پیپرز دے دئیے‘ مگر صحیح نہیں ہوئے۔ اب رزلٹ لینے کیلئے گیا مجھے معلوم تھا کہ میں نے جس طرح پرچے دئیے ہیں میں کیسے پاس ہوسکتا ہوں۔ والدصاحب کے اصرار پر سکول چلا گیا اور جب نتیجہ دیکھا تو یقین ہی نہیں آیا‘ حیرت سے میں پرچوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ رہا تھا کہ یہ میرے پرچے ہیں یا کسی اور کے‘ میں سب پرچوں میں پاس تھا‘ سبحان اللہ یہ ناممکن کام ممکن کیسے ہوا آج تک عقل حیران ہے۔ (عاشق حسین‘ کراچی)
ایک مرتبہ لوبان کی دھونی لیں اور چھپاکی الرجی ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے کہ جس شخص کو الرجی ہو جسم پر چھپاکی نکلی ہواور وہ کسی بھی دوائی سے نہ جاتی ہو آنکھ سوج جائے‘ ہونٹ سوج جائیں یا دھپڑ پڑجائیں جتنی مرضی پرانی جلد کی الرجی ہو اس کیلئے دیتے ہیں‘ دھونی دینےکا طریقہ یہ ہے کہ تیس روپے کا لوبان لیں اس کو کوٹ لیں دو یا تین اوپلے لے کر ان کو آگ پرسرخ کرلیں اور کسی برتن میں ڈال لیں پھر بند کمرے میں سارے کپڑے اتار کر‘ بڑی سی چادر اوڑھ لیں‘ اگر خواتین ہوں تو سر کے بال بھی کھول لیں‘ پھر چارپائی کی پائنتی پربیٹھ جائیں اور نیچے اوپلے والا برتن رکھ لیں اس پر لوبان چھڑک لیں اس سے دھواں نکلے گا پھر اپنا منہ بھی چادر کے اندر کرلیں اور دھواں لیں‘ اتنی دیر لیں کہ آپ پسینے سے شرابور ہوجائیں‘ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد اوپلوں پر تھوڑا سا لوبان چھڑکتے رہیں‘ کچھ دیر کے بعد اوپلوں کو کسی لکڑی یا لوہے کے چمٹے سے ہلاتے رہیں‘ جب پسینہ پوری طرح نکل آئے اور دھواں آپ کے جسم میں رچ بس جائے توچادر سے باہر نکل کر کپڑے پہن لیں۔ دو دن آپ نے نہانا نہیں ہے۔ انشاء اللہ ایک ہی دھونی سے پرانی سے پرانی چھپاکی کو فرق پڑجاتا ہےاگر نہ پڑے تو ایک دھونی مزید لیں میں نے تقریباً سترہ سال پہلے دھونی لی تھی آج تک دوبارہ چھپاکی نہیں ہوئی‘ دوائی سے صرف وقتی فرق پڑتا ہے مگر دھونی سے انشاء اللہ ساری زندگی دوبارہ نہیں ہوگی۔(اللہ کی بندی)
بواسیر کے مسے مکھن اور کافور سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس بواسیر کیلئے ایک ٹوٹکہ ہے‘ بواسیر خونی ہو یا بادی بہت فائدہ دیتا ہے اور سستا بھی انتہا کا ہے۔ تھوڑا سا مکھن لے کر اس میں (مشک کافور) کی دو ٹکیاں پیس کر ملالیں اور اس کو کسی بوتل میں ڈال کر واش روم میں رکھ لیں جب مکھن میں ٹکیاں ملائیں گے تو وہ کریم کی طرح بن جائے گی اب جب بھی ٹائلٹ جائیں تو فارغ ہونے کے بعد جگہ اچھی طرح دھو کر اس پر یہ آمیزہ لگالیں۔ تھوڑی دیر جلن محسوس ہوگی لیکن کچھ دن لگانے کے بعد آپ انشاء اللہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔ (کوثر رشید)
دوٹوٹکے! شاندار‘ جانداراورمزیدار رمضان
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری تعلق قائم ہوئے تقریباً ایک سال ہوچکا ہے‘ کافی سارے ٹوٹکے بہت زیادہ فائدہ دے رہے ہیں۔الحمدللہ! گزشتہ سال کے رمضان المبارک میں عبقری شمارے کے خاص نمبر کی تو کیا ہی بات ہے۔ اس شمارے نے میری بہت سی روحانی و جسمانی مشکلات کا ازالہ کردیا۔ خصوصاً گزشتہ رمضان المبارک میں عبقری میں بتایا ایک ٹوٹکہ جو کہ اس طرح ہے کہ گلقند 250 گرام اور چھوٹی الائچی دس گرام، چھوٹی الائچی پیس کر گلقند میں ملالیں سحری کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ گلقند کا کھالیں۔اس ٹوٹکے کےکمالات اگر لکھنے بیٹھوں تو صفحات بھر جائیں۔ سارا دن بھوک پیاس اور تھکن کا احساس نہیں رہتا۔ بڑا ہی کمال کا ٹوٹکہ ہے۔ اس کے علاوہ سحری اور افطاری میں کھجور کے ساتھ بالائی ملا کر کھاتا ہوں بہت طاقتور ٹانک ہے۔ الحمدللہ ! پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تمام روزے رکھے۔ (محمد عثمان)
موجودہ ہر گھڑی رحمت بھری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں رمضان المبارک کے حوالے سے یہ تحریر عبقری قارئین کیلئے ارسال کررہی ہوں۔ سترہزار فرشتوں کی دعائے مغفرت: میرے پیارے آقا آنحضورﷺ کا ارشاد مبارک ہے جب ماہ مبارک یعنی رمضان المبارک کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور آخر رات تک بند نہیں ہوتے‘جو کوئی بندہ اس ماہ مبارک میں کسی بھی رات میں نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی ہر سجدہ کے عوض اس کیلئے سترہ سو نیکیاں لکھتے ہیں اور اس کیلئے جنت میں سرخ یاقوت کا گھر بناتے ہیں جس میں سترہزار دروازےہوں گے اور ہر دروازے کے دونوں پٹ سونے کے بنے ہوں گے جن میں سرخ یاقوت جڑے ہوں گے ۔جو کوئی رمضان کا پہلا روزہ رکھتا ہے اللہ پاک مہینے کے آخر تک اس کے گناہ معاف فرمادیتا ہے اور دوسرے رمضان تک اس کیلئے کفارہ ہوجاتا ہے اور ہر وہ دن جس میں یہ روزہ رکھے گا اس ہر روزہ کے بدلے میں اسے ایک ہزار سونے کے دروازوں والا محل جنت میں عطا ہوگا اور اس کیلئے صبح سے شام تک سترہزار فرشتے دعائے مغفرت کرتے رہیں گے۔ رات اور دن میں جب بھی وہ سجدہ کرے گا ہر اس سجدہ کے عوض اسے جنت میں ایسا درخت عطا کیا جائے گا اس کے نیچے ایک گھوڑا سوار ایک سو برس تک بھی چلے پھر بھی اس درخت کے دوسرے سرے تک نہ پہنچ سکے گا۔ سبحان اللہ! اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا کروڑ ہا احسان ہے کہ اس نے ہمیں ماہ رمضان جیسی نعمت بخشی‘ اس مہینے کی ہر گھڑی رحمت بھری ہے اس مہینے میں اجرو ثواب بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب سترگنا کردیا جاتا ہے۔ ایک حدیث کے مطابق ایک بار سبحان اللہ کہنے کا ثواب ایک لاکھ دفعہ سبحان اللہ کہنے کے برابر‘ اور ایک بار درودشریف پڑھنے کا ثواب رمضان المبارک کے روزہ دار کیلئے دریا کی مچھلیاں افطار تک دعائے مغفرت کرتی رہتی ہیں۔اس مہینے میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے اور جو اس میں روزہ دار کو افطار کرائے اس کے گناہوں کیلئے مغفرت ہے اور اس کی گردن آگ سے آزاد کردی جائے گی اور اس افطار کرانے والے کو اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا روزہ دار کو‘ روزہ دار کے روزے میں یعنی ثواب میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ پاک یہ ثواب تو ہر شخص کو دے گا جو ایک گھونٹ دودھ یا ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے روزہ افطار کرائے اور جس نے روزہ دار کو پیٹ بھر کر کھانا کھلایا۔ اللہ تعالیٰ اس کو میرے حوض سے پانی پلائے گا کہ کبھی پیاسا نہ ہوگا یہاں تک کہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔یہ وہ مہینہ ہے کہ جس کے اول دس دن رحمت‘ اس کے درمیانی دس دن مغفرت اور آخری دس دن جہنم سے آزادی ہے‘ جو اپنے غلام پر اس مہینے میں تخفیف کرے (کام کم لے) اللہ عزوجل اسے بخش دے گا اور جہنم سےآزاد فرمائے گا۔ آنحضور ﷺ کا فرمان عالیشان ہے: بے شک جنت ابتدائی سال سے آئندہ سال تک رمضان المبارک کیلئے سجائی جاتی ہےا ور فرمایا کہ رمضان المبارک کے پہلے دن جنت کے درختوں کے نیچے سے بڑی بڑی سفید آنکھوں والی حوروں پر ہوا چلتی ہے اور وہ عرض کرتی ہیں: اے پروردگار! اپنے بندوں میں سے ایسے بندوں کو ہمارا شوہر بنا جن کو دیکھ کرہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور جب وہ ہمیں دیکھیں تو ان کی آنکھیں بھی ٹھنڈی ہوں۔(ا۔ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 852 reviews.