اس لیے اس کا استعمال جگر اور دل کی کمزوری میں بہت مفید ہے۔ خاص کر شدید گرمی کے رمضان المبارک میں افطاری کے وقت اگر ایک گلاس لیموں کی سکنجبین کا پی لیا جائے تو ایسی فرحت ملتی ہے کہ جیسے آپ نے سارا دن کسی پرفضا مقام پر کھاتے پیتے گزارا ہو۔
لیموں کا استعمال پاک و ہند میں عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے‘ یہ پھل جتنا کم قیمت اور سستا ہے فوائد کے لحاظ سے اتنا ہی گرانقدر ہے‘ کئی قسم کے لیموں میں کاغذی لیموں ہی ہر اعتبار سے اعلیٰ ہے‘ اس کا چھلکا پتلا اور رس رقیق ہتا ہے‘ لیموں کے رس میں وٹامن سی خاص طور پر زیادہ تعداد میں پایا جاتا ہے۔ وٹامن بی کی بھی اس میں خاصی مقدار ہوتی ہے اس کے رس میں کیلشیم اور پوٹاشیم جیسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ لیموں کے استعمال سے جسم کو پروٹین کی شکل میں معدنی نمک حاصل ہوتا ہے جو صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ چونکہ لیموں میں پوٹاشیم اور کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے اس کا استعمال جگر اور دل کی کمزوری میں بہت مفید ہے۔ خاص کر شدید گرمی کے رمضان المبارک میں افطاری کے وقت اگر ایک گلاس لیموں کی سکنجبین کا پی لیا جائے تو ایسی فرحت ملتی ہے کہ جیسے آپ نے سارا دن کسی پرفضا مقام پر کھاتے پیتے گزارا ہو۔ لیموں کی ایک زبردست کوالٹی یہ بھی ہے جیسے ہی اس کا رس آپ کے جسم کے اندر جاتا ہے فوری طور پر آپ کو شدید گرمی اور حبس میں فرحت کا احساس دلاتا ہے۔ بعض اوقات لیموں کا استعمال سیب جیسے قیمتی پھل سے بھی زیادہ مفید ہے۔ لیموں کا چھلکا اس کے بیج اور رس تینوں چیزیں دوا میں کام آتی ہیں اور بہت سی بیماریوں کو دور کرتی ہیں‘ طبی اعتبار سے لیموں کا مزاج سرد تر ہے یہ دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے اور صفرا کی زیادتی سے پیدا ہونے والی گرمی اور حدت کو دور کرتا ہے۔ لیموں کا رس ہاضم اور مقوی معدہ ہے اس کے استعمال سے موسمی بخار اور شدید پیاس کی شدت دور ہوتی ہے۔ معدے اور آنتوں کی مختلف بیماریوں میں لیموں کا رس بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔ معدے اور آنتوں میں جو زہریلے مادے پیدا ہوجاتے ہیں انہیں فضلہ کے ساتھ خارج کرتا ہے جس طرح پانی سے جسم کی تمام غلاظتیں دھل جاتی ہیں اسی طرح لیموں کے رس سے جسم کے اندر پیدا ہونے والی کثافتیں دور ہوجاتی ہیں۔ اگر رمضان المبارک کے علاوہ صبح کے وقت ایک گلاس تازہ پانی میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ملا کر پی لیا جائے تو یہ معدہ اور آنتوں کی صفائی کیلئے بہترین شے ہے اور اس سے معدہ اور آنتوں کی خرابیاں باہر نکل جاتی ہیں۔ جن لوگوں کی آنتوں میں کیڑے پڑجاتے ہیں ان کیلئے لیموں کا رس اکسیر ہے۔ دراصل لیموں قاتل جراثیم ہے۔ جراثیم کو فوری فنا کرنے کی زبردست تاثیر لیموں کے رس میں موجود ہے‘ پاخانہ پیشاب اور جسم کے مساموں کی راہ سے اندر کی تمام گندگی اور زہریلے مواد کے اخراج کیلئے اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ لیموں کا رس امرت سے کم نہیں کھانے کے ساتھ لیموں کا استعمال غذا کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ خون کو بھی صاف کرتا ہے اور خون میں زہریلے مادے ہوگئے ہوں تو انہیں بھی دور کردیتا ہے۔ گرمی کے موسم میں خاص کر افطاری کے وقت اس کی سکنجبین پینے سے پیاس کی شدت دور ہوجاتی ہے۔کوئی زہریلی چیز معدے میں چلی جائے تو بار بار لیموں کا استعمال مفید ہے۔ کمزور بچوں کے جسم پر لیموں کے رس میں نمک ملا کر مالش کرنے سے ان میں طاقت اور توانائی آتی ہے جن لوگوں کو دانتوں اور مسوڑھوں کے کمزور ہونے کی شکایت ہو وہ لیموں کے رس میں نمک ملا کر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف دانتوں کا میل ہی دور ہوگا بلکہ مسوڑھے اور دانت بھی مضبوط ہوں گے لیموں کے رس میں گلیسرین اور گلاب کا عرق ملا کر چہرے پر ملنےسے داغ دھبے اور مہاسے دور ہوجاتے ہیں ۔آج کل موسم کی تبدیلی کے بعد ہاضمے کی خرابی کی شکایت کا بہترین علاج لیموں کا رس ہے‘ آنے والی برسات اور ہیضے کے موسم میں تو شام کے کھانے کے ساتھ ادرک اور پیاز پرلیموں کا رس نچوڑ کر کھانا بہت مفید ہے۔ سرد اور بلغمی مزاج والوں کیلئے لیموں کا استعمال مضر ہے‘ وہ اس سے پرہیز کریں جن کے اعصاب کمزور ہوں انہیں بھی لیموں کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں