Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2017

رزق میں برکت خوشیاں نصیب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے مرحوم نانا کے گھر یعنی پرانے گھر گئی ہوں۔ وہاں پر میری بڑی بہن مرحومہ (ع) ہیں اور مرحومہ سوتیلی نانی (م) موجود ہیں۔ میں ایک طرح سے پریشان ہوں اور میرا چھوٹا بیٹا (ع) میرے ساتھ ہے‘ میری مرحومہ بہن خوبصورت اور بہت بڑا گلابی رنگ کا مٹھائی کا ڈبہ جو تقریباً لمبائی میں ڈیڑھ گز کا ہوگا جلدی سے کھولتی ہیں اور اس میں سے تقریباً ایک پلیٹ کے برابر قلاقند کا ٹکڑا نکال کر (ع) کو دیتی ہیں اور کہتی ہیں یہ تمہارے لئے ہے یعنی تم سب کیلئے۔ (م۔ق)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کے رزق میں برکت ہوگی اور خوشیاں نصیب ہونے کا بھی اشارہ ہے۔ واللہ اعلم! 
مکان میں زلزلہ: میں نے خواب میں دیکھا ہم بہت ساری لڑکیاں ایک بڑے سے مکان میں تھیں جس میں میری نند بھی تھی اس گھر میں زلزلہ آنے لگا ہم ساری لڑکیاں ڈرگئیں زلزلے میں ہی ہم ایک چھوٹی سی دیوار سے ساری لڑکیاں سامنے والے گھر آگئیں۔ میں نند سے کہتی رہی میری بچی لادو مگر وہ نہیں گئی‘ کوئی اور لڑکی لینے چلی گئی ہم نے دور سے دیکھا کہ بس اسی گھر میں زلزلہ ہے ایسے جیسے ہوا میں لہرا رہا ہو پھر میری آنکھ کھل گئی۔ تھوڑی دیر بعد پھر خواب دیکھا میں میرے شوہر اور امی ابو ہم سب ایک بس میں سوار ہیں اور رو رہے ہیں کہ ہماری بچی زلزلے میں رہ گئی ہے تو ہم ڈھونڈنے جاتے ہیں ہماری بچی زلزلے میں گم ہوئی ہے ہم بہت پریشان ہیں وہ گھر ٹوٹا نہیں صرف زلزلے سے لہرارہا ہے‘ اندر کوئی بھی میری بچی کو لینے نہیں جاتا‘ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (م۔ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کی مذکورہ بچی کسی وبائی بیماری میں مبتلا ہوجائے‘ تاہم اسے 7 دن تک روزانہ 3 بار سورہ تغابن پڑھ کر دم کردیا کریں اور ایک مرغی کٹواکر اس کا گوشت بطور صدقہ کسی مستحق کو دے دیں۔ واللہ اعلم!
چاند گاڑی: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے پرانے گھر کی چھت پر ہوں اور رات کا وقت ہے پھر ایک چاند گاڑی چھت پر آتی ہے اور چھت پر کچھ انڈے رکھ کر چلی جاتی ہے۔ (ف۔ لاہور)
تعبیر: آپ کا خواب بہت اچھا ہے اور ان شاء اللہ آپ کے گھر میں خیروبرکت ہوگی۔
پریشان کن حالات: میں خواب میں اکثر اندھیرا‘ ویرانہ دیکھتی ہوں‘ اکثر خواب میں اندھیرا ہوتا ہے اور ایک ایسی جگہ ہوتی ہوں جو ویران ہے اور میں تنہا ہوں جیسے کوئی کھلی جگہ ہو جہاں پتھر پڑے ہوں‘ میں اچھا محسوس نہیں کرتی شاید ڈرتی ہوں پہلے جیسے خواب آنا مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔ (ایک بیٹی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے پورے گھر پر شیطانی اثرات مسلط ہیں جوکہ وظائف پورا کرنے میں بھی رکاوٹیں ڈالتے ہیں اگر ایک بار سورۂ بقرہ مکمل بآواز گھر میں روزانہ پڑھ لی جائے اور پانی میں دم کرکے تمام گھر میں دیواروں پر چھینٹے مارے جائیں اور یہی پانی افراد خانہ پی لیا کریں تو ان شاء اللہ 90 دن کے مسلسل عمل سے بہتری آجائے گی۔ واللہ اعلم! 
کاروبار میں ترقی کا اشارہ : میں نے دیکھا کہ میں نے اپنے آفس کے ایک ساتھی کو قتل کردیا ہے‘ آفس والوں نے میری تنخواہ روک لی ہے میرا ایک دوست مجھے میری تنخواہ ادا کردیتا ہے میں گھر آکر خوش ہوتا ہوں کہ مجھے تنخواہ مل گئی ہے۔ منظر بدلتا ہے میں اپنے کاروبار کی جگہ ہوں جو میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد شروع کیا تھا اس جگہ پر کافی رونق ہے‘ مال آرہا ہے اور فروخت بھی ہورہا ہے میں ایک کونے کی طرف اشارہ کرکے کہتا ہوں اور اپنے بیٹے سے پوچھتا ہوں کہ یہاں جو مال رکھا تھا وہ کہاں گیا۔ وہ جواب دیتا ہے کہ وہ میں نے ایک شخص کو دے دیا تھا۔ (شہزاد‘لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو حاسدین کے شر سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکے گا اور دشمن ناکام ہوں گے‘ نیز کاروبار میں ترقی کا بھی اشارہ ہے۔
آسمان تک اندھیرا: میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں اور میرے شوہر گاڑی پر کہیں جارہے ہیں‘ بہت کشادہ اور خوبصورت سڑک ہے پھر جیسے ہلکی سے چڑھائی ہے مگر سڑک اسی طرح کشادہ ہے اس چڑھائی کے ساتھ ہی موڑ ہے اسی موڑ کو مڑتے ہیں‘ آگے سرنگ نما اندھیر آجاتا ہے ہم ابھی اس اندھیرے سے دور ہی ہوتے ہیں کہ میں اپنے شوہر کا نام لے کر کہتی ہوں کہ دیکھیں وہ آگے بہت عجیب سا اندھیرا ہے۔ وہ اندھیرا ایسا ہے کہ سڑک وغیرہ کچھ نظر نہیں آتی بالکل آسمان تک اندھیرا ہے مگر میرے خاوند گاڑی روک نہیں پاتے اور ہم اس اندھیرے میں چلے جاتے ہیں۔ میں خواب میں اپنے شوہر کا نام لے لے کر چیختی ہوں کہ گاڑی واپس موڑیں مگر مجھے ان کی آواز نہیں آتی اور میں اسی اندھیرے میں ہوں۔ پھر یہ خواب ختم ہوگیا اور میں نے دیکھا کہ جیسے میں کسی اندھیری جگہ پر بند ہوں اور وہاں پانی کی ٹپ ٹپ سنائی دے رہی ہے اور میں ڈر کر چیخیں مارتی ہوں کہ میں یہاں اس تنگ جگہ پر ڈوب جائوں گی۔ اپنے بچوں کو پکارتی ہوں مگر خواب میں میری آواز بند ہوجاتی ہے۔ (ت۔س)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے شوہر کی کسی غلطی کی وجہ سے گھر میں اچانک پریشانی آئےگی تاہم فوری طور پر کچھ صدقہ دیں اور صبح و شام 7،7 بار اللھم انا نجعلک فی نحورہم ونعوذبک من شرورہم پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم! 
کامیابی کا اشارہ: میں نے دیکھا کہ جس دوست کے ہاں رہتا ہوں وہاں رات کوچھت پر جارہا تھا ان کی امی نے مجھے منع کیا اور رونے لگیں۔ میں پڑھائی کے سلسلے میں ان کے گھر مقیم ہوں۔ (عثمان۔لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی پڑھائی اچھی رہے گی‘ تاہم آپ کے دوست پیچھے رہ جائیں گے یعنی جن کے گھر آپ پڑھائی کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 843 reviews.