Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جن نے کہا: میں آپ کی نسلوں کی خدمت کروں گا

ماہنامہ عبقری - جون 2017

پھر اس دیو نے ہمیں بتایا کہ خانہ کعبہ سے ایک بہت بڑی ہستی والے بزرگ آئے ہیں اس بزرگ سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے وہ مجھے نکال دیں گے۔ پھر وہ کہتا وہ بزرگ آگئے اوروہ بھاگ جاتا تھا پھر کمرے میں سے خوشبو آنا شروع ہوجاتی تھی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے آپ سے تعارف ہوا اللہ رب العزت کی بڑائی کا تصور مزید گہرا ہوگیا اس عظیم ذات نے آپ کے ذریعے لوگوں کو اپنی قربت کا موقع دیا۔ اس وقت میرے آنسو نہیں تھم رہے‘ دل میں شدت سے آپ سے ملنے کا دل کررہا ہے‘ دل کرتا ہے مل کر آپ سے فیض حاصل کروں کہ اللہ کے بندوں کی نگاہ دلوں کو بھر دیتی ہے۔ دعا کریں مرنے سے پہلے آپ سے ملنا نصیب ہوجائے‘ آپ نے بخل کا قفل اللہ کے حکم سے توڑا اور اس وقت رہنما بنے جب لوگ راز چھپا کر قبروں میں چلے جاتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کےدرجات مزید بلند کرے‘ عمر میں برکت دے‘ صحت دے‘ نسلوں میں برکت دے۔ قارئین! ہمارے خاندان کے بزرگ اللہ کے فضل و کرم سے دین و دنیا کی نعمتوں سے مالامال تھے‘ بزرگوں نےسرائے بنائیں‘ غریب پروری کی‘ اقرباء پروری کی‘ تعلیم و تدریس اور حکمت کو اپنایا‘ جن و انس‘ ہندو سکھ سب میں اللہ نے عزت دی‘ ایک بزرگ تو ہروقت عبادت کرتے کبھی کبھار گڑ کا حلوہ کھالیتے تھے۔میرے دادا جان حافظ قرآن تھے‘ جبل پور سے حفظ کیا‘ انڈیا میں امامت کراتے‘ چلے بھی کاٹے اورجنات قابو کیے‘ اردو‘ عربی فارسی‘ انگلش سب زبانیں جانتے تھے‘ ان کے پیچھے نماز ادا کرنے اور تلاوت سننے جنات بھی آتے‘ بزرگوں سے بھی فیض اٹھایا۔ میرے دادا کے پاس ایک سردار خاندان کے جن آتے تھے‘ ان کا نام عبدالرحمٰن تھا‘ انہیں دادا شاہ صاحب کہتے تھے۔ اپنے کسی بھائی کے ساتھ آتے تھے‘ جن طبی نسخہ جات بھی لا کر دیتے تھے‘ میرے دادا کی وفات پر جب والد صاحب نے جنات کو آزاد کیا تو ایک جن جانا نہیں چاہتے تھے وہ یقیناً شاہ صاحب تھے‘ کہتے تھے آپ کی نسلوں کی خدمت کروں گا‘ میرے والد ساحب سے بعد میں داداجی کی وفات پرافسوس کرنے بھی آتے تھے۔(صالحہ‘ راولپنڈی)

دیو نے بتایا میں تمہاری ماں سے نکل آیا ہوں!
السلام علیکم حکیم صاحب! ہم نے آپ کو خط لکھا تھا کہ ایک ہندو دیو اور اس کا پورا خاندان ہے جسے جادو کرکے ہمارے گھر کسی نے بھیجا ہے جو ہماری شادی‘ کاروبار‘ مکان کوئی بھی کام نہیں ہونے دیتا۔ شاید آپ کو یاد ہو آپ نے ہمیں وظیفہ دیا تھا( افحسبتم اور اذان کا عمل) ہم نے یہ وظیفہ تین ماہ پڑھا سب گھر والوں نے۔ پھر اس دیو نے ہمیں بتایا کہ خانہ کعبہ سے ایک بہت بڑی ہستی والے بزرگ آئے ہیں اس بزرگ سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے وہ مجھے نکال دیں گے۔ پھر وہ کہتا وہ بزرگ آگئے اوروہ بھاگ جاتا تھا پھر کمرے میں سے خوشبو آنا شروع ہوجاتی تھی پھر اس دیو نے ہمیں بتایا کہ میں تمہاری امی سے نکل گیا ہوں میرے اوپر جن چیزوں کا پہرہ تھا وہ بھی چلی گئی رشتہ داروں کے ہاں سے ایک رشتہ آیا امی نے ہاں کردی‘ ہم بہت حیران اور خوش ہوئے کہ امی نے کیسے ہاں کردی۔ ہمارے گھر بھی کسی کا رشتہ طے ہوگیا اور دوسرے بہن بھائیوں کے رشتے آنا شروع ہوگئے‘ ہماری دکان بھی کھل گئی۔ (خالد شہزاد ‘ ہارون آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 834 reviews.