محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو ٹوٹکے ہیں جو میں اس رمضان قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ اگر بلڈپریشر ہائی ہو تو دودھ کی کچی لسی بغیر نمک ڈالے پی لیں اور اگر بلڈپریشرلَو ہو تو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں چینی اور تھوڑا سا (حسب ذائقہ) نمک ملا کر دن میں تین چار بار پینے سے لَو بلڈپریشر ٹھیک ہوجاتا ہے اور جسم میں اگر بہت زیادہ گرمی محسوس ہو تو یہی پانی پی لیں گرمی زائل ہوجاتی ہے۔ خاص کر شدید گرمی کے رمضان میں افطاری کے بعد یہ پانی ایک گلاس ضرور پینا چاہیے۔ گزشتہ رمضان میں میں نے ہر روز سحری ختم ہونے سے کچھ منٹ پہلے تین یا پانچ کھجوریں لے کر ایک ایک کرکے چبا چبا کر کھاتی رہی‘ ساتھ پانی بھی پیتی رہی۔ یہ ٹوٹکہ میں نے عبقری میں پڑھا تھا گزشتہ رمضان مجھے بہت فائدہ ہوا‘ اس سے پیاس بالکل بھی نہیں لگتی۔گزشتہ رمضان آپ کے تمام درس سحری و افطاری کے بذریعہ انٹرنیٹ سنتی رہی پورا رمضان بہت ہی شاندار گزرا۔ میں اکثر گھر بیٹھ کر سوچتی ہوں کہ ہمارا تسبیح خانہ انشاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا۔ کیونکہ یہاں پر لوگوں کی پریشانیاں دور ہوتی ہیں‘ الجھنیں ختم ہوتی ہیں‘ بندشیں ٹوٹتی ہیں‘ بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔دکھیاروں کے دکھ ختم ہوتے ہیں۔صحابی بابا اور علامہ لاہوتی صاحب کیلئے دعا۔دعاؤں کی منتظر (فرح ذوالفقار)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں