Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج !

ماہنامہ عبقری - جون 2017

(کالے جادو سے تڑپتے سلگتے انوکھے خط اور شافی علاج )
براہ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔ توجہ طلب امور کیلئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں ۔ مختصر اور صفحے کے ایک طرف لکھیں ۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند ٹیپیا سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں کیونکہ خط کھولتے ہوئے پھٹ جاتا ہے ۔رازداری کاخیال رکھا جائے گا۔اپنا نام شہر کا نام اور مکمل پتہ واضح کرکے جوابی خط پرضرور لکھیں ۔ایڈریس نہ مکمل ہونے کی وجہ سے جواب نہیں دیا جائیگا۔

وہ مجھے چھوڑ گئی!: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری جس لڑکی سے منگنی ہونے والی تھی وہ مجھ سے بہت پیار کرتی تھی‘ نامعلوم کیا ہوا کسی عامل کے پاس اپنی آنٹی کے ساتھ گئی اس نے اسے کچھ کھلایا اور کچھ عمل کیا تو ایک ہفتے کے اندر اس کے بیٹے کے ساتھ بھاگ گئی‘ گزشتہ تین سال سے کیس چل رہا ہے لڑکی اب تک اسی لـڑکے کے حق میں بیان دیتی ہے۔ میں ابھی تک اسی بات پر اڑا ہوا ہوں کہ میں نے شادی صرف اسی لڑکی سے کرنی ہے‘ وہ مجھ سے بہت محبت کرتی تھی‘ میں بھی اس سے بہت محبت کرتا تھا‘ ہماری شادی بس ہونے ہی والی تھی‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ مجھے میری محبت مل جائے یا محبت میرے دل سے ختم ہوجائے۔ نہیں تو میں خودکشی کرلوں گا۔ (پ۔ا، سکھر)
جواب:جو آپ کو چھوڑ کر کسی اور کی ہوچکی ہے‘ چاہے وجہ کوئی بھی ہو‘ اس کے بارے میں سو چ سوچ کر کیوں اپنی زندگی برباد کررہے ہیں؟ آپ پانچ وقت نماز پڑھیں اور سارا دن کثرت کے ساتھ استغفار پڑھیں اور اپنے گھر والوں سے کہیں کہ آپ کیلئے کوئی نیک ‘ صالحہ اور اچھا رشتہ تلاش کریں اور سادگی سے سنت کے مطابق نکاح کریں۔ انشاء اللہ آپ کی بہتری اسی میں ہے۔
کام نہیں چل رہا: محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے پیتل تانبے کا کام شروع کیا ہے لیکن کام ٹھیک سے نہیں چل رہا‘ ایک سال ہوگیا ہےکام شروع کیے ہوئے لیکن کوئی بہتری نہیں آرہی۔ میرے والد سعودیہ میں کام کرتے ہیں ان کے کاروباری حالات بھی خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ میرے بہنوئی میری بہن کو چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں چار سال سے واپس نہیں آئے نہ ہی رابطہ کیا ہے۔ دونوں مسائل کیلئے کوئی حل بتائیں۔ (ا،ا)
جوابـ:کاروبار کیلئے آپ

دفعہ نہایت توجہ سے روزانہ پڑھیں اگر گھر کے دیگر افراد پڑھیں تو اور زیادہ فائدہ ہو گا اور یہ عمل کم از کم 90دن کریں۔اپنی بہن سے کہیں کہ وہ سارا دن اٹھتے بیٹھے چلتے پھرتے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ شوہر کا دھیان کرکے پڑھے‘ انشاء اللہ شوہر واپس آجائے گا۔
بندش نکاح: میری والدہ کی دلی تمنا تھی کہ دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے میرے نکاح کی خوشخبری سن لیں‘ بہت افسوس کہ نہیں ہوسکا‘ اب میری عمر 30 سال کے قریب ہے‘ گھر والے میری نکاح کے بارے میں بہت پریشان ہے اور اساتذہ کرام بھی بہت پریشان ہیں‘ اساتذہ نے پانچ جگہ کوشش کی لیکن عین وقت پر لڑکی والے انکار کرگئے‘ جس سے بھی معلوم کیاانہوں نے بندش بتائی۔ مہربانی کرکے کوئی مجرب عمل بتائیں۔ (محمدامین‘ رائے ونڈ)
جواب:بھائی! مبارک ہو ‘رمضان المبارک آگیا‘آپ یہ عمل کریں:رمضان شریف کی گیارہویں اور بارہویں روزے (29ویں شب کو بھی یہ عمل کیا جاسکتا ہے)کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کرکے 12نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نوافل پڑھ کر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے کم از کم 15 منٹ تک دعا کریں۔بے شمار کا آزمودہ اور عبقری میںکئی مرتبہ اس کے مشاہدے چھپ چکے ہیں۔
آپسی جھگڑے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گھر میں بہن بھائیوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا ہے‘ روزی کی بہت تنگی ہے‘ کافی قرض چڑھ گیا ہے‘ رشتوں کی بندش ہے‘ بیوی بیمار ہے‘ دو بچے اور ایک بچی کانوں سے کم سنتے ہیں۔ براہ مہربانی ان مسائل کا حل بتائیں۔ شکریہ! (خدابخش‘ کوٹ ادو)
جواب:آپ تمام گھر والے کثرت سے وضو بے وضو‘پاک ناپاک‘ اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے ہر حالت میں کھلا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ میں حالات بدلتے خود دیکھیں گے۔
خواب میں جن نظر آتے ہیں: میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ساری ساری رات نیند نہیں آتی‘ دل بہت مایوس رہتا ہے‘ اکثر دل کرتا ہے کہدیوار سے مار کر سر پھوڑ دوں۔ اگرنیند آتی بھی ہے تو خواب میں جن نظر آتے ہیں‘ کبھی اگر کسی کی بتائی پڑھائی کرتا ہوں تو میرے بال کاٹ دیتےہیں۔ مزید جگر بھی خراب ہے اور خون نہیں بنارہا۔ (غ۔ش)
جواب:آپ صبح و شام اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ تسبیح

کی پڑھیں۔ اس کے علاوہ بھی سارا دن 

ھلا پڑھیں۔

دن یَاقَہَّارُکھلا پڑھیں۔
آپریشن سے ڈر لگتا ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب گھر والے عبقری رسالے سے اتنے متاثر ہیں کہ میرے پاس تعریف کے الفاظ نہیں ہیں۔ اللہ کریم سے آپ کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعاگو ہوں۔ آج سے آٹھ سال پہلے ہارٹ اٹیک ہوا‘ پھر 2015ء میں دوبارہ ہارٹ اٹیک ہوا اس کے بعد بیماریوں کا لاتعداد سلسلہ شروع ہوگیا‘ کبھی سانس کی تکلیف‘ کبھی بدہضمی‘ کبھی پیٹ درد وغیرہ‘ دو دفعہ ہسپتال میں بھی داخل رہا۔ معاشی پریشانیاں بھی ہیں‘ ابھی پچھلےہفتے پیٹ میں درد ہونے پر الٹراساؤنڈ کروایا تو پتہ چلا کہ جگر میں دو رسولیاں ہیں‘ ڈاکٹرز نے فوری آپریشن تجویز کیا ہے‘ مجھے آپریشن سے بڑا ڈر لگتا ہے‘ کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ مجھے ان بیماریوں سے چھٹکارا نصیب ہوجائے۔ رو رو کر بُرا حال ہے‘ کرائے کا مکان ہے‘ بیوی بھی بیمار میں بھی بیمار نہ جانے ہمارا کیا بنے گا؟ ڈاکٹروں کی فیس برداشت سے باہر ہے۔ (م۔ا، فیصل آباد)
جواب:نما ز عشا ء کے بعد تین سو بار

‘ اور نماز فجر کے بعد اسی تعداد میں یَا بَاسِطُ پڑ ھ کر دعا کی جائے ۔ کم ا ز کم چار ما ہ تک ۔انشا ء اللہ حا لا ت میں تبدیلی واقع ہو گی۔ بیماریو ں کے لیے صبح وشام ایک بار سورئہ رحمٰن اور سورۂ تغابن اور اول وآخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ اس عمل کو کم از کم تین ما ہ کیا جا ئے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 807 reviews.