Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت پیر نصرت اللہ کابلی ؒکےروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2017

اگر میاں بیوی میں آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو اور وہ آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہوں تو اس کیلئے اسم الٰہی یَاجَلِیْلُ ایک سو ایک بار باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرے اور دونوں کو پانی پلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جھگڑا ختم ہوگا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔

دلی مراد پورا ہونے کیلئے:اگر کوئی شخص دل میں کوئی تمنا رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی تمنا ضرور پوری ہو اور اس کی دلی مراد ضرور پوری ہوتو اس کیلئے بعد نماز عشاء باوضو قبلہ رخ پاک مصلے پر بیٹھے کر ایک سو اکیس (121) بار اسم الٰہی یَامُعِزُّ کو پڑھے اور دلی مراد پوری ہونے تک برابر یہ عمل جاری رکھے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی دلی مراد پوری ہوگی۔
دعا کی قبولیت کیلئے:بعض مرتبہ انسان چاہتا ہے کہ اس کی دعا جلد قبول ہو اور اس کا مقصد جلد از جلد پورا ہو لیکن دعا کی قبولیت میں دیر لگتی ہے پریشانی بڑھتی جاتی ہے لہٰذا دعا کے جلد پورا ہونے کیلئے بعد نماز عشاء روزانہ باوضو پاک مصلے پر بیٹھ کر قبلہ رخ ایک سو گیارہ (111) بار پڑھے۔ان شاء اللہ تعالیٰ دعاجلد از جلد قبول ہوگی اور تمام پریشانی دور ہوجائے گی۔ وہ اسم الٰہییَاسَمِیْعُ ہے جب بھی ضرورت پیش آئے اس عمل کو کرلیا کریں۔
روزی میں برکت اور ہر قسم کا دکھ دور : اگر کوئی شخص روزی کی کمی کی وجہ سے پریشان ہو اور اس کو طرح طرح کے دکھ اور ہر قسم کی تکالیف سے واسطہ پڑتا رہتا ہوتو اس کیلئے باوضو تین سو دو (302) بار اسم الٰہییَابَصِیْرُ پڑھا کرے۔ یہ عمل عشاء کی نماز کے بعد کرے تو بہتر ہے۔ پڑھتے وقت باوضو ہونے کے ساتھ ساتھ لباس اور مصلےٰ اور جگہ بھی پاک ہوں۔ پڑھتے وقت قبلہ کی طرف منہ ہو اور پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ پڑھے اور جب تک مالی حالت بہتر نہ ہوجائے برابر پڑھتا رہے‘ ناغہ نہ کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ روزی میں برکت اور اضافہ ہوگا اور ہر قسم کا دکھ اور ہر قسم کی تکلیف دور ہوجائے گی۔
گھر سے جنات کا عمل دخل ختم: اگر کسی مکان میں جن کا بسیرا ہو اور وہ وہاں رہتا ہو اور اہل خانہ کو ڈراتا ہو یا انہیں پریشان کرتا ہو‘ برتن پھینک دینا‘ گھر کی چیزیں ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھ دینا یا رات کو اندھیرے میں جسم پر بوجھ ڈال دینا‘ ہیولے کی شکل میں نظر آنا یا بچوں کو گرادینا‘ ان پر آجانا اور بچوں کو دورہ پڑنا‘ یا سوتے میں چارپائی الٹ دینا‘ اس کیلئے روزانہ بعد نماز عشاء یا کسی بھی نماز کے بعد بلند آواز سے سورۃ البقرہ اور سورۃ الجن مکان میں ایسی جگہ پڑھی جائے جہاں سے آواز مکان کے ہر کمرے میں سنائی دے اور ایک نیا مٹکا خرید کر دھوکر پانی سے بھر کر رکھ لیں اور دونوں سورتیں پڑھ کر اس پانی کے مٹکے پر دم کریں ‘اسی طرح مکان کے ہر ہر کونے میں دم کریں‘ سٹور اور باورچی خانہ میں بھی دم کریں البتہ غسل خانے اور بیت الخلاء میں دم نہ کریں‘ نہ ان میں پڑھا ہوا پانی چھڑکیں‘ پڑھا ہوا پانی سب گھر والے چار وقت پئیں اور چار ہی وقت وہ پانی مکان کے ہر ہر کمرے کے کونے میں ہلکا ہلکا چھڑکیں۔ پانی پینے اور چھڑکنے کے چار وقت یہ ہیں: 1۔صبح سورج نکلنے کے بعد اور ناشتہ سے پہلے ۔2۔دوپہرہ گیارہ بجے۔ 3۔ بعد نماز عصر سورج غروب ہونے سے پہلے۔ 4۔ بعد نماز عشاء رات کو سونے سے پہلے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس گھر سے جن چلے جائیں گے اور بچوں کو دورہ پڑنا بھی بند ہوجائے گا۔ سورۃ البقرہ پارہ 1 میں ہے اور سورۃ الجن پارہ 29 میں ہے وہاں سے دیکھ کر پڑھ لی جائے یا کسی حافظ قرآن سے پڑھوالی جائے۔
دوبارہ عہدہ پر بحال ہونے کیلئے: اگر کوئی شخص اپنے عہدہ سے معزول کردیا گیا ہو اور چاہتا ہو کہ دوبارہ اسی عہدہ پر بحال ہوجائے تو اس لیے سات دن مسلسل روزے رکھے درمیان میں ناغہ نہ کرے اور روزانہ بعد نماز فجر ایک ہزار بار اسم الٰہی یَاکَبِیْرُ پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی اپنے عہدے پر بحال ہوجائے گا۔ جب تک بحال نہ ہو برابر پڑھتا رہے۔
بچے کی ضد کی عادت چھڑانا: اگر بچہ ضد کرنے کا عادی ہو اور بات بات پر ضد کرتا ہو تو اس کیلئے اسم الٰہی یَامُقِیْتُ سات مرتبہ پڑھ کر خالی گلاس یا کٹورے یا پیالے پر دم کرے اور پھر اس میں اتنا پانی بھرے کہ بچہ تمام پانی آسانی کے ساتھ پی لے۔ یہ عمل صبح کے وقت کرے اور سات دن برابر عمل کرتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی بچہ ضد کرنا چھوڑ دے گا۔
سامان کے گم ہونے یا چوری ہونے سے حفاظت: اگر کوئی شخص سفر پر جارہا ہے یا کسی دوسری جگہ سامان بھیج رہا ہے تو اس کو گم ہونے یا چوری ہونے سے بچانے کیلئے اسم الٰہی یَاحَفِیْظُ اس سامان پر تین جگہ لکھ دے انشاء اللہ تعالیٰ تمام سامان بحفاظت رہے گا‘ نہ چوری ہوگا نہ ہی گم ہوگا۔
لوگ عزت کریں اور اچھا برتاؤ کریں: اگر معاشرہ میں کسی آدمی کو عزت کا مقام حاصل نہیں ہے اور لوگ اس کے ساتھ اچھا سلوک بھی نہیں کرتے ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کی عزت کریں اس کے ساتھ اچھے برتاؤ کے ساتھ پیش آئیں اور معاشرہ میں اس کو عزت و توقیر کا مقام حاصل ہوتو بعدنماز عشاء پاک مصلے پر قبلہ رُخ بیٹھ کر پانچ سو مرتبہ اسم الٰہی یَاکَرِیْمُ پابندی کے ساتھ روزانہ پڑھا کرے۔ اگر یہ عمل بعدنماز عشاء نہ ہوسکے تو جس وقت فرصت ہوکر لیا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ لوگ احترام و عزت کا برتاؤ کریں گے اور اس کی ہر اچھی بات کو اہمیت دیں گے۔
میاں بیوی کا لڑائی جھگڑا ختم: اگر میاں بیوی میں آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو اور وہ آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہوں تو اس کیلئے اسم الٰہی یَاجَلِیْلُ ایک سو ایک بار باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرے اور دونوں کو پانی پلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جھگڑا ختم ہوگا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔
ہرغم دور‘ ہر مشکل حَل: اگر کوئی شخص کسی پریشانی میں گرفتارہوگیا ہو یا کوئی غم اس سے چمٹ گیا ہو جو دور نہ ہوتا ہو یا کوئی ایسی مشکل سامنے آگئی ہو جس کا حل ہونا ضروری ہے ورنہ مال کا یا جان کا بڑا نقصان ہوگا۔ ان سب مسائل سے آزاد ہونے کیلئے اسم الٰہی یَارَشِیْدُ باوضو بعد نماز عشاء تین ہزار مرتبہ پڑھے جگہ اور جائے نماز پاک ہو‘ اس اسم الٰہی کے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف ضرور پڑھے۔ یہ عمل ا س وقت تک کرتا رہے جب تک غم دور نہ ہو یا وہ مشکل حل نہ ہو۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مشکلات دور ہوجائیں گی اور غم و فکر دور ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 803 reviews.