شدید گرمی کا رمضان میں افطاری اور سحری میں گھڑے(مٹکے) کے پانی کے دو گلاس آپ کی جسمانی گرمی کو فوری بھگائے‘ پیاس کی شدت فوری ختم اور پرسکون راحت دلائے۔
ذرا غور کیجئے آپ مٹی کے گھڑے(مٹکے) کا پانی پئیں تو وہ ٹھنڈا کیوں محسوس ہوتا ہے؟گھڑا کوئی فریج تو نہیں اور اس پانی سے طبیعت سیر بھی ہوجاتی ہے وہ جو کہتے ہیں کہ پیاس بجھ گئی تو کچھ ایسا ہی معاملہ اس مٹکے کے پانی کا ہے۔ باوجود اس کے کہ یہ مٹکے صحن یا برآمدے میں ایک جگہ رکھے رہتے ہیں جہاں سورج کی شعاعیں بھی پہنچتی ہیں پھر سایہ بھی رہتا ہے لیکن سورج کی دھوپ کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ توغیرمعمولی نعمت ہے۔ یہ مٹکے بھی دھوپ کے اثرات قبول کرتے ہیں مگر پھر بھی مٹکے کا پانی براہ راست دھوپ میں رکھے رہنے کے باوجود تپتا اور کھولتا نہیں ہے اگر یہی پیتل یا تانبے کا برتن جون کی سخت گرمی میں دھوپ میں رکھ دیا جائے تو حرارت کی وجہ سے اسے چھونا بھی محال ہے۔ مٹکے میں پانی کی ٹھنڈک بحال رہنے کا یہ عمل تبخیر قدرتی طور پر جاری رہتا ہے۔ اس پانی کو اگر ابالا نہ بھی جائے تو یہ جراثیم کش اور صحت افزا رہتا ہے۔ ہمارے ہاں گھروں میں ابلا ہوا پانی بھی مٹکوں میں رکھا جاتا ہے۔ مٹکے مٹی سے بنتے ہیں اور اس میں جابجا ننھے منے خلا ہوتے ہیں ویسے تو تانبے یا پیتل کے کٹورے سے اسے ڈھک کے رکھا جاتا ہے لیکن ان چھوٹے چھوٹے سوراخوں یعنی برتن کے مساموں کے درمیان سے گردوغبار اور کچرا خارج ہوتا رہتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آکسیجن کی تہہ باقی رہتی ہے۔ مٹی کے اس برتن میں ایسی بھرپور خاصیت ہوتی ہے کہ وہ حرارت کو معتدل اور خوشگوار رکھتی ہے۔ چند گھنٹوں ہی میں پانی نتھارا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ پانی سرد بھی ہوتا چلا جاتا ہے اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ گلاس یعنی کانچ کے گلاس اور پیتل کے برتن میں تادیر پانی کیوں ٹھنڈا نہیں رکھ پاتے؟ سادہ سا جواب تو یہی ہے کہ ان کیمیائی ذرائع میں کوئی مسام دار سطح نہیں ہوتی جس سے ٹھنڈی ہوا کا گزر برتن میں باآسانی ہوسکے اور نہ طبعیاتی طور پر ان کانچ کے برتنوں میں حرارت زائل کرنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ یہ سرد اگر گرم دونوں اشیاء کی حالت بدل دیتی ہیں ٹھنڈا پانی گرم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور گرم چائے ٹھنڈی ہوتی چلی جاتی ہے۔
گھڑے کے پانی کے بے بہا فوائد ہیں‘ گرمیوں میں یہ قدرت کی بہت بڑی نعمت ہیں‘ اس پانی کے استعمال کبھی بھی گلا خراب نہیں ہوتا‘ گرمی کی شدت سے طبیعت خراب نہیں ہوتی‘ جھاگ دار اور رنگ دار مشروبات پینے کے باوجود پیاس کی حدت شدت کم نہیں ہوتی مگر گھڑے کے پانی کا ایک گلاس آپ کو شدید گرمی میں پرسکون راحت دیتا ہے۔ اس پانی میں بے شمار امراض کا علاج موجود ہے۔ (آسیہ شاہ محمد‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں