Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روزہ سے بھاگنے والے رکھنے پر مجبور

ماہنامہ عبقری - جون 2017

الحمدللہ! روزہ کی فضیلت و احکامات‘ فوائد‘ قرآن و حدیث میں تفصیل سے موجود ہیں‘ صحت‘ ہمت‘ طاقت رکھنے کے باوجود محض گرمی‘ مزدوری کاکام وغیرہ کا بہانہ بنا کر روزہ نہ رکھنا‘ کم ہمتی، کم عقلی اور اللہ تبارک و تعالیٰ کو ناراض کرنے والی بات ہے۔ ہر سال میں ایک ماہ مسلسل روزہ رکھنا ہر عاقل، بالغ مسلمان مردو عورت پر فرض ہے۔ اس ماہ کو ماہ رمضان کہتے ہیں۔ فرض روزے رکھنے سے بندے کے صغیرہ گناہ معاف ہوتےہیں اگر ساتھ ساتھ توبہ کی جائے توکبیرہ گناہ بھی معاف ہوجائیں گے۔ ذہنی و جسمانی سکون حاصل ہوتا ہے‘ اللہ تبارک و تعالیٰ روزہ دار کو خود انعامات سے نوازیں گے جس طرح فرض روزہ کے روحانی و جسمانی فوائد ہیں‘ اسی طرح نفلی روزہ کے بھی بہت فوائد ہیں۔ روزہ کے بارے بندہ ناچیز کے مشاہدات میں جو فوائد آئے ہیں وہ محترم قارئین کی خدمت میں حاضر ہیں۔میرے پاس ایک مریض آیا اسے خارش تھی‘ پہلے خارش خشک ہوتی تھی‘ بار بار ایک جگہ پر خارش کرنے کے بعد خارش‘ تر خارش میں بدل کر زخم کردیتی۔ مریض کے پورے جسم پر زخم تھے‘ اکثر زخموں سے پیپ اور خون بہہ رہا تھا۔ اوپر سے مکھیاں تنگ کررہی تھیں۔ مریض کے جسم سے بدبو آرہی تھی۔ مریض نے کہا مجھے دو ماہ ہوگئے ہیں 3500 خرچ کرچکا ہوں مگر خارش ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی‘ کوئی نسخہ بتادیں۔ عام طور پر میں خارش کے مریضوں کو سرسوں کاتیل دم کرکے دیتا ہوں‘ خیر میں نے اسے ایک ہفتہ نفلی روزہ (ان دنوں رمضان المبارک نہیں تھا) رکھنے کا کہا‘ مریض نے کہا قاری صاحب میں نے زندگی بھر فرضی روزہ نہیں رکھا میں نفلی روزہ کیسے رکھ سکتا ہوں‘ پیاس بہت لگتی ہے‘ کوئی اور دوائی بتائیں‘ میں بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا اور کہا دیکھ بھائی! اگر روزہ نہیں رکھنا تو خارش ختم نہیں ہوگی آپ کی خارش روزہ رکھنے سے ہی ختم ہوگی۔ یہی دوائی ہے‘ مرتا کیا نہ کرتا‘ بڑی مشکل سے مان گیا‘ ایک ہفتہ بعد مریض میرے پاس آیا‘ مٹھائی کا ڈبہ ساتھ لایا‘ اس کی خارش بالکل ختم ہوچکی تھی‘ البتہ زخم کچھ باقی تھے‘ میں نے مزید ایک ہفتہ روزے رکھنے کا کہا‘ دوسرے ہفتے مریض بالکل صحت یاب ہوگیا۔ سابقہ زندگی سے توبہ کی اور جو فرض روزے اب تک چھوٹ گئے تھے قضا رکھنے کا وعدہ کیا۔ الحمدللہ! میں نے خود دیکھا ہے کہ اب وہ ہر سال رمضان المبارک کے پورے روزے اہتمام کے ساتھ رکھتا ہے۔ گزشتہ رمضان المبارک میرے پاس ایک دوست مریض لے کر آئے۔ مریض نے بتایا کہ چھ سال ہوگئے ہیں شوگر کا مرض ہے۔ اس وجہ سے چھ سال سے روزہ نہیں رکھ پارہا۔ براہ مہربانی کوئی نسخہ بتادیں۔ میں نے کہا: روزہ ضرور رکھیں اور سحری و افطاری میں اول و آخر درود ابراہیمی تین بار‘ سات بار سورۂ فاتحہ پانی پر دم کرکے پئیں‘ اللہ خیر کرے گا۔ مجبور تھا بیچارہ حامی بھرلی۔ یہ بھائی میرے پاس چھ رمضان المبارک کو تشریف لائے تھے‘ سات رمضان المبارک کو روزہ رکھا‘ شام کو افطاری کے وقت مریض کی حالت غیر ہوگئی‘ مجھے فون کیا‘ میں ان کے گھر پہنچا‘ تسلی دی‘ دم کیا‘ مسلسل روزہ رکھنے کا کہا‘ دوسرے مریض نے میرے اصرار پر پھر روزہ رکھا‘ اسی طرح دس دن بعد شوگر چیک کروائی الحمدللہ روزہ کی برکت سے بالکل نارمل تھی‘ اب وہی دوست رمضان المبارک کے علاوہ بھی ہفتہ میں ایک روزہ لازمی رکھتا ہے‘ بہت خوشحال ہے اور شوگر بالکل بھی نہیں ہے۔
محترم قارئین! اگر آپ کے جسم یا منہ پر گرمی کی وجہ سے یا موسمی تبدیلی کی وجہ سے پھوڑے‘ پھنسیاں‘ پت‘ خارش ہو تو آپ رمضان المبارک میں تمام روزے ضرور رکھیں۔ رمضان المبارک کے علاوہ ایک دن چھوڑ کر ایک دن نفلی روزہ رکھیں آپ چند دنوں میں ہی بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔ آپ کو نزلہ زکام‘ سردرد‘ کمردرد‘ پیٹ درد‘ کھٹے ڈکار‘ ڈراؤنے خواب یا قبض کی شکایات ہوں تو ایک دن چھوڑ کر دس عدد نفلی روزے رکھیں۔ انشاء اللہ آپ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 798 reviews.