محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے تمام درس بہت غور سے سنتی ہوں‘اے کاش میں بھی اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ بن سکوں۔ آپ کی خدمت میں کچھ عرض کرنا چاہتی ہوں میرے والدمحترم اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ یہ ان کا بار بار کا تجربہ ہے۔ اگر کسی کو بچھو کاٹ لے تو فوراً نمک کو پانی میں گھول کر مریض کی آنکھ میں دائیں یا بائیں صرف ایک قطرہ ڈال دیں فوراً بچھو کا زہر زائل ہوجائے گا اور بحکم الٰہی مریض فوراً آرام اور راحت محسوس کرے گا۔ اس کا تجربہ میںنے خودکیا ہے۔مزیدایک ٹوٹکہ بھی ہے آج کل گرمی کا موسم ہے اور طرح طرح کے کیڑے‘ حشرات ہروقت اڑتے رہتے ہیں جیسے بھونڈ(پیلے اور کالے رنگ کے)‘ شہد کی مکھیاں جو کہ اکثر کاٹ لیتی ہیں‘ جس کی شدید جلن اور سوزش ہوتی۔ اگر کبھی آپ کے یا آپ کے کسی عزیز کے ساتھ ایسا ہوجائے تو اس پر فوراً پٹرول لگالیں‘نہ سوجن ہوگی نہ ہی درد۔ بس اتنی دیر ہی جلن ہوگی جتنی دیر آپ پٹرول نہ لگائیں گے۔ امیدکرتی ہوں کہ یہ ٹوٹکہ مخلوق خدا کے بھرپور کام آئیں گے اور میرےوالد جان کیلئے صدقہ جاریہ بن جائیں گے۔(صائمہ اکبری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں