محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں یہ نسخہ بواسیر کے علاج کا عبقری قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں اور آزمودہ بھی ہے۔ بہترین ٹوٹکہ ہے۔چند دن میں ہی آرام آجاتا ہے۔ ھوالشافی: جامن کے نرم پتے لیکر کونڈی میں پیس لیں‘ پھر پانی ڈال کر اس کو چھان کر رس گلاس میں نکال لیں‘ اس میں شکر ملا کر پی لیں۔ (نوٹ: صرف دیسی شکر ڈالنی ہے چینی ہرگز نہیں ڈالنی)۔ مجھے تو صرف دو مرتبہ استعمال کرنے سے ہی آرام آگیا تھا۔ (لبنیٰ فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں