محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری رسالہ بہت شوق سے گزشتہ پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ عبقری شمارہ پڑھنے سے پہلے بھی میرے گھر میںمراقبہ کے متعلق کتب موجود تھیں‘ مگر جب عبقری میں مراقبہ کے متعلق پڑھا تومیرا دل باغ باغ ہوگیا‘ میں اسی دن سے ہرماہ عبقری دیا گیا مراقبہ ہر روز بعد نماز عشاء کرتا ہوں۔ الحمدللہ!میرے بہت سے روحانی و جسمانی مسائل مراقبہ کی وجہ سے حل ہوئے ہیں۔ گزشتہ رات مراقبہ میں دیکھا کہ ہمارا اپنا ذاتی گھر ہے، نچلا پورشن کرایہ پر دیا ہوا ہے جبکہ اوپر رہائش ہے، ائیرپورٹ کے قریب ہے جہاں سے جہازوں کا چڑھنا اترنا نظر آتا ہے (میرا پلاٹ اس وقت ایئرپورٹ کے پاس ہے تقریباً اس طرح کے محل وقوع میں ہے) کارنر ہے خواب میں بھی کارنر ہے۔ذکر کے دوران یوں محسوس ہوا کہ دیواریں اوپر اٹھ گئیں اور ہم تمام گھر والے گھر سمیت بارگاہ الٰہی میں حاضر ہوتے ہیں تو اس دوران بارگاہ الٰہی سے تجلیات کا ظہور ہوا اور سب کے قلوب اسی تجلی سے منور ہوگئے۔جب میری آنکھ کھلی تو میرا سینہ ٹھنڈک سے بھرپور تھا۔(م۔ز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں