Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قوت فیصلہ میں ہونے والی غلطی سے مت گھبرائیے!

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

کسی دانا کا قول ہے ۔ اپنی شخصیت کی تعمیر اس طرح کیجئے کہ آپ میں فوری اور درست فیصلے کرنے کی قوت آجائے اور پھر اسے ایک اچھی عادت کی طرح اپنا لیجئے۔ ممکن ہےزندگی میں بعض فیصلے آپ غلط بھی کرجائیں لیکن اس سے بددل یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ انسان اس حد تک اکمل نہیں ہے کہ اس کا ہر فیصلہ ہمیشہ درست ہی ہو۔ بعض اوقات بڑے بڑے عالی دماغ اور شہرہ آفاق نابغوں سے بھی غلط فیصلے سرزد ہوئے ہیں۔ آپ کو یاد رکھنا ہے کہ فوری فیصلے میں بھی آپ حاضر دماغ اور سنجیدہ ہوں۔ اشتعال اور غصے میں اکثر فیصلے غلط ہوتے ہیں اگر صورت حال ایسی ہے کہ آپ انتہائی اشتعالی کیفیت میں ہیں اور فیصلہ کی گھڑی تلوار کی طرح سر پر لٹک رہی ہے تو ایسی حالت میں ٹھنڈا پانی پیجئے‘ کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیے‘ آنکھیں بند کرلیجئے۔ کوئی دعا جو آپ کو یاد ہو‘ خدا کے حضور دھرائیے اور ایک بار پھرٹھنڈا پانی پی کر دماغ پر خوب زور دیجئے اور فیصلہ کردیجئے جس شخص کے فیصلے سدا ہی غلط ہوں وہ ضرور دماغی طور پر پاگل اور اخلاقی طور پر گمراہ ہے۔ قطعی فیصلے کی عادت میں درست اور استدلال کی صفائی شامل ہوجاتی ہے‘ اس لیے اس بات کا کوئی خطرہ نہیں کہ اس عادت کی وجہ سے بُرے نتائج پیدا ہوں۔ ایک دانا کا قول ہے کہ کسی شخص کو جگانے کی کوشش میں لگ جانا اس سے بدرجہ بہتر ہےکہ ساری عمر دنیا کو بیدار کرنے کیلئے خواب دیکھتے رہیں۔بہت سے کامیاب اشخاص فوری فیصلہ اور شاندار جرأت کی بدولت خطرناک اور نازک موقعوں پر غالب آجاتے ہیں اور اگر وہ سوچ و بچار میں لگے رہتے تو ضرور تباہ ہوجاتے۔ ان کے جوابات فراہم نہ کرنے سے نقصان ہوتا ہے اور اگر آپ ان کے سلسلے میں بروقت اور صحیح فیصلہ نہ کرسکیں گے تو آپ کی کامیابی خطرے میں پڑجائے گی۔ مگر صحیح فیصلہ کرسکنا اٹکل بچو قسم کا عمل نہیں ہے۔ اس کے خاص قاعدے ہیں ان پر عمل کرنے سے ہی کامیاب زندگی کیلئے راہ ہموار کی جاسکتی ہے پھر یہ نکتہ بھی ذہن نشین کرلیجئے کہ اگر اس قسم کےمعاملات کے سلسلے میں آپ نے خود فیصلے نہ کیے تویہ حق دوسرے لوگ غصب کرلیں گے۔ حالات آپ کے فیصلے کیلئے رکے نہیں رہیں گے‘ اس لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ صحیح فیصلےبروقت کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 602 reviews.