Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تابیر

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

یہ بندش ہے: میں نے دیکھا کہ میرے گھر کا کمرہ ہے اور میری کسی بات سے میری چھوٹی بہن ناراض ہوگئی اور اس کی آنکھ میں آنسو تھے پھر وہ دوسرے کمرے میں چلی گئی‘ مجھے افسوس ہونے لگا کہ میں نے ایسا کیوں کیا‘ کچھ دیر بعد وہ واپس آئی اور میں اسے کچھ کہنے ہی والی تھی کہ وہ میرے قریب آکر اپنے ہاتھ میں سے تین انگلیاں میری بائیں پسلی کے نیچے گھسادیتی ہے‘ مجھے اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ سانس بند ہونے لگتی ہے‘ ایسا لگتا ہے میرا دم نکلنے والا ہے کہ میرے منہ سے لاالہ نکلتا ہے اور پورا کلمہ طیبہ پڑھنے لگتی ہوں اور تکلیف کم ہونے لگتی ہے۔ اسی وقت میری آنکھ کھل گئی لیکن تکلیف تب بھی محسوس ہوتی ہے۔ پانچ بجے کے قریب کا وقت تھا‘ میری زندگی بہت مشکل میں گزر رہی ہے‘ چاروں طرف سے پریشانیوں نے گھیر رکھا ہے‘ ایسا خواب دو بار پہلے بھی دیکھ چکی ہوں کہ کوئی اجنبی ہے جس نے میرے پیٹ میں انگلیاں گھسادی ہیں اور میرا دم نکلنے والا ہے۔ ایک بار اپنی نانی مرحومہ کو دیکھا کہ انہوں نے بھی میرے پیٹ میں انگلیاں گھسادیں اور ہر بار میرے منہ سے کلمہ یا اللہ تعالیٰ کا کوئی کلام نکلتا ہے تو تکلیف کم ہونے لگتی ہے۔ (ص۔ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر کسی نے بندش کرنے کی کوشش کی ہے‘ تاہم اللہ کے کلام کی برکت سے یہ بندش انشاء اللہ ختم ہوجائے گی مگر آپ سورہ الانعام کی آیت 45 روزانہ 313 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور حسب استطاعت کچھ صدقہ دیں۔ واللہ اعلم!
سسرال میں حاسد: میں نے دیکھا کہ ایک کمرے میں میرے شوہر اور میری دو ماموں زاد بہنیں بیٹھی ہیں اور آپس میں ہلکی آواز میں ہنس بول رہے ہیں۔ مگر جب میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں تو جیسے ہی وہ مجھے دیکھتے ہیں یا انہیں میری آہٹ سنائی دیتی ہے تو وہ بالکل چپ چاپ ایسے بن جاتے ہیں جیسے کہ وہ ایک دوسرے سے بے تکلیف ہی نہیں ہیں۔ جب میں اپنے شوہر سے اور کزن سے پوچھتی ہوں کہ تم لوگ کیا باتیں کررہے تھے تو وہ کہتی ہیں کہ ہم تو کوئی باتیں نہیں کررہے تھے اور میرے شوہر بھی بڑے سنجیدہ بن کر نفی میں جواب دیتے ہیں۔ جب میں ان کی بات سن کر مڑ کر کمرے میں کچھ کرنے لگتی ہوں تو اچانک میری اپنے شوہر پر نظر پڑتی ہے جوکہ مجھے غافل سمجھ کر ان کی طرف ہنس کر میرے بارے میں اشارہ کررہے ہوتے ہیں کہ دیکھو اس نے ہمیں دیکھ لیا مگر ہم نے اسے بیوقوف بنادیا۔ (ت ۔س‘ جگہ نامعلوم)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے سسرال میں کچھ لوگ آپ سے حسد کرتے ہیں اور آپ کے شوہر کو آپ سے متنفر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم آپ سورہ فلق اور سورہ ناس بعد نماز عشاء 313 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں‘ ان شاء اللہ حاسدین اپنے ارادوں میں ناکام رہیں گے۔ واللہ اعلم!
سلیٹی رنگ کی شلوار قمیص:میں نے خواب دیکھا کہ میری پھپھو کا بیٹا (جوکہ حقیقت میں فوت ہوچکا ہے) ہمارے گھر آتا ہے۔ اس نے سلیٹی رنگ کی شلوار قمیص پہن رکھی ہے‘ اس کا سر چھوٹا ہے اور دھڑ پھولا ہوا ہے یعنی کہ جسم بہت موٹا ہوگیا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے پہلوانی شروع کردی ہے۔ امی چاہتی ہیں کہ میرے ماموں پھپھو کے بیٹے سے بات نہ کریں تاکہ کوئی اس پر طنز نہ کرے کیونکہ اس کے پاس پہلوانی کرنے کا پکا کارڈ نہیں ہوتا‘ خالی پہلوانی کا کاغذ ہوتا ہے۔ وہ بسر پر بیٹھا ہوا ہے‘ پھر ہم بھی لیٹ جاتے ہیں‘ بھابھی کو بھائی بلالیتا ہے امی بھی وہیں بستر پر لیٹ جاتی ہیں۔ (غ،کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے ددھیال میں سے کوئی رشتہ دار شدید بیماری کے بعد صحت یابی حاصل کرے گا۔ آپ ان کیلئے یَاسَلَامَ سوا لاکھ مرتبہ اجتماعی طور پر پڑھنے کا کہیں‘ نیز حسب استطاعت صدقہ بھی دے دیں۔ واللہ اعلم!
بیوی سیڑھیوں سے گرگئی: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میری بیوی تیسری منزل پر سیڑھیوں پر کھڑے ہیں اور نیچے اتر رہے ہیں کہ اچانک میری بیوی (جہاں سیڑھیوں پر گرل لگی ہوئی ہے جوکہ میرے گھر کی سیڑھیوں پر نہیں لگی ہے) گرجاتی ہے اور میں اتنا پریشان بے حال ہوکر نیچے اس کو اٹھانے جاتا ہوں مگر وہاں صرف اس کا دوپٹہ پڑا ہوتا ہے‘  میں پریشانی کے عالم میں دوسری طرف جاتا ہوں تو وہ وہاں سے آجاتی ہے اور بالکل ٹھیک ہوتی ہے میں اس سے پوچھتا ہوں کہ تمہیں چوٹ تو نہیں آئی؟ تو وہ کہتی ہے کہ نہیں میں تو بالکل ٹھیک ہوں کچھ بھی نہیں ہوا گھر میں بہت زور سے گری تھی۔ (عبدالرحمٰن‘ اسلام آباد)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے اہم کاموں کے پورا ہونے میں انشاء اللہ 3 ماہ کا عرصہ لگے گا‘ تاہم آپ حسب توفیق صدقہ دیں اور روزانہ بعد نماز عشاء 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بَالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ اول و آخر درود شریف 12،12 مرتبہ پڑھ کر تمام اہم کاموں کیلئے دعا کرلیا کریں‘ یہ عمل 3 ماہ تک لگاتار پڑھنا ہے۔ واللہ اعلم!
جھوٹے مقدمے:میں نے دیکھا کہ اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا ہوں، کافی لوگ ہمارے گھر بھاگے جارہے ہیں، میں اپنی امی سے پوچھتا ہوں یہ لوگ کیوں آرہے ہیں، تو کہتی ہیں کہ تمہارے ابو کو چوروں نے لوٹا ہے، پھر اس کے بعد مجھے بتاتی ہیں کہ کسی نے جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا ہے، پھر دیکھا کہ رات کا وقت ہے اور خوفناک منظر ہے، میرے ابو نے نئی گاڑی لی ہے جو بڑی عجیب ہے، وہ گاڑی کھڑی کرتے ہیں تو وہ پیچھے کو گرنے لگتی ہے، نیچے گہرا گڑھا ہوجاتا ہے، میں گاڑی کو آگے دھکالگاتا ہوں تو وہ زور سے میرے ابو کو لگتی ہے اور پھر واپس گڑھے میں گرجاتی ہے، میری امی کہتی ہیں کہ ہمارا اس گاڑی میں سفر کرنا بہتر نہیں۔ (خ،شیخوپورہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے ابو کوئی نیا کام شروع کرنے کا ارادہ کریں گے لیکن ان کے اس کام میں کئی سخت رکاوٹیں حائل ہوجائیں گی اور انہوں نے جلد ہی اپنا ارادہ تبدیل نہ کیا تو اس میں نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ واللہ اعلم!
صلح کا اشارہ
خواب: میں نے دیکھاکہ میرےپاس ایک بچہ ہے جو حقیقت میں میرا نہیں، میں اسے اپنے پاس رکھتی ہوں، جب اس بات کا میرے جیٹھ جیٹھانی کو پتہ چلتا ہے تو وہ ہمارے گھر آتے ہیں اور اس بچے کو اٹھاتے ہیں، ان کے بچے بھی اسے اٹھاتے ہیں، پھر میرا جیٹھ کہتا ہے کہ اگلی پچھلی تمام باتوں سے معافی چاہتا ہوں مجھے معاف کردو یہ بچہ ہمارا ہے جو ہسپتال میں گم ہوگیا تھا لہٰذا یہ بچہ ہمیں دے دو۔ (ن۔۔۔لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی ایسا سلسلہ یا سبب بن جائے گا کہ جس سے آپ کے جیٹھ جیٹھانی سے صلح صفائی ہوجائے گی اور غلط فہمیاں اور ناراضگی دور ہوجائے گی۔ واللہ اعلم!
گلے میں سانپ
خواب: میں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہمارے کمرے میں گھس آیا ہے اور میں بہت ڈر رہی ہوں، اتنے میں وہ تیزی سے میرے پاس سے گزرتا ہے تو اس کا منہ میرے پائوں سے لگتا ہے اور میرے پائوں پر چھالا بن جاتا ہے اور پائوں سوج جاتا ہے، میں اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ناکہ سانپ کا منہ میرے پائوں سے لگا ہے، ایک مرتبہ دیکھا کہ سانپ میرے گلے سے لٹکا ہوا ہے اور میں اسے اتار کر پھینکتی ہوں۔ (ف۔۔۔حیدرآباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے حاسد دشمن آپ کے اہم کاموں میں خفیہ طور پر رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں، تاہم آپ معوذتین ہر نماز کے بعد 41،41 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں، نیز یہ عمل کم از کم 90 دن کرنا ہوگا، ناغہ کے دن بعد میں شمار کرلیا کریں، یہ عمل شروع کرنے سے پہلے گوشت کا صدقہ دینا ہوگا۔ واللہ اعلم!

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 582 reviews.