Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک دن اور آدھ مہینے کی تنخواہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

میرے داداجی کے ایک دوست محکمہ انہار میں ملازم تھے۔ ساری عمر نوکری اور ملتان تک محدود رہے۔ آٹھ دس بچے تھے۔ باباجی نےنوٹ کیا کہ اس کی شگفتگی زندہ دلی‘ قہقہے مدھم پڑتے جارہے ہیں۔ صحت کمزور ہوکر وزن کم ہوگیا ہے۔ عینک کےشیشے بھی بدل گئے ہیں۔ آخر ایک دن باباجی نے اس کو پکڑ کر بٹھا لیا اور اس سے پوچھا کہ مجھے اندر کی بات بتا جب تک تونہیں بتائے گا تجھےجانے کی اجازت نہیں۔ وہ باباجی کی طبیعت کو جانتا تھا۔ باباجی نے اس کو کہا کہ اگر ہماری دوستی قلبی دوستی ہے تو کھل کر بات بتا‘ تاکہ اس کا حل سوچیں‘ اللہ سے مانگیں۔ آخرکار وہ گویا ہوا‘ میری ریٹائرمنٹ جوں جوں قریب آرہی ہے۔ میری پریشانی بڑھ رہی کہ بچے زیرتعلیم ہیں ان کی شادی بیاہ کا معاملہ کرنا ہے۔ نوکری کے بعد یہ کیسے چلے گا؟ باباجی نے پوچھا اور کچھ کہنا ہے؟ اس نے کہا بس یہی بات ہے۔ آپ نے فرمایا اچھا اس موضوع پر سوچتے اور اللہ سے مانگتے ہیں۔ کل اس موضوع پر بات کریں گے۔ اگلے دن شام کو دونوں جمع ہوئے تو فرمایا: پہلے تو تُو اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھ اس پر چھوڑ دے اور بے فکر ہوجا اپنی پریشانی اللہ کو دے دے۔ جب تو اس گھٹن سے آزاد ہوجائے گا تو تیری صحت سنبھل جائے گی۔ پھر تو باعزت ریٹائر ہوکر میرے پاس آجانا میں تجھے دوستوں‘ عزیزوں اور رشتہ داروں کے پتے دوں گا۔ خوب سیر کرنا جتنا چاہے وقت لگانا‘ گھر کا خرچہ دے کر جانا اور باقی سب پیسہ خرچ کرکے میرے پاس آجانا۔ وہ شیر کا بچہ لاہور‘ شملہ‘ میرٹھ‘ دہلی‘ کلکتہ وغیرہ کی سیر کرکے سوا سال بعد لوٹا‘ میاں بیوی دونوں ہمسفر تھے۔ آکر داداجی سے ملے‘ حال چال سنایا۔ انہوں نے تو پوری زندگی میں ایسی سیروتفریح میزبانی کا سوچا کیا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ بے شمار تحفے‘ تحائف اور جہیز بری کا بہت سارا سامان بھی ساتھ لائے تھے۔ قصہ مختصر کہ انہوں نے بہت شکریہ ادا کیا اور دوست نے پوچھا؟ حکیم صاحب اب میں کیا کروں؟ فرمایا: ایک دستہ کاغذ‘ ایک فٹا‘ دو قلم دوات لے کر اپنے محکمہ انہار کے دفتر کے پلاٹ میں جا بیٹھ‘ اس اللہ کے بندےنے ایسا ہی کیا۔ شام کو ملنے کیلئے آیا تو باباجی سے کہا مجھے بُجہ مارو (منہ پر ہاتھ کھول کر رگڑو) عرف عام میں مجھے لعنت دو۔ اس نے اصرار کیا باباجی نے اس کو بڑی منت سے سمجھایا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ اللہ رب العزت نے اس سے منع فرمایا ہے۔ تو کام کی بات کر۔ کہنے لگا: آج پہلے دن میں ہی میں آدھے مہینے کی تنخواہ کمالایا ہوں۔ اس پر شادی مرگ کی کیفیت طاری تھی‘ الفاظ منہ سے نہ نکلتے تھے ہاتھ جوڑ کر کبھی آسمان کی طرف کرتا اور کبھی باباجی کی طرف۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 564 reviews.