Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج !

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

خراب گھریلو حالات: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر کے حالات بہت ہی خراب ہوتے جارہے ہیں‘ گھر میں ہروقت پریشانی اور بیماری رہتی ہے‘ میرے ابو اکیلے ہی مزدوری کرتے ہیں گھر میں جتنے پیسے آتے ہیں سارے بیماری پر لگ جاتے ہیں‘ گھر میں ہروقت بات بات پر لڑائی ہوتی ہے‘ بات ہوئی نہیں اور لڑائی شروع ہوئی نہیں‘ میرے ابوجان پر بہت زیادہ قرض ہے‘ تنگدستی کی وجہ سے میرے بھائی کی پڑھائی بھی چھڑوا دی گئی ہے‘ میری امی بھی بیمار رہتی ہیں اور ہمارا سر ہروقت درد کرتا رہتا ہے‘ ہمیں ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘ میرے اور امی کے جسم پر ہروقت ایسے جیسے چیونٹیاں چلتی ہیں‘ پھر خارش ہوتی ہے‘ رات بھر نیند نہیں آتی۔ جب بھی ہمارے پیپرز نزدیک آتے ہیں ہم سب بیمار ہوجاتے ہیں۔ براہ مہربانی ہمیں کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ہمارے گھریلو حالات درست ہوجائیں۔ (م۔س)
مشورہ:آپ تمام گھر والےیہ عمل مستقل کریں ’’افحسبتم اور اذان ‘‘کا عمل جادو توڑ کیلئے ایک طاقتور علاج ہے جو درج ذیل ہے : سورہ مومنون(پارہ 18)کی آخری آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ او ل و آخر تین ، تین دفعہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پہلے دائیں اور پھر بائیں کان کا تصور کرکے دائیں اور بائیں کندھے پر دم کریں ۔ اگر مریض کے ساتھ اور دیگر ا حباب دم کرنا چاہیں تو وہ بھی کریں بلکہ ضرور کریں ۔ یہ عمل ہرتین گھنٹے کے بعد کریں ، ہر نماز کے بعد بھی کرسکتے ہیں اور روزانہ صبح و شام بھی کرسکتے ہیں ، وضو بے وضو کرسکتے ہیں ، سارے گھر کے افراد مل کر روزانہ کریں تو فائدہ زیادہ ہوگا ۔ خواتین ایام کی صورت میں سورۂ مومنون کی آخری چار آیات نہ پڑھیں ۔ صرف اذان کا عمل کرسکتی ہیں ۔
سسرالی ظلم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی میرے والدین کی مرضی سے ہوئی‘ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی میری ساس‘ سسر‘ نندیں اوردیورانی وغیرہ نے مجھ پر بہت زیادہ ظلم ڈھانے شروع کردئیے‘ حد سے زیادہ سختی کرتے ہیں‘ سارا دن غلاموں کی طرح کام لیتےہیں‘ والدین کے گھر دو دو سال نہیں جانے دیتے حالانکہ میرے والدین کا گھر چند فرلانگ کے فاصلےپر ہے‘ میں کام میں سستی کروں تو ساس‘ سسر‘نندیں وغیرہ کہتی ہیں کہ ہم تمہیں روٹی دیتے ہیں‘ تم تو نوکرانی ہوکر روٹی کھاتی ہو کام اچھی طرح کیا کرو۔ طرح طرح کے گندے الزامات لگاتے ہیں۔ میری اچھی بھلی صحت تھی اب سوکھ کا کانٹا بن چکی ہیں‘ مجھے دکھ میں دیکھ کر میرے اوپر سب ہنستے ہیں۔ میرے شوہر بھی میرا ساتھ نہیں دیتے۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ میں اپنے گھر میں سکون سے رہ سکوں؟ (پوشیدہ)
مشورہ:بہن آپ

آپ یَاقَاضِیَ الْحَاجَاتِ یَاسَامِعَ الْاَصْوَاتِ 317بار روزانہ نہایت توجہ اور اعتماد سے پڑھیں اول و آخر درود شریف 90دن کم از کم اگر اسی دوران گھر کے حالات درست ہوجائیں تو عمل پورا کر لیں۔اولاد کیلئے اپنے شوہر کو عبقری دواخانہ کا ’’بے اولادی کورس‘‘ چند ماہ استعمال کروائیں۔ انشاء اللہ اللہ کرم فرمائیں گے۔
بچے مر جاتے ہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ آٹھ سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ بہت اچھا رسالہ ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے ایک رشتہ دار کی چھ سات سال پہلے شادی ہوگئی‘ اب تک پانچ بچے پیدا ہوئے ہیں لیکن ہر بچہ یا تو آخری ایام میں پیٹ میں مرجاتا ہے یا باہر نکلتے ہی دم توڑ دیتاہے۔ سارے بچے ابنارمل ہوتے ہیں اکثر کے سر میں پانی بھرا ہوتا ہے‘کافی علاج کیا ہے لیکن فائدہ کچھ نہیں۔ کافی عاملین سے علاج کروائے مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ (ثمرگل‘ شمالی وزیرستان)
مشورہ: یہ وظیفہ تمام گھر والے ماں سمیت

صبح و شام 313 مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ مستقل مزاجی سے پڑھیں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ عورت شروع دن سے لے کر بچے کی پیدائش تک کورس کے ساتھ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرے۔
گھر میں برکت نہیں‘ بچے بدتمیر ہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری چار بیٹیا ں‘ بیٹا نہیں ہے‘ دیورکا بیٹا گود لیا ہے انہوں نے زبردستی دیا ہے‘ بیٹے کی عمر اب چار سال ہوگئی ہے۔ ہم سب اکٹھے گھر میں رہتے ہیں‘ اب مسئلہ یہ ہے کہ بیٹا اگر بدتمیزی کرے یا کوئی شرارت یا بُری حرکت کرے تو میں اگر اسے ڈانٹوں تو میری دیورانی کو اچھا نہیں لگتا‘ اس بچے نے ہمیں بہت پریشان کیا ہوا ہے‘ بچہ بہت بگڑ گیا ہے‘ سدھرنے کی امید نہیں۔ بچہ واپس دینا چاہتے ہیں تو وہ جاتا نہیں کیونکہ وہ مجھے ہی اپنی ماں سمجھتا ہے۔ میں ڈیپریشن کی مریضہ بن چکی ہوں‘ اس کے علاوہ میرے میاں کو غصہ بہت رہتا ہے۔ سب کوگالیاں‘ غصہ کرتے رہتے ہیں‘ گھر میں بالکل بھی برکت نہیں‘ میں بھی کماتی ہوں‘ میرے میاں بھی کماتے ہیں‘ مگر بیماریاں‘ پریشانیاں ختم ہی نہیں ہوتیں‘ میری بچیاں اکثر بیمار رہتی ہیں۔مجھے کبھی جادو کا شک ہوتا ہے‘براہ مہربانی! میرے مسائل سامنے رکھتے ہوئے مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ دعاگو رہوں گی۔ (پوشیدہ)
مشورہ:آپ نماز عشاء کے بعد ایک سو ایک بار

پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ گھریلو حالات اور بیٹے کی بدتمیزی میں جادو کا دخل نہیں ہے بلکہ یہ خراب گھریلو حالات ، آپس میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ہیں ۔ بیٹے کیلئے صبح سورج نکلنے سے پہلے وضو کرکے پانی پر گیارہ بار 

پڑھ کر دم کریں اور یہ پانی بیٹے کو پلا دیا کریں۔بیٹیوں کی بیماریوں کیلئے بیٹیوں سے کہیے کہ صبح و شام پانی پر چھیاسٹھ مرتبہ

دم کرکے پی لیا کریں ۔ کم از کم تین ماہ عمل کیا جائے انشاء اللہ ذہنی پریشانیوں اور امراض کی زیادتی سے اللہ تعالیٰ محفوظ فرمائیں گے ۔
قرض واپس نہیں مل رہا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گارمنٹس کا کام کرتا ہوں‘ گزشہ چھ ماہ سے انتہائی پریشان ہوں۔ ایک صاحب سے میں نے ساڑھے تین لاکھ لینے تھے‘ مگر اب وہ وفات پاچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی وفات سے پانچ دن پہلے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کو ہر مہینے 70 ہزار ہر صورت ادا کروں گا لیکن وہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔ اب نہ تو ان کے بچے دکان کھول رہے ہیں اور نہ ہی اپنے والد کاکیا ہو ا وعدہ پورا کررہے ہیں۔ میں نے فیکٹری والوں کو پیسے دینے ہیں وہ مجھ کو الگ پریشان کررہے ہیں۔ گھر کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مجھے میرے کئی دکاندار حضرات نے لاکھوں میں پیسے دینے ہیں مگر سب ٹال مٹول کررہے ہیں۔ جن کے میں نے دینے ہیں وہ مجھے بہت زیادہ تنگ کررہے ہیں۔ خدارا کوئی وظیفہ بتائیےتاکہ میری زندگی میں بھی سکون آسکے۔ (ج،ر)
مشورہ:محترم آپ کو قرض کی واپسی اور گھریلو حالات کی بہتری اور زندگی میں سکون پانے کیلئے ایک انتہائی لاجواب وظیفہ عنایت کرتا ہوں۔ آپ ہر نماز کے بعد 41 مرتبہ

اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 545 reviews.