Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دل میں دبی خواہشات پوری ہونے کا عمل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

میں اپنی صحت اور اپنے مسائل سے اتنی مایوس ہوچکی تھی کہ کئی دفعہ خودکشی کا سوچتی اور پھر حرام موت کا سوچ کر رک جاتی کہ زندگی میں تو کچھ نہ ملا اپنی آخرت بھی خراب کرلوں۔ آپ کی اتنی شکرگزار ہوں کہ آپ نے عبقری کے ذریعے مجھے پھر سے جینے کی ہمت بندھائی۔

یاقہار کے فوائد پر پوری کتاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا شمارہ عبقری بہت ذوق وشوق سے کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں اورآپ کے دئیے گئے وظائف اور ادویات سےبہت فائدہ حاصل کیا ہے اور آپ کیلئے بہت دعا کرتی ہوں کہ آپ نے اس رسالہ کوصدقہ جاریہ بنا دیا ہے جس سے ہرخاص و عام فائدہ اٹھار ہا ہے۔آپ کے دئیے گئے بے شمار وظائف میں یاقہار سے میں نے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ مجھے اس اسم نے اتنا نوازا ہے کہ اگر میں لکھنے بیٹھوں تو اس پر پوری ایک کتاب بن جائے گی۔ مختصراً یہ کہ میں نے عبقری سے بہت فائدے حاصل کیے ہیں خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری کے عطا کردہ اس عمل نے بہت نوازا ہے۔ میں آپ کی ہمیشہ شکرگزار ہوں اور دعا کرتی رہتی ہوں۔ڈاڑھ ، دانت درد کیلئے: میرے پاس دانت درد سے افاقے کیلئے ایک وظیفہ ہے جس سے مجھ سمیت بہت سے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔ جس دانت یا ڈاڑھ میں درد ہو اسے پکڑ کر کم از کم سات مرتبہ یہ الفاظ بولیں۔’’ موسیٰ کامیاب شود، فرعون غرق شود‘‘انشاء اللہ چند مرتبہ یہ عمل کرنے سے ڈاڑھ درد بالکل ختم ہوجائے گا۔ (مسز جیلانی‘ بہاولپور)
سسرال میں عزت اور سکون پانے کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ ہر ماہ شوق سے پڑھتا ہوںخاص کر آپ کا آرٹیکل ’’حال دل‘‘ اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھنے کا بہت شوق ہے۔اس سلسلہ میں موجود وظائف نے ہماری بہت سی مشکلات حل کی ہیں ۔ اس حوالے سے ایک واقعہ قارئین کیلئے بھیج رہا ہوںشاید کوئی عمل کرے اور میرا بھی صدقہ جاریہ بن جائے۔ مشہور زمانہ وظیفہ یاقہار میں نے اپنی بہن پر آزمایا۔ ان کی شادی کو اڑھائی سال گزر گئے تھے لیکن سسرال میں تقریباً چھ ماہ بھی نہ رہی‘ دو بچوں کی پیدائش بھی ہمارے پاس ہوئی۔ سسرال والے عزت نہ دیتے تھے۔ وہاں جاتی تو رہنے نہ دیتے۔ میری بہن نےاور گھر والوں نے یاقہار کھلا پڑھا۔ میرا بہنوئی اور اس کی ماں خود آئے لے کر گئے۔ اب الحمدللہ اپنے گھر میں عزت و احترام کے ساتھ خوش ہے۔ اللہ ان کو اور ہر بیٹی، بہن کو اپنے گھر میں خوش و خرم اور عزت کے ساتھ رکھے۔ آمین ثم آمین۔ (جاوید اقبال‘ جھنگ صدر)
دل میں دبی خواہشات پوری ہونے کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً چار سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں‘ میں اپنی صحت اور اپنے مسائل سے اتنی مایوس ہوچکی تھی کہ کئی دفعہ خودکشی کا سوچتی اور پھر حرام موت کا سوچ کر رک جاتی کہ زندگی میں تو کچھ نہ ملا اپنی آخرت بھی خراب کرلوں۔ آپ کی اتنی شکرگزار ہوں کہ آپ نے عبقری کے ذریعے مجھے پھر سے جینے کی ہمت بندھائی۔ عبقری کے ایک شمارے میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک عمل چھپا تھا کہ سورۂ توبہ کی آخری آیات کی تسبیح اس طرح پڑھنی ہے کہ اپنے آپ کو تصور میں لائیں کہ آپ مدینہ منورہ میں اصحاب صفہ والی جگہ پر بیٹھے ہیں۔ اس سے میرے دو کام ایک ساتھ ہوئے ایک میری برسوں سے خواہش تھی کہ میں رمضان المبارک میں عمرہ کروں اور دوسری خواہش حضرت حکیم صاحب سے ملاقات کی تھی۔ الحمدللہ! یہ دونوں کام اس تسبیح کے پڑھنے کی وجہ سے ہوگئے۔ اس کے بعد ایک فائدہ یہ ہوا کہ اس وقت میری حالت یہ تھی کہ دن میں کئی کئی مرتبہ مجھے دورے پڑتے تھے اور یہ دن بدن بڑھتے ہی جارہے تھے۔ آپ سے وقت لے کر ملاقات کی تو آپ نے بتایا کہ بہت زیادہ شیطانی اثرات ہیں میں اپنے شوہر کے ساتھ آپ کے پاس آئی تھی آپ نے خاص طور پر میرے شوہر کو یہ تاکید کی تھی کہ آپ نے بھی پڑھنا ہے‘ جو بھی وظائف آپ نے بتائے وہ میں نے پڑھے اور ابھی تک پڑھ رہی ہوں میں نے یہ سب بہت دل جمعی سے پڑھا اور رو رو کر سجدوں میں بہت دل سے دعائیں بھی کیں۔ آپ سے پہلے بہت سے عاملوں کے پاس گئی لیکن کوئی فائدہ ہونے کے بجائے یہ دورے اور مسائل بڑھتے ہی جارہے تھے۔ آپ سے مل کر واقعی یہ لگا کہ اس دنیا میں اگر آپ جیسے لوگ نہ ہوں تو خودکشی کی شرح بہت زیادہ ہوتی۔ آپ کے پاس وقت کی کمی ہے یہ بھی آپ کا احسان ہے جو آپ وقت دیتے ہیں آپ کیلئے دل سے ہروقت دعائیں ہی نکلتی ہیں رب کریم آپ کے وقت میں اتنی برکت دے کہ جو بھی آپ سے ملنا چاہے وہ آسانی سے مل سکے۔ آمین!۔(ن،ک)
رزق میں وسعت کا راز علامہ صاحب نے بتادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھر والے گزشتہ اڑھائی سال سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہے ہیں اور اس میں موجود وظائف سے ہماری زندگی پہلے سےبہت آسان ہوگئی ہے۔ خاص کر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو گھر بھر کو بہت پسند ہے۔ میری والدہ نے علامہ لاہوتی پراسراری کابتایا ہوا وظیفہ کلمہ کے وظیفہ لا الہ الا اللہ کے تقریباً تیس سے زائد نصاب پڑھ لیے ہیں۔ (سترہزار مرتبہ پڑھیں تو ایک نصاب بنتا ہے) جس سے زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔ خاص کر اللہ نے رزق میں ماشاء اللہ بہت زیادہ وسعت عطا کردی ہے۔(عدیلہ السلام‘ راولپنڈی)
گھر سے چوہے‘ ٹڈیاں‘ کیڑے ‘ مکوڑے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا درس اور رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ ہمارے کچن میں چھوٹے چھوٹے دو چوہے تھے جو ہر چیز خراب کردیتے تھے۔ ہم نے گولیاں وغیرہ بھی رکھیں پر نہیں مرے۔ پھر میں نے سات دن اونچی آواز میں سورۂ الماعون پڑھی اس کے علاوہ میں جب بھی کچن میں کام کرتی علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ یاقہار پڑھتی رہتی۔ ایک بار ایسا ہوا کہ میں کچن میں کام کررہی تھی تو چوہا پھر رہا تھا میں نے دروازہ بند کردیا اور سارے سوراخ بھی بند کردئیے اور اللہ کاکرنا ایسا ہوا کہ میں نے ہاتھ سے وہ چوہا پکڑلیا اور جان چھوٹ گئی میں یاقہار پڑھتی رہی حتیٰ کہ دوسرا چوہا بھی میں نے ایسے ہی ہاتھ سے پکڑ لیا۔ اس کے بعد کچن میں بہت زیادہ مکھیاں، کیڑے، مکوڑے اور ٹڈیاں ہوتی تھیں ان کیلئے بھی میں نے یاقہار پڑھا اور وہ آہستہ آہستہ ختم ہوگئیں۔ (پ،ق)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 118 reviews.