Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

ہر حاجت روا کیلئے وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ وظیفہ نوکری، شادی ، محتاجی کیلئے، گھریلو جھگڑوں سے نجات، ہر قسم کی بندش ختم، اولاد نرینہ کیلئے، اس سے دشمن، دوست ہوجائے اور بندشیں کھل جائیں گی۔ طریقہ: اس کا طریقہ یہ ہے کہ دو نفل عورت ہویا مرد مسجد میں پاک ہوکر دو نفل پڑھ کر جہاں پر جس حالت میں بیٹھے ہوئے ہیں اسی حالت میں ہی رہنا ہے اس جگہ سے حرکت نہیں کرنی اور جو حاجت ہے دل میںرکھ کر (100) سو مرتبہ درج ذیل الفاظ کا ورد کریں۔ اپنی جگہ سے بالکل حرکت نہیں کرنی، اول و آخر درود شریف ضرور پڑھیں۔ ضروری ہے کہ عورت بھی مسجد میں یہ وظیفہ پڑھے۔عمل یہ ہے مرد، عورت کیلئے ایک ہی حکم ہے یہ وظیفہ صرف اور صرف مسجد میں ہی کریں۔ اس وظیفے کی اجازت عام ہے۔ وظیفہ:
100 دفعہ۔
(اختر محمود، گائوں پانڈک ہری پور ہزارہ)
میرے والد کے کچھ آزمودہ ٹوٹکے
کچھ نسخے جو میرے والد صاحب نے جب میں ان سے ملنے گئی تو انہوں نے مجھے دئیے کیونکہ انہیں حکمت کا شوق تھا۔ میرے والد محترم بہت ضعیف ہیں ان کیلئے دعا ضرور کیجئے گا۔ خشک کھانسی کیلئے: مغزبادام مقشر 7 عدد، مصری 2 تولہ گائے کا مکھن 2تولہ صبح کے ٹائم گھوٹ کر چٹائیں اور رات کے وقت بالائی کھلائیں ۔ جس کی ایک منٹ بھی کھانسی نہ رکتی ہو اسے ان شاء اللہ ایک ہی دن میں فائدہ ہوگا۔
حیرت انگیز نسخے: سرسوں کا تیل دن میں2یا3 بار مقعد کی اندرونی جانب لگانے سے ہر قسم کی کھانسی سے آرام آجاتا ہے۔ گہیوں سے کھانسی دور:گہیوں کو پائو بھر پانی میں جوش دیں جب تیسرا حصہ پانی رہ جائے تو اس میں ایک ماشہ نمک ملاکر چھان کر گرم گرم چائے کے طور پر پی لیں چند روز کے استعمال سے ہر قسم کی کھانسی دور ہوجائےگی۔
کھانسی دور:پھٹکڑی بریاں 1تولہ، کھانڈ دیسی1تولہ، دونوں کو باریک پیس کر چھوٹی چھوٹی پڑیا بنالیں ۔ ایک پڑیا خشک کھانسی والے کو دودھ سے اور ترکھانسی والے کو پانی سے کھلائیں انشاء اللہ پرانی سے پرانی کھانسی کو بھی آرام آجائے گا۔حبوب کالی کھانسی : رب السوس‘ گوند کیکر‘ نشاستہ گندم برابر وزن لے کر پانی سے دال مونگ کے برابر گولیاں بنالیں۔ ترکیب استعمال: ایک سے دوسال کے بچے کو ایک گولی اور بچے صحت مند ہوں تو دو گولی، صبح و شام پانی سے دیں۔ انشا ء اللہ پہلے روز ہی فائدہ نظر آئے گا ، کورس کی مدت 3 ماہ ہے۔ ذات الجنب کیلئے مفید: بخار نمونیہ کے مریضوں کو ہرگزقبض نہ ہونے دیں۔ مرغی کا ایک انڈا لے کرکسی محفوظ جگہ سنبھال کر رکھیے‘ ایک سال گزرنے پر جو کچھ انڈے سے نکلے باریک پیس کر محفوظ کرلیں۔ یہ انڈا ذات الجنب وغیرہ کیلئے مفید اور لاثانی ہے۔ خوراک صرف ایک چاول منقیٰ وغیرہ کے ساتھ نیم گرم پانی یا کسی عرق کے ساتھ پلادیں۔ عجب راز ہے۔ (بندی خدا)
میرا ذاتی تجربہ قارئین کے نام
کچھ عرصہ پہلے میں نے محلے کی مسجد میں نماز عصر ادا کی اور درس میں شرکت کیلئے قینچی سٹاپ پر آیا وہاں جو بسیں اورویگنیں آرہی تھیں وہ سواریوں سے بھری ہوئی تھیں۔ لوگ بسوں کے باہر تک لٹکے ہوئے تھے۔ بس کے اندر کھڑے ہونے کی جگہ نہیں تھی، دو تین بسیں تو رش کی وجہ سے اس خیال سے گزار دیں کہ کہیں درس میں پہنچنے میں دیر نہ ہوجائے کیونکہ میں نماز مغرب سے 10،15 منٹ پہلے پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہنچ بھی جاتا ہوں۔ یہ سوچ کر ایک بس میں مشکل سے سوار ہوگیا بس سٹاپ پر اور بس کے اندر میں مسلسل حضرت سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی وہ دعا جو آپ علیہ السلام نے مدین کے کنویں کے پاس پڑھی تھی ‘دعا یہ ہےاس دعا کو پڑھ رہا تھا۔ جب بس قینچی سٹاپ سے کوٹ لکھپت پل آئی تو میرے پیچھے والی سیٹ سے ایک سواری کھڑی ہوگئی۔ اس نے اگلے سٹاپ پر اترنا تھا سیٹ خالی تھی، اس پر کوئی سواری نہیں بیٹھ رہی تھی۔ تھوڑی دیر کے بعد سیٹ پر میری نظر پڑی تو سیٹ خالی تھی رش زیادہ تھا کافی دیر کے بعد میں اس سیٹ پر بیٹھ کر سوچنے لگا یہ تو سیدنا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا کا اثر ہے جو سواریوں کو یہ خالی سیٹ نظر نہیں آئی ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مغرب کی نماز سے پہلے درس میں پہنچ گیا۔ حضرت صاحب یہ دعا میں اکثر سفرمیں پڑھتا رہتا ہوں اس کا فائدہ بھی اللہ تعالیٰ دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے جو ہمیں نیک اعمال بتاتے رہتے ہیں۔( محمد رفیق‘ لاہور)

پاک فوج کے جوان کےچند تجربات قارئین کے نام
قرآن پاک کا ایک ایک حرف اپنے اندر طاقت کے بے شمار خزانے اور کرشمات سموئے ہوئے ہے۔ ان حروف کے جڑنے سے لفظ اور پھر الفاظ کے جڑنے سے قرآن کریم کی آیات تشکیل پائیں۔ آیات اور سورتیں وحی کی صورت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مختلف اوقات میں نازل ہوئیں اگر ہمیں ان آیات کی صحیح طاقت کا اندازہ ہوجائے تو ہماری زندگی کی بہت سی مشکلات کا حل چٹکی بجانے میں ہوجائے۔ قرآن پاک کی ایک انتہائی طاقتور آیت جوکہ سورۃ الانفال کی 17 ویں آیت کا حصہ ہے کا ذکر کرنا چاہوں گا جس کے پڑھنے سے ہمیشہ اللہ کی مدد آپ کے ساتھ رہے گی۔ وَمَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَلٰکِنَّ اللہَ رَمٰی(سورۃ الانفال:17) ترجمہ:’’ اور آپ نے خاک کی مٹھی نہیں پھینکی بلکہ وہ اللہ نے پھینکی تھی‘‘۔ جنگ بدر میں نبی کریم ﷺنے کنکریوں کی مٹھی بھر کر کافروں کی طرف پھینکی جسے ایک تو اللہ تعالیٰ نے کافروں کے مونہوں اور آنکھوں تک پہنچایا اور دوسرے اس میں یہ تاثیر پیدا فرمادی کہ اس سے ان کی آنکھیں چندھیا گئیں اور انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا تھا۔ یہ معجزہ اللہ کی مدد سے ظاہر ہوا اور مسلمانوں کی کامیابی میں بہت مددگار ثابت ہوا۔ اس آیت کی طاقت کو میں اور میرے احباب کئی دفعہ آزماچکے ہیں۔ مختصراً چند واقعات قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ 1۔ ہمارا یونٹ سیالکوٹ بارڈر پر تعینات تھا، میں روزانہ یہ آیت پڑھ کر (تین بار) مٹھی بند کرکے بارڈر کی طرف ایسے پھینکتا تھا جیسے مٹی پھینکی ہو۔ یقین جانیے پورے دو سال میں میرے یونٹ کا کوئی آدمی زخمی تک نہ ہوا جبکہ دشمن کے نقصانات ان گنت تھے۔ 2۔ میں نے خود اور باقی ساتھیوں نے یہ آیت پڑھ کر جب بھی اور کسی بھی قسم کا فائر کیا (رینج پر یا بارڈر پر) ہمیشہ نشانے پر لگا اور کبھی نشانہ خطا نہیں ہوا۔ 3۔ میرا یونٹ دو سال سے زیادہ عرصہ شمالی وزیرستان میں رہا۔ جن لوگوں کا فوج سے کوئی تعلق ہے وہ جانتے ہیں کہ وہاں سے آج تک کوئی بھی یونٹ بغیر نقصان کے واپس نہیں آیا۔ یعنی شہید یا زخمی ضرور ہوتے ہیں۔ میں چونکہ روزانہ یہ آیت یقین کے ساتھ پڑھ کر دشمن کی طرف مٹھی بند کرکے پھینکتا تھا الحمدللہ! یونٹ بغیر کسی نقصان کے واپس آیا۔ 4۔ دشمن نے ہمارے 2 سپاہی دوران سفر چھٹی سے واپس آتے ہوئے پکڑ لئے۔ یونٹ کے کچھ لوگوں نے ان کی حفاظت کیلئے مسلسل یہ عمل کیا اور اللہ کی مدد سے وہ دونوں سپاہی قید سے آزاد ہوکر بخیریت واپس آچکے ہیں۔ 5۔ کامیابی کیلئے: اگر بچوں پر پڑھ کر پھونک دیں تو کبھی کسی سے شکست کھاکر نہیں آئیں گے۔6۔ نہایت مشکل حالات یا صورت حال میں صرف تین بار پڑھنے سے خطرہ ٹل جاتا ہے۔7۔ اس کے علاوہ میں نے کئی بار آزمایا کہ دوران کھیل مخالف ٹیم کا کھلاڑی آئوٹ کروانا ہو یا اپنی ٹیم کا اسکور بڑھانا ہو تو یہ آیت پڑھ کرمٹھی پھینک دیں انشاء اللہ کام ہوجائے گا۔8۔ کسی مشکل مقدمہ میں ملوث جائز مدد کیلئے یہ آیت بہت کارآمد ثابت ہوچکی ہے۔ اوپر لکھے ہوئے تجربات میرے اپنے ہیں یا ذاتی مشاہدے میں ہیں کسی سے سنے سنائے نہیں ہیں۔ یقین کی دولت کے ساتھ آپ اس آیت کو پڑھیں اور اس کے کمالات دیکھیں۔ (محمد جمیل ابن منیر)
تین انچ قد انشاء اللہ گارنٹی سے
یہ ایکسرسائز یوگا کی ہے کرنی ایسے ہے کہ سیدھے کھڑے ہوجائیں اور ہاتھ اوپر کرلیں اور سارے جسم اور بازوؤں کا سارا زور اوپر کو لگائیں لیکن نیچے سے پاؤں اوپر کو نہیں اٹھانے پاؤں زمین پر ہی رہیں‘ پانچ منٹ تک اوپر کو زورلگاتے جائیں جیسے آپ کے ہاتھ چھت کو لگ جائیں گے۔ صبح وشام پانچ پانچ منٹ کریں جو جوان ہیں ان کا قد تین ماہ میں تین انچ قد بڑھ جائے گا اور جو بوڑھے ہیں ان کا بھی تین ماہ میں ایک انچ انشاء اللہ بڑھ جائے گا۔(محمد یوسف)
قد بڑھانے کا آزمودہ ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ 2012ء اکتوبر سے مسلسل پڑھ رہا ہوں اور جو پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں ان سب کو دیتا ہوں اور وہ اپنا بھی خرید تے ہیں اورفیض یاب ہورہے ہیں چونکہ میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میرے مریض بھی اسی رسالہ سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ 98 فیصد مریض آپ کی دوائی سے ٹھیک ہونے کی رپورٹ دیتے ہیں۔ قد بڑھانے کیلئے آپ کو درج ذیل نسخہ ارسال کررہا ہوں‘ میرے ایک رشتہ دار نے اپنی بچی کیلئے استعمال کیا اور اس کا قد بڑھ گیا اور اس کو بھی ایک حکیم صاحب بتایا تھا ۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: مصطگی کی لکڑی دس گرام( یہ دو قسم کی بتارہا تھا ایک انڈین جو سستی ہے ایک آسٹریلیا والی جو کچھ مہنگی ہے وہ استعمال کرنی ہے)‘ سنگھاڑا پچاس گرام‘ شقاقل مصری پچاس گرام‘ مصری پچاس گرام ‘ باریک سفوف بنالیں اورناشتہ اور کھانے کے بعد ایک چائے کا چمچ صبح اور ایک چائے کا چمچ رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ دو ماہ استعمال کرنا ہے‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ ( ڈاکٹر حاجی منظور احمد خان‘ کراچی)
چھوٹے قد سے پریشان ہوجائیں حیران
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ پر اللہ پاک کی کروڑوں رحمتیں اور برکتیں ہوں۔ اللہ پاک میرے مرشد کو، ان کی نسلوں کو اور ان کے مخلصین کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ (آمین)۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! قد بڑھانے کا یہ بہت آزمودہ عمل ہے‘ میری امی نے جس کسی کو دیا خاطر خواہ فائدہ ہوا۔ ھوالشافی: طاق اعداد میں کھجور لے کر اس کی گٹھلی نکال کر جتنا دودھ آپ آرام سے پی سکیں (ایک گلاس دودھ میں گیارہ کھجوریں لینی ہیں) ان کھجوروں کو دودھ میں گرائنڈ کرکے شیک بنالیں۔ صبح ناشتے سے پہلے اور شام کو بنا کر پئیں۔ انشاء اللہ ایک ماہ میں ہی فرق نظر آئے گا۔ (مدیحہ‘ لاہور)
میاں بیوی میں محبت کا مجرب عمل
ایک جوڑے میں مثالی محبت تھی‘ ایک دوسرے کے بغیر کھانا پینا بھی مشکل تھا۔ دونوں ملازمت کرتے تھے۔ جب گھر پہنچتے ایک دوسرےکو دیکھ کربہت خوش ہوتے‘ ان کے چہروں پر مسکراہٹ اور خوشی کےاثرات دیکھ کرلوگ یہ کہنے پر مجبور ہوتے کہ ان پر کسی نے محبت کا جادو کردیا ہے کیونکہ جب بھی دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ایسا معلوم ہوتا کہ یہ عرصہ سے بچھڑے ہوئے ملے ہیں۔ محبت کا راز معلوم کرنے پرانہوںنے بتایا کہ جب سے ہماری شادی ہوئی ہے ہم ایک دوسرے کو ہر کھانے پینے کی چیز پر سات مرتبہ اسم اعظم یَاوَدُوْدُ پڑھ کر دم کرکے کھلاتے ہیں جب اکٹھا کھانا کھاتے ہیں یا چائے پیتے ہیں تو سات سات مرتبہ یہی اسم اعظم پڑھ کر دم کردیتے ہیں۔ ہمارے اندر محبت بڑھتی چلی جاتی ہے۔ کبھی کسی مسئلے پر تلخی نہیں ہوتی‘ کمی بیشی اگر کسی مسئلہ میں ہوبھی جائے تو وہ بھی بُری نہیں لگتی ہمیں وہ بھی محبت کے پھول ہی نظر آتے ہیں یہ عمل جس کو بھی بتایا مجرب پایا۔ محترم حضرت حکیم صاحب میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔ (پوشیدہ)
بے حد مقوی مردو خواتین کیلئے یکساں مفید
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ سے میرا تعلق دو یا تین سال سے ہے۔ میرے پاس طاقت کا ایک لاجواب ٹوٹکہ ہے جس نے بھی آزمایا تعریف کیے بنا نہ رہ سکے میں یہ ٹوٹکہ عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ ھوالشافی: خالص شہد ایک کھانے کا چمچہ۔ زردی دیسی انڈا ایک عدد۔ دودھ گائے ایک پاؤ۔ دودھ کو جوش دینے کے بعد شہد ایک چمچ ملائیں اور پھر زردی ڈال کر چمچ ہلاتے جائیں یہاں تک کہ دودھ سفیدی مائل ہوجائے‘ واضح رہے زردی ڈالنے کے بعد دودھ سرخی مائل ہوجاتا ہے اس نسخے میں اجزاء خالص ہونے کی شرط لازمی ہے۔ قوت ہاضمہ اور قوت برداشت کے مطابق زردی اور شہد کی مقدار تین دن کے بعد دوگنی اور ہفتے کے بعد تگنی کی جاسکتی ہے۔ ورنہ پہلی مقدار ٹھیک ہے۔ شام یا عصر کے وقت استعمال زیادہ فائدہ دیتا ہے بنسبت صبح کے وقت کے۔ فوائد: بے حد مقوی باہ‘ محرک‘ مولد منی‘ رنگ نکالنے والا، دافع درد کمر‘ دافع سردی‘ مقوی حافظہ‘ مولد خون وغیرہ۔ عورتوں اور مردوں میں یکساں مفید ہے۔ چند ہفتے استعمال کریں۔ انشاء اللہ ایک بار استعمال کرنے کے بعد مہینوں کسی دوسری دوا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سردیوں میں گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں اور گرمیوں میں ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔ (احسان الرحمان‘ کوہاٹ سٹی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 115 reviews.