Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قربانی اور نیکیوں کےپہاڑ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص راہ الٰہی میں خالص نیت سے ایک جانور کی قربانی کرتا ہے اس کو اس قدر ثواب ملے گا جس کا شمار سوا اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کو بھی معلوم نہیں۔ چنانچہ قربانی کا ادنیٰ ثواب تو یہ ہے کہ پہلا قطرہ جو زمین پر گرتا ہے اس کے ثواب میں قربانی کرنے والےکو ستر درجے ملتے ہیں۔ دوسرے قطرے کے بدلے میں ستر نیکیاں پاتا ہے۔ تیسرے قطرے کے بدلے ستر گناہ اس کے مٹ جاتے ہیں اور چوتھے قطرے پر اس کے منہ کی ہوا جو تکبیر کہنے کے وقت نکلتی ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک سے زیادہ خوشبودار ہوگی۔ پانچویں قطرے پر اس کی زبان اور تمام جسم گناہوں سےایسا پاک ہوجائے گا کہ گویا آج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔ چھٹے قطرے پر اس کیلئے بہشت میں ایک شہر تیار کیا جائے گا۔ ساتویں قطرے پر قیامت کے دن مخلوقات کی سرداری پائے گا۔ آٹھویں قطرے پر اس کو اور اس کے گھر والوں اور ماں باپ کو بخش دیا جائے گا۔ نویں قطرے پر اس کے اور دوزخ کے درمیان ایک خندق حائل ہوجائے گی جس کا عرض پانچ سو برس کی راہ ہوگی۔ دسویں قطرے پر اس کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ گیارہویں قطرے پر اس کی نمازیں اور نیک دعائیں قبول ہوں گی۔ بارہویں قطرے پر اس کیلئے آتش دوزخ حرام ہوجائے گی۔ تیرہویں قطرے پر اس کو ستر ہزار حوریں ملیں گی۔ چودھویں قطرے پر اس کے نامہ اعمال میں ستر نبیوں کا ثواب درج کیا جائے گا۔ پندرھویں قطرے پر مرنے کے وقت ملک الموت اس کو مغفرت رحمت کی خوشخبری سنائے گا۔ سولہویں قطرے پر جانکنی کی سختی اس پر آسان ہوگی۔سترہویں قطرے پر اس کو طوق زنجیر کے عذاب سے آزادی عطا فرمائے گا۔ اٹھارہویں قطرے پراس کو ستر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملےگا۔ انیسویں قطرہ پر پل صراط سے گزرنے کیلئے اس کو ایک براق ملےگا جس پر سوار ہوکر چشم زدن میں داخل بہشت ہوجائیگا۔ بیسویں قطرے پر قیامت میں حساب و کتاب کے وقت اس پر رحمت الٰہی نازل ہوگی۔ اکیسویںقطرے پر اس کے چھوٹے بڑے تمام گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔ بائیسویں قطرے پر اس کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جب کہ تمام لوگ دھوپ میں ہونگے اپنے عرش کے سایہ میں جگہ دیگا۔(تذکرۃ الواعظین) (بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ)
حج اور عمرہ پر جانیوالے اپنے لمحات کو قیمتی سے قیمتی تربنائیں اور دوسروںکو بھی یہ انمول تحفہ دیں۔
’’حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ‘‘
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ روحانی نسخے اور بہت کچھ اس کتاب میں پڑھیں!
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے
صرف یہی نمبر 0332-7552382

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 112 reviews.