Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری آپ سے پہلی درخواست ہے کہ ہمیشہ جب آپ سب کی زندگی کی دعا کرتے ہیں تو دعا کیا کیجئے کہ میرے سر پر آپ کا اور میرے والدین کا سایہ اللہ پاک کے کرم سے قائم رہے کیونکہ بس پتہ نہیں کیوں مجھے ہروقت یہ پریشانی ہوتی ہے کہ کہیں آپ میری کسی حماقت کی وجہ سے مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں اور ایسے ہی والدین بھی۔ دعا کیجئے میں آپ سے بے حد مخلص رہو‘ بے حد احترام کروں‘ اتنا زیادہ احترام جیسے آپ نے اپنے پیرومرشد کا کیا اور حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے استاد کا کیا کیونکہ میں ایسے ماحول میں ہوں کہ یہاں کرتب دکھانے والے اور آپ کی برائی کرنے والے بہت ہیں مگر میں ایسے میں چاہتی ہوں کہ کوئی میرے سامنے اگر ہیرے بھی جنت کےلائے اور کہے کہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو یعنی اپنے استاد کو چھوڑ دے تو میں کہوں کہ جیسے نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا اللہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہ اگر تم میرے دائیں ہاتھ میں سورج اور بائیں ہاتھ میں چاند بھی دے دو تو میں تب بھی رب کو رب ماننے سے باز نہیں آؤں گا۔ حضرت میں بہت اذیت محسوس کرتی ہوں اگر غلطی سے بھی لوگوں کے ورگلانے سے دل میں ہی آپ کے لیے میل لے آؤں تو مجھے دل کرتا ہے کہ اس دل کو باہر نکال دو اور کاش کوئی تشتہ سکینہ ہوتا میرا دل دھل جاتا کہ اس میں کوئی گناہ اور گمان باطل نہ آپائے۔ میں اپنے بیہودہ خیالات اور کبھی کبھی گالی دینے کی عادت سے شدید تنگ ہوں۔ حضرت! مجھے آپ کی بہت بہت بہت بہت بہت زیادہ اچھے والی مریدنی بننا ہے۔ میں گزشتہ جمعرات حاضر نہ ہوسکی جس کا مجھے ہر لمحہ بہت زیادہ دکھ ہے کیونکہ میری والدہ کی صحت کچھ خراب تھی اور مجھ اکیلی کو راستے نہیں آتے‘ والدہ کی انگلی پکڑ کر چلنے والی لڑکی ہوں‘ وہ میرے ساتھ اکیڈمی جاکر تھک جاتی ہیں‘ بولتی ہیں بی اے کرلو تو پھر آرام سے تسبیح خانہ جایا کریں گے۔ بس آپ میرے لیے دعا کیجئے کہ میں کامیاب ہوجاؤں۔ میری تیاری کچھ اچھی نہیں مگر آپ اکثر کہتے ہیں کہ جب نسبت اچھے اور سچے لوگوں سے ہوجائے تو معاملے حل ہوجایا کرتے ہیں تو بس محنت بھی ہے اورآپ سے تعلق بھی میرا یقین ہے کہ آپ کی یہ مریدنی اللہ کے حکم سے اور آپ کی دعا سے اور والدہ کی اس (باقی صفحہ نمبر 37 پر)
(بقیہ:روحانی کیفیت)
محنت پر کہ وہ روز میرے ساتھ پل چڑھتی ہیں اور پھر اترکر مزید پندرہ منٹ کے فاصلے تک چلتی ہیں‘ بس اللہ میری لاج رکھ لے گا اور میں انتہائی اچھے نمبرز سے کامیاب ہوجاؤں گی۔ الحمدللہ! مراقبہ کرتی ہوں‘ جب بیٹھوں تو عجیب بجلی سی جسم میں محسوس ہوتی ہے اور آنسو جاری ہوجاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ الحمدللہ! سارا دن تسبیح پڑھتی ہوں‘ قرآن کی تلاوت بھی اب کرتی ہوں۔ روزانہ گھر میں درس لگا کر سنتی ہوں۔ کشف المحجوب کے درس بھی سنتی ہوں۔ آپ کو‘ آپ کے گھر والوں اور دفتر عبقری کے عملے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 108 reviews.