Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پاک فوج کے جوان کے گھر کی حفاظت کا خدائی انتظام

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

1969ء کی بات ہے ہم منڈے گائوں میں رہ رہے تھے ہمارا گھر گائوں کے ایک طرف تھا ایک گلی ہمارے دو گھروں کو گائوں سے علیحدہ کرتی تھی۔ میں ان دنوں چکلالہ ائیر بیس (اب نور خان ائیربیس) میں سروس کررہا تھا۔ میرے والد صاحب جلال پور شریف کے نزدیک کیپر تھے اور بھائی روزگار کی تلاش میں کراچی ہوتا تھا سردی کا موسم تھا راتیں لمبی تھیں ان دنوں گائوں میں چوریاں بہت ہورہی تھیں۔ ہم تھے تو غریب مگر ایک پردہ بنا ہوا تھا اسی لئے چور ہمارے گھر بھی آئے مگر اللہ نے دعائوں کی برکت سے بچالیا۔ وہ اس طرح کہ جب گھر چھٹی پر گیا تو میری بیوی نے مجھے بتایا کہ رات کافی گزر چکی تھی ابھی میں سوئی نہیں تھی (گھر میں میری بیوی، دو بچیاں اور میری دو بہنیں ہوتی ہیں) کہتی ہے کہ میں نے آواز سنی کہ کوئی گھر کی چار دیواری کو پھلانگ کر ہمارے گھر گھس آیا ہے۔ میں نے یہ جتانے کیلئے کہ گھر میں کوئی مرد ہے کہا کہ اٹھو ہمارے گھر میں کوئی آدمی گھس آیا ہے شاید اس نے سنا نہ ہوگا اتنے میں اس نے ہماری چھت والے دروازے کو دھکا لگانا شروع کردیا پھر میں نے بلند آواز سے کہا اٹھو کوئی بندہ (چور) آیا ہے۔ اب چور نے بھی سن لیا اور اللہ نے اس کے دل میں بات ڈال دی کہ واقعی اس گھر میں مرد بھی ہے اور وہ واپس چلا گیا اور اگر وہ چور ایک بار دروازے کو اور دھکا لگاتا تو وہ کھل جاتا۔ خیر وہ بندہ دیوار پھلانگ کر جس راستے سے آیا تھا اسی راستے سے واپس چلا گیا۔ میری اہلیہ کہنے لگی جس دوران یہ واقعہ ہوا میں مسلسل اللہ پاک سے دعا کررہی تھی کہ ہماری عزت و آبرو اور ہمارے گھر کی حفاظت فرما‘ میرے شوہرملک کی سرحدوں کی حفاظت میں معمور ہیں تو ہمارے گھر کی حفاظت فرما اور اللہ تعالیٰ نے ایک کتا ہماری حفاظت کیلئے بھیج دیا اور وہ کتا ہماری چھت پر چل رہا تھا، چور کو شاید سمجھ آگئی تھی کہ اگر کوئی آدمی گھر پر ہوتا تو اس نے باہر نکلنا تھا۔ اب چور نے دوبارہ گھر میں گھسنے کی کوشش مگر کتا جو چھت پر تھا چور جب بھی اندر آنے کی کوشش کرتا وہ کتا بھونکنا شروع کردیتا اور چور ناکام واپس لوٹ گیا اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے گھر کو بچالیا۔ میری بیوی کہتی ہے کہ چھت پر کتے کی چلنے کی دھمک اور بھونکنے سے پتہ چلتا تھا کہ اتنا بڑا کتا ہے کہ ایسا ہمارے پورے گائوں میں نہیں ہوگا۔ (غ۔ا، چکوال)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 105 reviews.