محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چنبل کے علاج کیلئے ایک انتہائی لاجواب نسخہ ہے۔ لاہور کے ایک عمر رسیدہ حکیم صاحب نے یہ نسخہ بتایا تھا۔ میرے پاؤں پر نا ختم ہونے والی خارش چنبل تھی اور پانی بھی رستا تھا‘ بند جوتے نہیں پہن سکتا تھا‘ سلیپر میں کالج جاتا تو اچھا نہیں لگتا تھا۔ آج چالیس سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا پھر کبھی یہ تکلیف نہیں ہوئی۔ ھوالشافی: ہڑہڑ بازار سے دس روپے کی خرید لیں‘ یہ سخت قسم کی سبز زردی مائل ہوتی ہے۔ لیموں کو صاف فرش پر نچوڑ لیں اور اس کے بعد ہڑہڑ ہاتھ میں پکڑ کر جہاں لیموں نچوڑا تھا وہاں ہڑہڑ ہاتھ سے رگڑتے جائیں۔ یہ سبز رنگ کا لعاب بن جائے گا۔ انگلی سے چنبل داد والی جگہ پر بلاناغہ بنائیں اورلگائیں۔ نوٹ: یہ نسخہ جب تک استعمال کریں زخم پر پانی ہرگز نہ لگنے دیں۔ صبر آزما نسخہ ہے مگر نتیجہ سوفیصد ہے۔ ہڑہڑ ضروری نہیں کہ سارا کا سارا رگڑا جائے بس جس قدر چار پانچ منٹ میں لیموں کے رس پر گھسائیں یہ ہی لگائیں یہ عمل رات کو سوتے وقت ضرور کریں کہ دیر تک رات کو یہ لعاب لگا رہے اور دن کو بھی لگائیں پانی کا سختی سے پرہیز ہے۔ وضو کے وقت مسح کرنا کافی ہے۔(فیاض احمد قریشی‘ پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں