Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

مالی فائدہ: میری بھابھی نے دیکھا کہ انگور کی بیلوں پر بہت زیادہ انگور ہیں اور انار کا درخت ہے، اس پر انار موجود ہیں کچھ انار تو ٹھیک ہیں مگر کچھ اناروں کو جب وہ ہاتھ لگاکر دیکھتی ہیں تو وہ خالی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر عجیب و غریب خواب دیکھتی ہیں جن میں خون وغیرہ نظر آتا ہے۔ (ماریہ‘ ساہیوال)
تعبیر: آپ کی بھابھی کے خواب کے مطابق انہیں بہت مالی فائدہ ہونے کا اشارہ ہے لیکن اگر حاصل شدہ مال کو اللہ پاک کے بتائے ہوئے طریقوں سے خرچ نہ کیا تو یہ فائدہ عارضی ثابت ہوگا۔ واللہ اعلم!
شیر کا پیار: میں نے دیکھا کہ ایک شیر اور میں ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، ہم ایک باغ میں ہوتے ہیں شیر پیار سے میرا بازو اپنے منہ میں ڈال لیتا ہے اور پیار کرتا ہے پھر ہم دونوں گھر کی طرف چل دیتے ہیں۔ (شوکت‘ گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو کسی صاحب حیثیت، اثر و رسوخ رکھنے والے شخص کی مصاحبت حاصل ہوگی، جس سے آپ خوب فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ واللہ اعلم!
محبت کا تعلق: میں نے دیکھا کہ میری بہن گھر میں آئی ہوئی ہے میری بیوی اس کے پاس بیٹھی ہے اور میری بھابھی مجھ سے چھپاکر اس کیلئے روٹی اور سالن لے کر جارہی ہے، میں اسے دیکھ کر ہنسنے لگتا ہوں۔ (س۔الف: لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے اور آپ کی بہت کے بچوں میں رشتہ اور محبت کا تعلق مضبوط ہوگا۔ واللہ اعلم!
میدان میں بھینسیں: میں نے دیکھا کہ میں بازار سے واپس آرہی ہوں، میرے ہاتھ میں کتاب ہے، میرے ساتھ اور بھی لڑکیاں ہیں شاید میری بڑی بہن بھی میرے ساتھ ہے۔ میں نے کپڑے نکھرے ہوئے پہنے ہیں اور اچھی طرح سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ ہم راستے میں ایک گرائونڈ میں سے گزرتے ہیں، گرائونڈ میں بہت ساری کالے رنگ کی بھینسیں ہیں، وہاں اور بھی لڑکیاں ہوتی ہیں۔ ایک بھینس کی طرف دیکھتی ہوں تو اچانک میرے منہ سے بے اختیار چیخ نکل جاتی ہے۔ میں کہتی ہوں کہ میں ان بھینسوں کے پاس ایک منٹ نہیں رکوں گی۔ میں تیز تیز چلنا شروع کردیتی ہوں۔ داہنی طرف سے کسی لڑکی کی آواز آتی ہے کہ اگر بھینس میرے پیچھے بھاگ رہی ہوتی تو اب تک مجھ سے ٹکرا جاتی پر نہیں ٹکرائی پھر میں گرائونڈ پار کرلیتی ہوں۔ (فرحین‘ لاہور)
تعبیر: خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اللہ پاک نے کسی بڑی مصیبت میں پھنسنے سے بچالیا ہے جوکہ آپ کے گھر والوں کی غلطی سے آپ پر آسکتی تھی۔ بہتر ہوگا بطور شکرانہ دو نفل ادا کریں اور صدقے کے طور پر حسب توفیق کچھ گوشت کسی مستحق کو دے دیں اور ہر نماز کے بعدیَاحَفِیْظُ 19 مرتبہ پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
صحن کعبہ: میں نے دیکھا کہ میں مسجد الحرام میں موجود ہوں، میں اپنے آپ کو صحن کعبہ میں پاتی ہوں، میرے ساتھ میری امی اور خالہ بھی ہوتی ہیں، اچانک خانہ کعبہ کی ایک طرف سے لوگ بالکل ہٹ جاتے ہیں، میں اپنی امی سے کہتی ہوں کہ اس وقت رش کم ہوگیا ہے، میں امی کے ساتھ تیزی سے آگے جاتی ہوں اور خانہ کعبہ کے غلاف سے لپٹ جاتی ہوں۔ ہم دونوں غلاف کعبہ کو پکڑتے اور چومتے ہیں پھرلوگوں کا ہجوم آتا تو ہم رش سے نکلتے ہیں۔ (ش،ت۔پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی دلی مراد جلد پوری ہوگی اور آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی کے آنے کا بھی اشارہ ہے۔ آپ پنج وقتہ فرض نمازوں کے بعداَللہُ کَافِیْ 21 مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
میرا نکاح ہوگیا: میں نے دیکھا کہ میرا نکاح ہوگیا ہے اور ہم کسی اور کے گھر میں ہیں، وہاں پر شاید میرے ددھیالی رشتے دار موجود ہوتے ہیں، پھر دیکھا کہ وہاں پر ہال میں دستر خوان بچھا ہوا ہے، سارے مرد کھانا کھارہے ہوتے ہیں اور میری پھپھو جن کا انتقال ہوچکا ہے وہ بھی بیٹھی ہوئی ہیں، وہ بہت خوش ہوتی ہیں اور مجھے گلے لگاکر مبارکباد دیتی ہیں، پھر میں دوسرے کمرے میں جاتی ہوں، وہاں میری کنزنز موجود ہوتی ہیں۔ وہ پوچھتی ہیں کہ کہاں جارہی ہو؟ کہتی ہوں کہ نکاح کے شکرانے کے نفل پڑھ کے آتی ہوں مگر مجھے جائے نماز نہیں ملتی۔ (سلمیٰ‘خانیوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کی دلی مرادیں اور دعائیں قبول ہوں گی اور تمام اہم کاموں میں غیبی مدد حاصل رہے گی، اگرچہ بعض مواقع پر ظاہری رکاوٹیں نظر آئیں گی لیکن یہ رکاوٹیں خود بخود دور ہوتی جائیں گی، نیز اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ شادی کے بعد کی زندگی بھی بہت خوشگوار گزرے گی۔ واللہ اعلم!
مالی پریشانیوں کا اندیشہ: میں نے دیکھا کہ میں اپنی دکان پر موجود ہوں، اتنے میں میرے دو بھائی وہاں آجاتے ہیں، ان میں سے ایک بھائی مجھے دکان خالی کرنے کیلئے کہتا ہے، اس کی یہ بات سن کر میں پریشان ہوجاتی ہوں اوررونے لگتا ہوں، میں اپنے دوسرے بھائی کے پاس جاتا ہوں، وہ بھی میری بات نہیں سنتا، پھر میں ساتھ والی دکان کے مالک کے پاس جاتا ہوں، وہ بھی دوسری طرف منہ پھیر لیتا ہے اور میں پریشانی میں ادھر اُدھر ٹہلنے لگتا ہوں۔ (فراز‘کوہاٹ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ مالی پریشانیاں آپ کو درپیش آئیں گی، تاہم اس بات پر آپ کو متوجہ کیا گیا ہے کہ دنیاوی جدوجہد پر ہی اکتفا کرنا سخت غلطی ہوگی بلکہ ان پریشانیوں سے نکلنے کیلئے اللہ پاک کے دربار میں بھی رجوع کرنے سے خلاصی ملے گی۔ آپ کثرت سے استغفار پڑھا کریں اور حسب توفیق کچھ صدقہ و خیرات بھی کرتے رہیں نیز بعد نماز عشاء ایک بارسورۂ واقعہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
مہندی اور چوڑیاں: میں نے دیکھا کہ میرا چھوٹا بھائی سوکھی مہندی کا ایک ڈبہ لے کر آیا اور کہنے لگا کہ یہ مہندی میں اپنے سر پر لگانے کیلئے لایا ہوں اور کہتا ہے کہ اس ڈبے کے اندر چوڑیاں بھی ہیں۔ میں کہتی ہوں چوڑیاں مجھے دے دو مگر وہ مجھ سے ڈبہ دور لے جاتا ہے پھر بھی میں زبردستی اس ڈبے میں ہاتھ مار کر چوڑیاں نکال لیتی ہوں۔ چوڑیاں آدھی کالے رنگ کی ہیں اور آدھی نیلے رنگ کی، جنہیں میں اپنے ہاتھ میں ڈال لیتی ہوں، فیروزی رنگ کے دو کڑے اس کے آخر میں ہیں اور ایک اوپر ہے۔ میں سوچتی ہوں ایک اور کڑا مل جائے پھر میرے بھائی کی آواز آتی ہے باقی چوڑیاں (س) نے لے لی ہیں (میری بڑی بہن) میں سوچتی ہوں اس نے کون سی چوڑیاں پہننی ہیں۔ میں اس کا ایک کڑا اٹھالیتی ہوں۔ (منیربٹ‘ایبٹ آباد)
تعبیر: اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کے تمام اہم کام بخوبی اور بڑی آسانی سے طے پاجائیں گے اور دیگر بہنوں کے مقابلے میں دہری خوشیاں اور کامیابیاں ملنے کا بھی اشارہ ہے۔ آپ روزانہ بعد نماز فجر ایک مرتبہ ’’ سورہ قریش‘‘ کی تلاوت کو اپنا معمول بنالیں۔ واللہ اعلم! 
سخت بندش کا عمل
خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک بڑے کمرے میں ہوں اور وہاں بہت سے لوگ بیٹھے ہیں، اچانک میری نظر اپنی ماں کے کزن پر پڑتی ہے، وہ مجھے دیکھ کر مسکرارہا ہے مگر میں غصے اور نفرت سے اسے دیکھتی ہوں۔ کچھ دیر بعد وہ پیچھے سے آکر مجھے اپنے بازوئوں میں جکڑ لیتا ہے۔ میں اپنی پوری طاقت سے اس کے بازو پر دانتوں سے کاٹتی ہوں۔ میں اپنے آپ کو چھڑا لیتی ہوں، اس کے بعد میں اپنے آپ کو ایک اور جگہ کھڑا دیکھتی ہوں، مجھے اپنی شلوار میں سرسراہٹ سی محسوس ہوئی۔ میں نے اپنی پہنی ہوئی شلوار کو دونوں طرف سے جھاڑا، اس میں سے چھوٹے چوہے اور مینڈک سے کچھ بڑی چیز نکل کر زمین پر گری۔ میں نے سمجھا یہ چوہا ہے مگر جھک کر دیکھا تو وہ چھوٹے چوہے کے سائز کے دو خنزیر تھے جوکہ آپس میں سختی سے ایک دوسرے میں پیوست ہوئے نظر آرہے تھے۔ (ش۔ن: سکھر)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی والدہ کے مذکورہ کزن کی طرف سے آپ پر سفلی کے عمل کے ذریعے سخت بندش کی گئی تھی جس کی کاٹ تاحل نہیں ہوسکی۔ تاہم اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ بندش ختم ہوسکتی ہے، اگر آپ ہمت سے کام لیں۔ آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دینے کے بعد روزانہ بعد نماز فجر بیری کے سات پتوں پر سورہ فاتحہ، آیت الکرسی اور آخری چار قل 41-41 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور انہیں سل، بٹے سے پیس کر پانی میں ملالیں اور چند گھونٹ یہ پانی پی کر بقیہ پانی سے اس طرح غسل کریں کہ پانی گندی نالی میں نہ جائے۔ 40 دن یہ عمل پابندی سے کریں، ان شاء اللہ بندش کی کاٹ ہوجائے گی۔ (ایام کے دن بعد میں پورے کرلیں) واللہ اعلم!

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 093 reviews.