Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شانِ نماز

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

(نزہۃ المجالس) حدیث کی کتابوں میں نماز کے بارے میں بہت ہی تاکید اور بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں‘ چند کا ترجمہ لکھا جاتا ہے۔ 1۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ اللہ عزوجل نے میری امت پر سب چیزوں سے پہلے نماز فرض کی اور قیامت میں سب سے پہلے نماز ہی کا حساب ہوگا۔ 2۔ نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرو‘ نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرو‘ نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔ 3۔ مسلمان اور کفر کے درمیان فرق نماز ہی ہے۔ 4۔ اسلام کی علامت نماز ہے جو شخص دل کو فارغ کرکے اور اوقات اور مستحبات کی رعایت رکھ کر نماز پڑھے وہ مومن ہے۔ 5۔ جب آدمی نماز میں داخل ہوتا ہے تو حق تعالیٰ جل شانہٗ اس کی طرف پوری توجہ فرماتے ہیں جب وہ نماز سے ہٹ جاتا ہے تو وہ بھی توجہ ہٹالیتے ہیں۔ 6۔ جب کوئی آفت آسمان سے اترتی ہے تو مسجد کے آباد کرنے والوں سے ہٹ جاتی ہے۔ 7۔ اگر آدمی کسی وجہ سے جہنم میں جاتا ہے تو اس کی پیشانی پر آگ سجدے کی جگہ کو نہیں کھاتی۔ 8۔ سب سے زیادہ پسندیدہ عمل اللہ کے نزدیک وہ نماز ہے جو وقت پر پڑھی جائے۔ 9۔ اللہ عزوجل کو آدمی کی ساری حالتوں میں سب سے زیادہ پسند یہ ہے کہ اس کو سجدہ میں پڑا ہوا دیکھیں کہ پیشانی زمین پر رگڑ رہا ہے۔ 10۔ نمازی شہنشاہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور یہ قاعدہ ہے کہ جو دروازہ کھٹکھٹاتا رہے تو کھلتا ہی ہے۔ 11۔ نماز کا مرتبہ دین میں ایسا ہی ہے جیسا کہ سر کا درجہ ہے بدن میں۔ 12۔ نماز دل کا نور ہے‘ جو اپنے دل کو نورانی بنانا چاہے (نماز کےذریعے) بنالے۔ 13۔ جو شخص اچھی طرح وضو کرے اس کے بعد خشوع و خضوع سے دو یا چار رکعت نماز فرض یا نماز پڑھ کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہے اللہ تعالیٰ شانہٗ معاف فرمادیتے ہیں۔ 14۔ زمین کے جس حصہ پر نماز کےٖذریعہ سے اللہ کی یاد کی جاتی ہے وہ حصہ زمین کے دوسرے ٹکڑوں پرفخر کرتا ہے۔ 15۔ جو شخص ایک فرض نماز ادا کرے اللہ عزوجل کے ہاں ایک مقبول دعا اس کی ہوجاتی ہے۔ 16۔جو پانچ وقت نمازکا اہتمام کرتا رہے اس کی رکوع و سجود اور وضو وغیرہ کو اہتمام کے ساتھ اچھی طرح سے پورا کرتا رہے جنت اس کیلئے واجب ہوجاتی ہے اور دوزخ اس پر حرام ہوجاتی ہے۔ 17۔ مسلمان جب تک پانچ نمازوں کا اہتمام کرتا رہتا ہےشیطان اس سے ڈرتا رہتا ہےاور جب وہ نمازوں میں کوتاہی کرنے لگتا ہے تو شیطان کو اس پرجرأت ہوجاتی ہے اور اس کے بہکانے کی طمع کرنے لگتا ہے۔ (فضائل اعمال ص366، باب اول)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 087 reviews.