پوری سورۃ فاتحہ اکتالیس بار پڑھ کر مریض کی آنکھوں پر دم کردیں انشاء اللہ آنکھوں کا درد اور سرخی وغیرہ سب شکایتیں ختم ہوجائیں گی۔ مکمل صحت مند ہونے تک روزانہ یہ عمل کرتے رہیں کیونکہ اللہ پاک نے سورۃ فاتحہ میں مکمل شفاء رکھ دی ہے۔
آج کل کے حالات میں آنکھوں کی بیماریاں عام ہیں کہیں آنکھوں کے دکھنے کی شکایت ہورہی ہے تو کہیں آشوب چشم سے لوگوں کا پالا پڑ رہا ہے۔ آنکھوں کی تمام بیماریوں کیلئے قرآن پاک سے خاص عمل حاضر خدمت ہیں، ان پر عمل کریں تاکہ آنکھوں کے دئیے ہمیشہ روشن رہیں اور سکون ملے۔ عمل اول: پانچوں فرض نمازوں کے بعد اول آخر تین دفعہ درود شریف پڑھ کر اس آیت کو سات دفعہ پڑھیں اور ہاتھوں کے انگوٹھوں پر دم کرکے آنکھوں پر لگالیں۔ اس کی برکت سے ان شاء اللہ آنکھیں کبھی نہیں دکھیں گی اور دکھ رہی ہیں تو بہت جلد تندرست ہوجائیں گی۔ آیت مبارکہ یہ ہے عمل دوم: نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان سورۃ الملک پڑھ کر دم کرنا آشوب چشم کیلئے نہایت مفید ہے۔ عمل سوم: پوری سورۃ فاتحہ اکتالیس بار پڑھ کر مریض کی آنکھوں پر دم کردیں انشاء اللہ انکھوں کا درد اور سرخی وغیرہ سب شکایتیں ختم ہوجائیں گی۔ مکمل صحت مند ہونے تک روزانہ یہ عمل کرتے رہیں ۔ اگر آنکھ میں زخم ہوجائے یا چوٹ لگ جائے تو اس کیلئے سورۃ ھمزۃ تین دفعہ پڑھ کر آنکھوں کے زخم پر دم کردیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ جس شخص کی نظر کمزور ہوگئی ہو اور کم دکھائی دینا شروع ہوجائے تو وہ اول آخر درود ابراہیمی ہر فرض نماز کے بعد اس آیت مبارکہ کو دس مرتبہ پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ بینائی بحال ہوجائے گی اور روزانہ پابندی سے پڑھنے سے دن بدن نظر میں بہتری کے آثار پیدا ہوناشروع ہوجائیں گے۔ آیت مبارکہ یہ ہے:
حسب منشا اپنی پسند کی شادی کرنے کیلئے نافع عمل
انسان کی شروع ہی سے یہ فطرت رہی ہے کہ وہ اپنی مرضی اور پسند سے لڑکی یا لڑکے کی شادی کرے، یہ فطری عمل ہے یہ کوئی ناجائز بات نہیں لیکن بعض اوقات انسان کی یہ خواہش پوری ہوجاتی ہے اور بعض اوقات اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ چونکہ یہ فطری عمل جائز ہے اس بارے میں بھی اللہ پاک نے ہمارے اس مسئلے کو حل کردیا ہے کیونکہ قرآن پاک میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ اپنی پسند کی جگہ شادی کرنے کیلئے قرآن کی اس آیت کو ہر نماز کے بعد اول و آخر درود شریف 33 مرتبہ پڑھ لیا کریں اور عشاء کی نماز کے بعد 333 مرتبہ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ یہ جائز مقصد ضرور پورا ہوگا ۔ آیت مبارکہ یہ ہے:
اللہ پاک ہمیںآیت مبارکہ کو پڑھنے کی توفیق نصیب کرے۔ آمین! حسب منشا شادی کیلئے دوسرا عمل یہ ہے کہ اتوار کی رات جسے ہم آج کل گولڈن نائٹ کہتے ہیں اور نیک اعمال کی طرف بہت کم جاتے ہیں اس رات عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نفل خلوص سے پڑھیں یعنی سورۃ توبہ کی آخری دو آیات دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد اکیس اکیس مرتبہ پڑھیں پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 21 مرتبہ یہ آیت پڑھنی ہے اور دوسری رکعت میں بھی یہی آیت اکیس مرتبہ پڑھنی ہے۔ نماز کے بعد سجدہ میں جاکر خلوص نیت سے دعا کریں ان شاء اللہ حسب منشاء شادی کا عمل ہوگا ہر پریشانی دور ہوجائے گی اگر ایسا نہیں کرسکتے تو دوسرا عمل یہ ہے کہ سورۃ قدر بنولہ کے 21 دانوں پر پڑھنا شروع کردیں۔ اور ایک دفعہ پڑھنے کے بعد ایک دانہ اٹھا کر آگ میں پھینک دیں اور 21 دانے جلانے کے بعد یہ سورۃ بھی 21 مرتبہ مکمل ہوجائے گی۔ یہ بہت زبردست عمل ہے ان شاء اللہ ایک دفعہ میں ہی مسئلہ حل ہوجائے گا۔ آزما کر دیکھ لیں۔ اگر کسی کی اولاد نافرمان ہوگئی ہو اور خلاف شرع کام کرنے لگے تو اس کےلئے لڑکے یا لڑکی جو نافرمان ہوگئے ہوں ان کی والدہ یا والد دن میں کسی نماز کے بعد 300 بار روزانہ اس اسم الٰہی کو پڑھیں ان شاء اللہ بیٹا یا بیٹی فرمانبردار ہوجائیں گے، اسم الٰہی یہ ہے: ۔ (بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں