Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہم زندہ قوم ہیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

(حکیم ضیا ء الرحمٰن‘ ملتان)

ستمبر! تاریخ پاکستان کا ایک یادگار مہینہ‘ جب پاکستانی قوم پر یہ بھید کھلا کہ جذبہ زندہ ہو تو بڑی سے بڑی مشکل بھی آسان ہوجاتی ہے۔ جب ہندوستانی حکمرانوں پر یہ بھید کھلا کہ پاکستانی قوم میں میدان جنگ میں داد شجاعت دینے والا وہی جذبہ موجود ہے جو آج سے چودہ سو سال پہلے نبی آخر الزمان ﷺ نے ایک آوارہ و گمراہ قوم میں اپنے عمل اور زبان سے بیدار کیا تھا۔ اس دن پاکستانی قوم نے یہ ثابت کردیا کہ کفر کی عددی قوت اور اسلحہ کی برتری کے باوجود ہم ایک متحد اور ایمان کی حرارت رکھنے والی ایسی مضبوط چٹان ہیں جس سے سر تو ٹکرایا جاسکتا ہے اسے ریزہ ریزہ نہیں کیاجاسکتا۔ ستمبر 1965ء کی جنگ میں ہم دشمن کے مقابلے میں بہت تھوڑے اور اسلحہ و بارود کے لحاظ سے انتہائی کمزور تھے پھر بھی ہم نے ارض پاک کو بچالیا‘ جب خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر لاہور اور سیالکوٹ وغیرہ سے بھاگ جانے کے بجائے لوگ صرف کلہاڑیاں‘ لاٹھیاں اور پتھر لے کر محاذوں کی طرف اٹھ دوڑے تھے اور ہمارا دشمن سمجھ گیا کہ اس قوم کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جاسکتی۔یہ تو بات تھی 1965 کی۔ اب موجودہ حالات کے تناظر میں ضرورت ایسے مخلص اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے مجاہدوں کی ہے جو قوم میں ایک دفعہ بھی چھ ستمبر1965ء والا جذبہ بیدار کرکے انہیں اندھیروں سے اجالوں کی طرف اور مایوسی سے امید کی طرف لاسکیں۔ ہر کام کیلئے حکومت کی طرف دیکھنا ہی آخر کیوں ہماری کمزوری بن گیا ہے؟ بہت سے ایسے کام جو حکومتی تعاون اور مدد کے بغیر کیے جاسکتے ہیں۔ پرانا سہی لیکن صاف ستھرا لباس پہننا‘ گلیاں کچی سہی مگر انہیں صاف ستھرا رکھنا‘ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش سے اپنے آپ کو چاق وچوبند رکھنا‘ اپنے بچوں کی صحیح نشوونما کرنا اور انہیں صحت مند زندگی سکھانے کے گُر سکھانا‘ ہر کسی سے خندہ پیشانی سے ملنا اور جہاں تک ہوسکے ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنا وغیرہ۔ اس بات کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مسلمان ہروقت حالت جنگ میں رہتا ہے‘ میدان جنگ میں دشمن کے خلاف‘ حالت امن میں معاشرتی برائیوں اور امراض کےبڑھتے ہوئے سیلاب کے خلاف اب جبکہ وطن عزیز مختلف معاشرتی برائیوں کے امراض کےچنگل میں بُری طرح گھرچکا ہے بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ان برائیوں کے خلاف ڈٹ جائیں اور اپنے گھر‘ شہر اور ملک سے ان دشمنوں کو نکال باہر کریں اور ثابت کردیں کہ ایک مسلمان کے اندر اچھے جذبے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں وہ مرا نہیں کرتے ہم ایک زندہ قوم ہیں اور انشاء اللہ پائندہ قوم کی طرح بہادری سے زندہ رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 075 reviews.